میری مدد فرمائیں

مُجھے ٹیمپلیٹ بہت اچھی لگی، اور اس بھی اچھی بات یہ کہ آپ نے اس ٹیمپلیٹ میں نوٹو نستعلیق فانٹ امبیڈ کیا ہے، واہ کمال کا فانٹ ہے۔ بہت ہی لائٹ فانٹ ہے۔ :)

بنیادی طور پر میں نے پرائمری فونٹ جمیل نوری نستعلیق اور نفیس ویب نسخ رکھا ہے۔ لیکن دو وجوہات کی بنا پر جمیل نوری نستعلیق کی پشت پر ثانوی فونٹ نوٹو نستعلیق اور نفیس ویب نسخ کی پشت پر نوٹو نسخ عربی رکھا ہے۔۔ وجوہات میں پہلی وجہ تو جمیل نوری نستعلیق کا بہت زیادہ بھاری اور بڑا ہونا ہے۔ اور دوسرا یہ بھی کہ نئے قاری کے پاس اس کی دستیابی کو یقینی بنانا کوئی آسان کام نہیں۔
بہر حال آپ کو کام پسند آیا ہماری محنت وصول ہوئی۔ :)
 
شکیب

محفلین
کاشف اختر بھائی بلاگ کی دنیا میں خوش آمدید۔ آپ کا سوال اور پھر جواب الجواب کو بہت دلچسپی سے پڑھا۔ وہ اس لیے کہ یہ حالت خود مجھ پرماضی قریب میں گزر چکی ہے۔ اردو بلاگ بغیر نستعلیق کے کچھ نہیں۔ آپ نے فی الحال بی یو ٹیمپلیٹس سے جو سادہ ٹیمپلیٹ لگائی ہے وہ جمیل نوری نستعلیق فانٹ کے لحاظ سے بنائی گئی ہے۔ البتہ عبید بھائی کے جواب سے معلوم ہوتا ہے کہ نستعلیق امبیڈ نہیں کیا ہوا۔
امبیڈ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اگر آپ کی سائٹ دیکھنے والے کے پی سی یا اینڈرائیڈ پر نستعلیق فانٹ نہیں بھی انسٹال ہوا، تب بھی آپ کی سائٹ نستعلیق میں ہی دکھائی دے گی۔ مثال کے طور پر آپ م بلال م، ریختہ، اردو پوائنٹ، عروض وغیرہ کی سائٹ کو ایسے پی سی سے چیک کریں جس پر نستعلیق فانٹ نہیں ہے(یا اپنے ہی پی سی سے فانٹس کو ان انسٹال کر کے چیک کریں) تو آپ کو سائٹ نستعلیق ہی میں دکھائی دے گی۔
اگر آپ خود کچھ گڑبڑ میں پڑے بغیر صرف فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پہلے سے اردوائی ہوئی ٹیمپلیٹس استعمال کریں، اسد تجمل حسین ، بسمل بھائی، نبیل بھائی وغیرہ کی اردوائی ہوئی ٹیمپلیٹس محفل پر ہی موجود ہیں۔ ایک پسند کر کے لگالیں۔
خود کی تبدیلیاں کرنا چاہتے ہیں تو ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس سیکھ لیں۔ مشکل سے پندرہ دن میں (لگن سے سیکھنے پر) آجائے گا۔ اب یہ آپ کی صلاحیت پر منحصر ہے۔
عطاء رفیع بھائی کی کتاب ”آسان ایچ ٹی ایم ایل“ اچھی کتاب ہے۔ میں نے خود اسی سے سیکھا تھا۔ مادری زبان میں سیکھنا آسان ہوتا ہے۔ عطاء بھائی سی ایس ایس کا ٹیوٹوریل لکھ رہے ہیں اردود میں۔ ہو سکتا ہے آپ کو نصیب ہوجائے، ورنہ w3 schools ہی کا ٹرانسلیشن (قرین قیاس) وہ کر رہے ہیں۔ w3 ہی سے آن لائن سیکھ لیں۔
اس سادہ زبان میں سمجھانے کا مقصد یہ ہے کہ شروع شروع میں اصطلاحاتی لینگویج میں سمجھانے پر خواہ مخواہ ہی اس پر غصہ آنے لگتا ہے۔ :( :D
 
umar dhillon

محفلین
تمام موبائل فون پر کوئی بھی نستعلیق اردو فونٹ کی سیٹنگ کی مدد درکار ہے ؟ بلاگ سپاٹ کی لئے ۔ کمپیوٹر پر تو میں ہر قسم کی میں فونٹز کی سیٹنگ کر لیتا ہوں ۔ جو کمپیوٹر پر نظر آے سو وہی سب موبائلز پر بھی نظر آے ۔ کیا موبلیز پر نظر آنے والوں فونٹز کی کوئی مخصوص سیٹنگ ہے ؟ بلوگر کی لئے ہیلپ چاہیے ۔ ۔
 
السلام علیکم ۔ میں اپنے بلاگ کا لنک بھیج رہا ہوں آپکو ۔ کمپیوٹر پر اردو کاy تمام فونٹس سیٹ کر لئے ہیں میں نے ۔ مگر کسی بھی موبائل پر نستعلیق کا کوئی فونٹ بھی شو نہیں ہو رہا ۔ دوسری طرف ڈیلی پاکستان , جاوید چودھری جیسی ویب سائٹز وزٹ کریں تو وں کے فونٹز شو ہو جاتے ہیں ۔ بھائی یہ کیسے سب کچھ ہو گا ؟ کوئی مہربانی فرماے ۔ اس ka حل کوئی لنک ریل سٹائل شیٹ تو نہیں ؟ جو بھی حل ہے بتایں مجھے ۔ تفصیل اور تصویر کے ساتھ حل بتا دیں ۔ یہ سیٹنگ بلاگ سپاٹ یعنی بلاگر کے لیے چاہیے ۔ شکریہ ۔
http://bolmedia۔blogspot۔com ۔
 
۔
 
Top