میری پسند

سیما علی

لائبریرین
میرے صبر پر کوئی اجر کیا، میری دوپہر پہ یہ ابر کیوں
مجھے اوڑھنے دے اذیتیں ،میری عادتیں نہ خراب کر
 

سیما علی

لائبریرین
ظلم یہ ہے کہ یکتا ہے تری بیگانہ روی
لطف یہ ہے کہ اب تک تجھے اپنا سمجھوں

(احمد ندیم قاسمی)
 

سیما علی

لائبریرین
اے جنونِ عشق تیری کون سی منزل ہے یہ
ہوش میں آتے ہیں اب ہم،ہوش اُڑ جانے کے بعد
(اقبال اشعر)
 

حسرت جاوید

محفلین
صحرا صحرا غم کے بگولے، بستی بستی درد کی آگ
جینے کا ماحول نہیں ہے لیکن پھر بھی جیتے ہیں

ساغر ساغر زہر گھلا ہے، قطرہ قطرہ قاتل ہے
یہ سب کچھ معلوم ہے لیکن پیاس لگی ہے پیتے ہیں

عامر عثمانی
 

حسرت جاوید

محفلین
مجبوریوں کے نام پہ سب چھوڑنا پڑا
دل توڑنا کٹھن تھا مگر توڑنا پڑا

میری پسند اور تھی سب کی پسند اور
اتنی ذرا سی بات پہ گھر چھوڑنا پڑا

انجم رہبر
 

حسرت جاوید

محفلین
یوں لگے تیرے تذکرہ سے اگر
نام میرا ہٹا دیا جائے

جیسے اک پھول کی کہانی سے
ذکر خوشبو اڑا دیا جائے

وسیم بریلوی
 

حسرت جاوید

محفلین
جوانی کے زمانے یاد آئے
محبت کے فسانے یاد آئے

بھلانے پر بھی ان کی یاد آئی
مجھے وہ ہر بہانے یاد آئے

صوفی تبسم
 

حسرت جاوید

محفلین
سورج کے خداؤں کی یہ کور نگاہی ہے
محلوں میں اجالا ہے، کٹیوں میں سیاہی ہے

محسوس یہ ہوتا ہے یہ دورِ تباہی ہے
شیشے کی عدالت ہے، پتھر کی گواہی ہے

حبیب ہاشمی
 
Top