میری پرابلم کا حل کیا ہے..........؟

فاروقی

معطل
محترم آج سے 2 دن پہلے سے ذیل والا مسئلہ میرے سسٹم پر آ رہا ....جس کی وجہ سے میرے سسٹم پر نہ تو یاہو سائٹ کھل رہی ہے کہ میں اپنی میل چیک کر سکوں اور بھی کچھ سائٹ اوپن نہین ہو رہیں ہیں .......مسئلہ یہ ہے
n32afp.jpg

نیز یاہو مسینجر بھی نہیں کھل رہا ...........میں نے ونڈو بھی دوبارہ کر کے دیکھ لی ہے مسلئہ وہی کا وہی ہے........کیا کوئی مدد کرے گا.....
 

فاروقی

معطل
چند ایک سائیٹ بلاک ہیں اور کوئی مسنجر بھی کام نہیں کر رہا ..........جو سائٹ اوپن نہیں ہوتیں ان میں درج بالا پیغام آتا ہے ...........
 

arifkarim

معطل
چند ایک سائیٹ بلاک ہیں اور کوئی مسنجر بھی کام نہیں کر رہا ..........جو سائٹ اوپن نہیں ہوتیں ان میں درج بالا پیغام آتا ہے ...........


یہ ہو سکتا ہے کسی سپائی ویر یا ایڈ ویر کی شرارت ہو۔ آپ اپنا سسٹم دو دن پیچھے ری اسٹور کر لیں۔
 

فاروقی

معطل
پر میں تو نہیں جانتا کہ سسٹم ریسٹور کیسے کیا جاتا ہے...........آپ راہمنائی فرما دیجیے....تو نوازش ہو گی.....
 

arifkarim

معطل
اسٹارٹ مینیو میں ایسسریز میں سسٹم ری اسٹور کا آپشن ہے ۔۔۔۔
لیکن ڈیٹا (ان دو دنوں کا ضائع ہونے کا خدشہ ہے )

یہ ایک بالکل غلط تاثر ہے جس کی وجہ سے لوگ سسٹم ری اسٹور کی بجائے بے تکے اینٹی وائرس اور فضول اینٹی سپائی ویر استعمال کرتے ہیں۔ حالانکہ ان سب کی بالکل ضرورت ہی نہیں!
جب آپ کو احساس ہو کہ آپکا کمپیوٹر سست ہو گیا ہے یا پہلے سے تھوڑا مختلف کام کر رہا ہے، تو جس دن سے یہ سب شروع ہوا ہو، اسی دن سے کچھ دن پیچھے جاکر ری اسٹور کر لینا چاہیے۔ آپ کا پرائوٹ ڈیٹا: تصاویر و ڈاکومنٹس اس پراسیس میں‌ بالکل بھی ضائع نہیں ہوتے! صرف وہ وائرس اور اسپائی ویر/ایڈ ویر نکل جاتے ہیں جنکی وجہ سے کمپیوٹر مسئلہ کرتا ہے۔ ہاں اگر آپنے اس دوران کوئی پروگرام انسٹال کیا ہو تو وہ دوبارہ انسٹال کرنا ہوگا! اس میں مسئلے والی تو کوئی بات نہیں! اگر آپ کو خدشہ ہو کہ سسٹم ری اسٹور کسی پروگرام کی ایکسے فائلز کو اڑا دے گا تو اسکے لئے آپ اس ایکسے یا پورے فولڈر کو رار یا زپ میں کنورٹ کردیں۔ اور ری اسٹور کے بعد واپس ایکسٹریکٹ کر لیں۔۔۔۔۔ یوں یہ ڈیٹا بھی محفوظ رہے گا کیونکہ سسٹم ری اسٹور ان فائلز کو ڈیلیٹ نہیں کرتا!
 

فاروقی

معطل
شکریہ جناب سب کا ..........میرے سسٹم میں بیڈ سیکٹر آ گیا تھا جس کی وجہ سے ایرر آ رہا تھا .................میں اینٹی وائرس چلا کر اسے ختم کر دیا ہے .................اب ٹھیک چل رہا ہے سسٹم....
 
Top