میری ننھی ننھی خواہشیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بڑے دنوں سے کوئی دھاگہ ہی نہیں کھولا تھا میں نے ، سوچا اب ایک دھاگہ کھول دوں ، میں نے خیر بتانی ہی ہیں اپنی چھوٹی چھوٹی بچوں جیسی خواہشیں ،
ہاں نا ہوتی ہیں نا ، وہ کہتے ہیں نا دل تو بچہ ہے جی ،
تو بچوں جیسی خواہشیں ہونا کونسا بُری بات ہے ؟
اب اگر میں تھوری بڑی ہو گئی ہوں تو اس میں میرا تو کوئی قصور نہیں نا ٖ!!!!!!
میری سب سے پہلی اور چھوٹی سی خواہش کہ میں بانسری بجا سکوں ۔
دوسری والی کہ میں بانو قدسیہ سے مل سکوں ،
اب پہلے آپ سب بھی بتائیں ؟ تو ساتھ ساتھ میں باقی والی جو ہیں وہ سوچ کر لکھتی ہوں ۔
 

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
ایک خواہش تو میری بھی یہ ہی ہے کہ بانوآپا سے مل سکوں
(اوراس کو میں ان کی کتابیں پڑھ کے کسی حدتک پورا کرلیتا ہوں :) پھربھی جی چاہتا ہے کہ اس مادرملت سی چند باتیں کرسکوں
دوسری اورشدید خواہش ان دنوں یہ ہے کہ تھلیسمیا کا شکار ننھے فرشتوں کے لیے کچھ کرسکوں
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
میری خواہش بھی ناعمہ سے ملتی جلتی ہے کہ میں بانسری بجاؤں لیکن اس کے ساتھ ہی مجھے ماؤتھ آرگن بجانے کا بھی بہت شوق رہا !
دوسرے یہ کہ میں صحرا کی رات کا نظارہ کروں !
تیسری یہ کہ سخت دھوپ میں کسی بے حد گھنے درخت کے نیچے کوئی کتاب پڑھوں
اور چوتھی یہ کہ بائے روڈ پورے پاکستان کا سفر کروں اور ہر نظارے کو کیمرے میں قید کرتی چلی جاؤں
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
سمندر کو قریب سے کھڑا ہو کر دیکھ سکوں ۔

بارش میں بے وجہ چل پھر سکوں اور کوئی مجھے گھور کر نا دیکھے

موٹر سائیکل چلا سکوں خود سے کالج آ جا سکوں ۔

اور میرے پاس اتنے پیسے ہوں کہ ایک چھوٹی ہی گاڑی خرید سکوں اور پھر جہاں مرضی آؤں جاؤں کتنا مزہ آئے ناااااااااا
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اور میری سب سے چھوٹی خواہش کہ میں سردیوں کی شام میں کالج سے واپس آتے ہوئے کنال روڈ پر نہر کے کنارے چند لمحے بیٹھ کر دیکھوں کہ کیسا لگتا ہے ؟
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ایک لمحہ میری خواہشوں میں سے گزر چکا لیکن وہ اب بھی میرے دل میں خواہش بن کر موجود ہے
اور وہ یہ کہ ساحل پر ہم بہت سی دوستوں نے کولڈ درنک پی ،پھر ان بوتلوں کو ساحل کی مٹی میں دبادیا قریب ہی کہیں بانسری کی آواز آرہی تھی میرا دل کرتا ہے وہ لمحہ اک بار پھر زندہ ہو جائے
 

شمشاد

لائبریرین
اتنے پیسے ہوں کہ اپنے گاؤں میں پرسکون زندگی گزار سکوں جو شور شرابے سے دور، نفسا نفسی کے دور سے دور، کھلی اور تازہ ہوا اور خالص کھانا پینا ہو۔
 
Top