میری ماں ، پیاری ماں

تعبیر

محفلین
السلام علیکم
سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اسے کیا عنوان دوں، بس جو سمجھ آیا لکھ دیا :)
تو پیاری بہنوں،بچیوں،بیٹیوں کرنا آپ سب نے یہ ہے کہ اگر تو آپ خود مائیں ہیں تو یہاں بتانا ہے کہ آپ کیسی ماں ہیں اورساتھ ہی یہ کہ آپ کی پیاری امی کیسی ہیں یا کیس تھیں اور بچیوں نے اپنی امی کے بارے میں لکھنا ہے ۔
ظاہر ہے کبھی ہم چھوٹے تھے اور شرارتیں کرنا ہر بچے کا پیدائشی حٖق ہے اور ڈانٹ اور مار کھانا بھی۔اسی طرح ہمارے بچے بھی کبھی چھوٹے تھے یا چھوٹے ہیں اور ہماری ڈانٹ ڈپٹ تو چلتی رہتی ہوگی نا

میں کچھ ٹائپس لکھ رہی ہوں ذرا مختلف انداز میں اگر تو برا لگے تو پیشگی معذرت وہ کیا ہے نا کہ ماں اتنا کلوز رشتہ ہے نا تو بےتکلفی خود بہ خود آ جاتی ہے ;)
اللہ کی سب سے خوبصورت تخلیق ماں ہے ۔اللہ ہم سب کی ماؤں کو تندرستی،صحت اور زندگی دے اور جنکی مائیں اب انکے ساتھ نہیں رہیں اور یہ دنیا چھوڑ گئیں ہیں اللہ انکی مغفرت فرمائیں ۔آمین
مجھے ویسے اب میری امی بہت یاد آ رہی ہیں ۔

1)ہٹلر امی
ایسی امی جو ہر وقت ڈراتی دھمکاتی رہتی ہیں
"خبردار،خبردار،خبردار" کے سائرن اور الارم سے
"خبرادر جو ایسا کیا۔"
"خبردار جو یہاں سے ہلے بھی"

2)ڈراؤ دھمکاؤ امی
ایسی امی جو خود تو کچھ نہیں کرتیں بس دھمکیاں جیسے
"تمھیں تو میں ٹھیک کرواتی ہوں بس آنے دو تمھاری ابو کو"

3)نجومی امی
ایسی مای جنہیں ہر بات و نقصان کا پہلے سے علم ہو جاتا ہے
"مجھے پتہ تھا کہ ایسا ہی ہو گا"
یا
"مجھے پتہ تھا کہ یہی ہو گا"
"مجھے پتہ تھا کہ تم یہی کہو گے یا کہو گی"

4)فلسفی/مفکر/سقراط امی
ہر بات پر لمبی لمبی مثالیں اور لیکچرز
"فلاں بچے بھی تو ہیں نا/غضب خدا کا ہم بھی تو کبھی بچے تھے مگر توبہ ایسےتو ہرگز نا تھے "

5)بارود امی
جو آؤ دیکھتی ہیں تاٖؤ بس ہر سچویشن پر انکا ایکشن طعنوں اور گالیوں سے ہوتا ہے

6)کلاشنکوف امی
یہ امی بھی آؤ دیکھتی ہیں نا تاؤ بس چھٹ سے دو رسید کیں اور بات ختم

7)شکر امی/صدقے واری امی/شوگر کوٹیڈ امی
خواہ بچے میں وہ گن ہو نا ہو بس ہر بات اور ہر وقت بچے کی تعریف کرنی ہے اور صدقے واری جانا ہے۔
"ماں صدقے میرا بچہ یہ تو میرا بچہ وہ"

8)کسی اور قسم کی امی(آپ خود ہی لکھیں اور کیٹگری)

اف میں تھک گئی اب اگر کسی نے میری محنت کو ضائیع کیا اور جواب نا دیا تو میں نا میں نا
رو پڑوں گی سچی
سب نے سچ سچ لکھنا ہے میں بھی اگلی پوسٹ میں اپنا جواب لکھتی ہوں
اگر تفصیلی جوابات لکھنا چاہیں تو بہت ہی اچھے اور واقعات بھی لکھنا چاہیں تو واہ واہ کیا ہی کہنے :)
 
تعبیر

محفلین
سب سے پہلے تو مین اپنی امی کے بارے میں لکھوں گی(اللہ انہیں زندگی اور صحت دے۔آمین یا رب العالمین)
ویسے تو میری امی بڑی سویٹ ہیں کبھی بھی ہمیں (بہن بھائیوں کو) نا اونچی آواز میں ڈانٹا اور نا ہی مارا
بس کبھی کبھار جب بہت تنگ آجاتی تھیں تو
2)ڈراؤ دھمکاؤ امی بن جاتی تھیں اور کہتی تھیں کہ
آنے دو تمھارے بابا کو سیدھا کر واتی ہوں
بس یہ دھمکی کافی پاورفل ہوتی تھی اور ہم خود بخود سیدھے ہو جاتے تھے :p
ایک اور جملہ ہوتا تھا انکا
"تنگ کر لو جتنا کرنا ہے جب خود ماں باپ بنو گے نا تو لگ پتہ جائے گا"

اپنے بارے میں کل لکھوں گی ان شاء اللہ
تب تک آپ لکھئے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اسے کیا عنوان دوں، بس جو سمجھ آیا لکھ دیا :)
تو پیاری بہنوں،بچیوں،بیٹیوں کرنا آپ سب نے یہ ہے کہ اگر تو آپ خود مائیں ہیں تو یہاں بتانا ہے کہ آپ کیسی ماں ہیں اورساتھ ہی یہ کہ آپ کی پیاری امی کیسی ہیں یا کیس تھیں اور بچیوں نے اپنی امی کے بارے میں لکھنا ہے ۔
ظاہر ہے کبھی ہم چھوٹے تھے اور شرارتیں کرنا ہر بچے کا پیدائشی حٖق ہے اور ڈانٹ اور مار کھانا بھی۔اسی طرح ہمارے بچے بھی کبھی چھوٹے تھے یا چھوٹے ہیں اور ہماری ڈانٹ ڈپٹ تو چلتی رہتی ہوگی نا

میں کچھ ٹائپس لکھ رہی ہوں ذرا مختلف انداز میں اگر تو برا لگے تو پیشگی معذرت وہ کیا ہے نا کہ ماں اتنا کلوز رشتہ ہے نا تو بےتکلفی خود بہ خود آ جاتی ہے ;)
اللہ کی سب سے خوبصورت تخلیق ماں ہے ۔اللہ ہم سب کی ماؤں کو تندرستی،صحت اور زندگی دے اور جنکی مائیں اب انکے ساتھ نہیں رہیں اور یہ دنیا چھوڑ گئیں ہیں اللہ انکی مغفرت فرمائیں ۔آمین
مجھے ویسے اب میری امی بہت یاد آ رہی ہیں ۔

1)ہٹلر امی
ایسی امی جو ہر وقت ڈراتی دھمکاتی رہتی ہیں
"خبردار،خبردار،خبردار" کے سائرن اور الارم سے
"خبرادر جو ایسا کیا۔"
"خبردار جو یہاں سے ہلے بھی"

2)ڈراؤ دھمکاؤ امی
ایسی امی جو خود تو کچھ نہیں کرتیں بس دھمکیاں جیسے
"تمھیں تو میں ٹھیک کرواتی ہوں بس آنے دو تمھاری ابو کو"

3)نجومی امی
ایسی مای جنہیں ہر بات و نقصان کا پہلے سے علم ہو جاتا ہے
"مجھے پتہ تھا کہ ایسا ہی ہو گا"
یا
"مجھے پتہ تھا کہ یہی ہو گا"
"مجھے پتہ تھا کہ تم یہی کہو گے یا کہو گی"

4)فلسفی/مفکر/سقراط امی
ہر بات پر لمبی لمبی مثالیں اور لیکچرز
"فلاں بچے بھی تو ہیں نا/غضب خدا کا ہم بھی تو کبھی بچے تھے مگر توبہ ایسےتو ہرگز نا تھے "

5)بارود امی
جو آؤ دیکھتی ہیں تاٖؤ بس ہر سچویشن پر انکا ایکشن طعنوں اور گالیوں سے ہوتا ہے

6)کلاشنکوف امی
یہ امی بھی آؤ دیکھتی ہیں نا تاؤ بس چھٹ سے دو رسید کیں اور بات ختم

7)شکر امی/صدقے واری امی/شوگر کوٹیڈ امی
خواہ بچے میں وہ گن ہو نا ہو بس ہر بات اور ہر وقت بچے کی تعریف کرنی ہے اور صدقے واری جانا ہے۔
"ماں صدقے میرا بچہ یہ تو میرا بچہ وہ"

8)کسی اور قسم کی امی(آپ خود ہی لکھیں اور کیٹگری)

اف میں تھک گئی اب اگر کسی نے میری محنت کو ضائیع کیا اور جواب نا دیا تو میں نا میں نا
رو پڑوں گی سچی
سب نے سچ سچ لکھنا ہے میں بھی اگلی پوسٹ میں اپنا جواب لکھتی ہوں
اگر تفصیلی جوابات لکھنا چاہیں تو بہت ہی اچھے اور واقعات بھی لکھنا چاہیں تو واہ واہ کیا ہی کہنے :)
السلام علیکم تعبیر۔ بہت مزیدار موضوع شروع کیا ہے۔ میری اماں جان تو ان سب میں کسی کیٹیگری میں نہیں آتی ہیں۔ میرے خیال میں امیاں ان تمام کا کمبینیشن بھی ہو سکتی ہیں۔ کسی وقت سختی بھی کرتی ہیں اور پیار کی تو کوئی حد ہی مقرر نہیں۔
میرا ماننا ہے کہ میری مام سمیت دنیا کی تمام امائیں بہترین امائیں ہوتی ہیں۔ میری مام بہت صدقے واری ٹائپ کی نہیں ہیں۔ وہ ہٹلر امیوں کی طرح ڈانٹتی بھی نہیں ہیں اور ابو جان کی دھمکی بھی نہیں لگاتیں۔ جہاں ضروری لگتا ہے خود ہی ایکشن میں آ جاتی ہیں :timeout:۔
میری امی ہر وقت بچوں کو ساتھ چپکائے نہیں رکھتیں ان کی ایک ایک بات اور ایک ایک کام سے ان کا پیار اور محبت اس طرح جھلکتی ہے کہ مجھے شاید بیان کرنا نہیں آئے گا۔ ہم لوگ پڑھنے کے لئے جاگتے تھے تو وہ بھی تمام وقت جاگتی رہتی تھیں۔ ابھی بھی ایسا ہوتا ہے کہ ان کا کوئی بچہ بھی کسی کام میں مصروف ہے تو وہ بھی اس کام میں اتنی ہی مصروف ہیں۔ مجھے آج بھی اپنے کپڑوں اور دیگر چیزوں کے لئے پریشانی نہیں ہوتی کہ اماں میری ہر شے اسی طرح تیار کرواتی ہیں جیسے جب میں چھوٹی سی تھی تو کرواتی تھیں۔ ان کی چوائس مجھ سے کہیں زیادہ اچھی ہے اور یہ ممکن ہی نہیں کہ ان کی خریدی ہوئی شے میں استعمال کروں اور اس کی تعریف نہ ہو۔ :)
اکلوتی ہونے کے باوجود انہوں نے مجھے کبھی بگڑنے والا لاڈ نہیں دیا۔ سارے کام سکھائے بھی اور کروائے بھی۔ مجھے روٹیاں بنانا سب سے بور کام لگتا ہے۔ چھٹیوں میں اماں جب مجھ سے روٹیاں بنوانے کا پروگرام شروع کرتی تھیں تو میں انہیں خوب چکر دیتی تھی کہ آج نہیں بناؤں کل دونوں وقت کی بنا لوں گی۔ ساتھ ہی لاڈ بھی شروع۔ اور وہ بھی ایسی معصوم کہ فوراً میرے چکر میں آجانا :)۔ لیکن یہ تو مجھے بہت بعد میں آ کر سمجھ آئی کہ وہ میری چالاکی سمجھ جاتی ہیں لیکن بس مجھے احساس نہیں ہونے دیتیں۔ جیسے اب میں چھوٹوں کے بہانے سن کر ان کی چالاکیاں سمجھ جاتی ہوں لیکن انہیں کچھ کہتی نہیں :)۔
میری اماں میری پکی والی سہیلی بھی ہیں۔ ہماری سہیلیوں والی بحث بھی ہوتی ہے۔ اور میں کیونکہ خود کو ان کی مخلص دوست گردانتی ہوں اس لئے ان کو کبھی ٹوک بھی دیتی ہوں۔:) جیسے وہ بہت سادہ مزاج اور بامروت ہیں۔ ابھی ان سے کوئی بہت بڑا ہاتھ کر جائے گا اور پھر آ کر ہنس کر بات کرے گا یا جھوٹ موٹ ڈرامہ کرے گا تو بس جی کہاں کا گلہ شکوہ۔ میں اکثر انہیں کہتی ہوں کہ میں آپ سے زیادہ چالاک ہوں۔ مجھے اندازہ ہو جاتا ہے کہ اگلے بندے کی انٹینشنز کیا ہیں۔ آپ کو کیوں معلوم نہیں ہوتا۔ تو ان کا یہی جواب ہوتا ہے کہ بیٹا جی معلوم تو مجھے بھی ہو ہی جاتا ہے لیکن اگر میں بھی بات کو بڑھانے یا لٹکانے لگ جاؤں تو فرق کیا رہا۔ :) امیاں تو بس ایسی ہی سویٹ ہوتی ہیں ناں :)
بس میں اپنی والدہ سے ایک ہی شکوہ کرتی ہوں اکثر کہ انہوں نے کبھی دوسروں کے سامنے میری تعریفوں کے پُل نہیں باندھے۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ مجھے اپنی تعریف سننے کا کتنا شوق ہے۔ میں ان کو دوسروں کی امیوں کی مثالیں دیتی ہوں کہ دیکھیں وہ کیسے ایسی ایسی خوبیاں اپنے بچوں میں ڈھونڈ کر لاتی ہیں کہ محدب عدسے سے ڈھونڈنے پر بھی نہ ملیں۔ لیکن مجال ہے کہ میری اس خواہش کو کبھی پورا کر دیں :sad:

اللہ تعالیٰ سب کی امیوں کو صحت مند اور خوش و خرم رکھیں۔ ثمَ آمین
 
بہت لطف آیا یہ دھاگہ پڑھ کر ۔

میری امی کی بھی چند خصوصیات فرحت کی امی جیسی ہیں یعنی لاڈ بھی کافی اور سختی بھی کافی۔

میرے والد سعودی عرب چلے گئے تھے اور تقریبا اٹھارہ سال وہیں رہے ۔ اس لیے میری اور میرے بھائیوں کی تربیت کا بہت زیادہ حصہ والدہ ہی نے کیا شاید اس لیے بھی انہوں نے کچھ زیادہ سختی رکھی ہم پر تاکہ ہم بگڑے نہ ۔ والد والی دھمکیاں تو لگ ہی نہیں سکتی تھی اس لیے وہ خود ہی اچھی طرح ہماری "تواضع" گاہے گاہے کرتی رہا کرتی تھیں۔

اس کے علاوہ وہ میرے ساتھ پڑھنے کے لیے جاگا کرتی تھی اور میں ان سے کہہ کر دو تین گھنٹے سو جایا کرتا تھا اور وہ مجھے چائے کے ساتھ اٹھا دیا کرتی تھیں یعنی وہ تمام رات میرے امتحانات کے لیے مجھ سے زیادہ جاگا کرتی تھیں۔ میرے باقی بہن بھائیوں نے انہیں یہ تکلیف نہیں دی اس لیے وہ میرا یاد کرکے باقی بہن بھائیوں کو کوستی بھی ہیں کہ مجھے حسرت ہی رہی کہ تم لوگ بھی مجھے ایسے جگاؤ۔ :)

میرے سب سے چھوٹے بھائی اور بہن کے میرے بعد بہت لاڈ اٹھائے مگر گھوم پھر کر اگر میں حساب کروں تو سب سے زیادہ مجھ سے ہی پیار کیا اور میری ہی خدمت بھی کی ۔ کپڑے اب تک بھی امی استری کر دیتی ہیں اور کافی دیر تک تو میرے جوتے بھی پالش کر کے دے دیا کرتی تھی۔ جب بڑے ہو کر کافی دیر بعد احساس ہوا کہ یہ زیادتی ہے تو پھر میں نے خود تو نہیں

البتہ چھوٹے بھائیوں سے کروانے شروع کر دیے۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
تعبیر بہن! یہ امیاں صرف خواتین کی ہی ہوتی ہیں کیا؟ ہم مرد حضرات کو نکال باہر کیے جانے پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔
مجھے بھی اپنی امی کے متعلق بتانا ہے لیکن یہ دھاگا خواتین کارنر میں ہونے کے باعث۔۔۔ احتجاج! احتجاج! احتجاج!
:cry:
 
تعبیر

محفلین
السلام علیکم تعبیر۔ بہت مزیدار موضوع شروع کیا ہے۔ میری اماں جان تو ان سب میں کسی کیٹیگری میں نہیں آتی ہیں۔ میرے خیال میں امیاں ان تمام کا کمبینیشن بھی ہو سکتی ہیں۔ کسی وقت سختی بھی کرتی ہیں اور پیار کی تو کوئی حد ہی مقرر نہیں۔
میرا ماننا ہے کہ میری مام سمیت دنیا کی تمام امائیں بہترین امائیں ہوتی ہیں۔ میری مام بہت صدقے واری ٹائپ کی نہیں ہیں۔ وہ ہٹلر امیوں کی طرح ڈانٹتی بھی نہیں ہیں اور ابو جان کی دھمکی بھی نہیں لگاتیں۔ جہاں ضروری لگتا ہے خود ہی ایکشن میں آ جاتی ہیں :timeout:۔
میری امی ہر وقت بچوں کو ساتھ چپکائے نہیں رکھتیں ان کی ایک ایک بات اور ایک ایک کام سے ان کا پیار اور محبت اس طرح جھلکتی ہے کہ مجھے شاید بیان کرنا نہیں آئے گا۔ ہم لوگ پڑھنے کے لئے جاگتے تھے تو وہ بھی تمام وقت جاگتی رہتی تھیں۔ ابھی بھی ایسا ہوتا ہے کہ ان کا کوئی بچہ بھی کسی کام میں مصروف ہے تو وہ بھی اس کام میں اتنی ہی مصروف ہیں۔ مجھے آج بھی اپنے کپڑوں اور دیگر چیزوں کے لئے پریشانی نہیں ہوتی کہ اماں میری ہر شے اسی طرح تیار کرواتی ہیں جیسے جب میں چھوٹی سی تھی تو کرواتی تھیں۔ ان کی چوائس مجھ سے کہیں زیادہ اچھی ہے اور یہ ممکن ہی نہیں کہ ان کی خریدی ہوئی شے میں استعمال کروں اور اس کی تعریف نہ ہو۔ :)
اکلوتی ہونے کے باوجود انہوں نے مجھے کبھی بگڑنے والا لاڈ نہیں دیا۔ سارے کام سکھائے بھی اور کروائے بھی۔ مجھے روٹیاں بنانا سب سے بور کام لگتا ہے۔ چھٹیوں میں اماں جب مجھ سے روٹیاں بنوانے کا پروگرام شروع کرتی تھیں تو میں انہیں خوب چکر دیتی تھی کہ آج نہیں بناؤں کل دونوں وقت کی بنا لوں گی۔ ساتھ ہی لاڈ بھی شروع۔ اور وہ بھی ایسی معصوم کہ فوراً میرے چکر میں آجانا :)۔ لیکن یہ تو مجھے بہت بعد میں آ کر سمجھ آئی کہ وہ میری چالاکی سمجھ جاتی ہیں لیکن بس مجھے احساس نہیں ہونے دیتیں۔ جیسے اب میں چھوٹوں کے بہانے سن کر ان کی چالاکیاں سمجھ جاتی ہوں لیکن انہیں کچھ کہتی نہیں :)۔
میری اماں میری پکی والی سہیلی بھی ہیں۔ ہماری سہیلیوں والی بحث بھی ہوتی ہے۔ اور میں کیونکہ خود کو ان کی مخلص دوست گردانتی ہوں اس لئے ان کو کبھی ٹوک بھی دیتی ہوں۔:) جیسے وہ بہت سادہ مزاج اور بامروت ہیں۔ ابھی ان سے کوئی بہت بڑا ہاتھ کر جائے گا اور پھر آ کر ہنس کر بات کرے گا یا جھوٹ موٹ ڈرامہ کرے گا تو بس جی کہاں کا گلہ شکوہ۔ میں اکثر انہیں کہتی ہوں کہ میں آپ سے زیادہ چالاک ہوں۔ مجھے اندازہ ہو جاتا ہے کہ اگلے بندے کی انٹینشنز کیا ہیں۔ آپ کو کیوں معلوم نہیں ہوتا۔ تو ان کا یہی جواب ہوتا ہے کہ بیٹا جی معلوم تو مجھے بھی ہو ہی جاتا ہے لیکن اگر میں بھی بات کو بڑھانے یا لٹکانے لگ جاؤں تو فرق کیا رہا۔ :) امیاں تو بس ایسی ہی سویٹ ہوتی ہیں ناں :)
بس میں اپنی والدہ سے ایک ہی شکوہ کرتی ہوں اکثر کہ انہوں نے کبھی دوسروں کے سامنے میری تعریفوں کے پُل نہیں باندھے۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ مجھے اپنی تعریف سننے کا کتنا شوق ہے۔ میں ان کو دوسروں کی امیوں کی مثالیں دیتی ہوں کہ دیکھیں وہ کیسے ایسی ایسی خوبیاں اپنے بچوں میں ڈھونڈ کر لاتی ہیں کہ محدب عدسے سے ڈھونڈنے پر بھی نہ ملیں۔ لیکن مجال ہے کہ میری اس خواہش کو کبھی پورا کر دیں :sad:

اللہ تعالیٰ سب کی امیوں کو صحت مند اور خوش و خرم رکھیں۔ ثمَ آمین
وعلیکم السلام
بہت بہت شکریہ فرحت میری محنت رائیگاں نہ ہونے کے لیے
آپ کا رپلائی کسی بھی تھریڈ میں بہت ہی عمدہ اور تفصیلی ہوتا ہے جو کہ میرا فیورٹ ہے :)
آپ کے اتنے اچھے تفصیلی اور عمدہ جواب کی وجہ سے کسی اور کے جواب نہ دینے اور بڑے بڑے دعوے کر کے انہیں پورانا کرنے کا شکوہ بھی نہیں رہا اب۔
روٹی بنانا سیکھنے کے لیے مجھے بھی اماں جی کے پاس آنا پڑے گا کہ مجھے بھی بہت مشکل اور بور لگتا ہے روٹیاں بنانا
اماں کی کافی ساری عادتیں میری امی جیسی ہیں وہ بھی نہایت سادہ اور معصوم ہیں ۔
اللہ آپ کی اماں کو سلامت رکھے صحت اور تندرستی کے ساتھ
میری طرف سے انہیں ایک بڑا سارا ہگ
 
تعبیر

محفلین
سو سوری کل کچھ مصروفیت کی وجہ سے یہاں آنا نا ہو سکا
ویسے کسی اور نے یہاں جواب کیوں نہیں دیا؟؟؟جبکہ پسند تو کیا ہے
جاؤ میں بھی ہڑتال پر ہوں اور اپنے بارے میں جو لکھنا تھا نا کہ میں خود کیسی ماں ہوں وہ نہیں لکھ رہی

فاتح بھیا
ذرا دیکھیں۔۔ کس سیکشن میں پوسٹ ماری آپ نے
:rollingonthefloor:

آہ میں نے مس کر دیا :(
پلیز پلیز پلیز کوئی مجھے بھی بتائے کہ فاتح نے کیا لکھا تھا
ویسے فاتح کے کمنٹس کافی دلچسپ اور مزے دار ہوتے ہیں ۔بس تپے ہوئے نا ہوں :p
 
نا معلوم

محفلین
میں بتاتی ہوں انہوں نے کیا کہا تھا :

تعبیر بہن! یہ امیاں صرف خواتین کی ہی ہوتی ہیں کیا؟ ہم مرد حضرات کو نکال باہر کیے جانے پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔
مجھے بھی اپنی امی کے متعلق بتانا لیکن یہ دھاگا خواتین کارنر میں ہونے کے باعث ۔۔۔ احتجاج! احتجاج! احتجاج!

یہ پیغام آپ کو بھی ای میل کے ذریعے آیا ہو گا۔
 
تعبیر

محفلین
میں بتاتی ہوں انہوں نے کیا کہا تھا :

یہ پیغام آپ کو بھی ای میل کے ذریعے آیا ہو گا۔
نہیں پتہ نہیں مجھے کیوں محفل کی جانب سے کوئی ای میل موصول نہیں ہو رہی
ویسے بھی ای میل چیک کرنے کے معاملےمیں، میں چور ہوں کیوں کہ مجھے کونسی ڈھیروں ڈھیر میلز آتی ہیں

شکریہ نامعلوم صاحب ہہ :ROFLMAO:

آتے ہیں فاتح کے جواب کی طرف
جی بالکل فاتح امیاں ،حضرات کی بھی ہوتی ہیں
میرے تھریڈز کے ساتھ اکثرمحفل میں سوتیلانہ سلوک ہوتا ہے :p کوئی جواب ہی نہیں دیتا
یہاں بھی پہلے میں نے سب سے التجا کر کر کے اور ہاں کروا کروا کر ٹوپک پوسٹ کیا تھا
آپ احتجاج نا کریں پلیز اگر چاہیں تو اسے گپ شپ والے زمرے میں موو کروا سکتے ہیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے :)
ویسے کچھ دنوں سے میں بھی یہ سوچ رہی ہوں کہ ایک مردانہ آئی ڈی بنا ہی لوں اور مردانہ سیکشن میں خوب آیا جایا کروں :LOL:
آپ بھی ایسا سوچ سکتے ہیں
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام تعبیر اپیا
بہت مزے کا موضوع شروع کیا آپ نے میں پڑھ کر گئی تھی پر لکھنے کا ٹائم نہیں تھا ،آج پھر سے نظر آیا تو سوچا میں بھی لکھوں۔ :)
میری امی جان ناں بہت اچھی ہیں۔ کیونکہ یہاں امی جان کے غصے کے بارے میں لکھا ہوا ہے تو اسی بارے میں بتاتی ہوں ۔پتا ہے جب ہم لوگ کوئی کام خراب کردیں تو بہت ڈانٹ بھی پڑتی ہے اور کبھی کبھار ایک آدھ لگ بھی جاتی ہے :noxxx:ہی ہی ہی ۔۔
لیکن اب تو ہم بڑے ہوگئے ہیں ناں تو بس ڈانٹ ہی پڑتی ہے۔ :happy: اور بڑے بھیا لوگوں کو وہ بھی نہیں پڑتی ہے بس تھوڑی تھوڑی پڑتی ہے ۔ اپیا یقین کریں اگر کوئی کام خراب کرنے کے بعد ڈانٹ نہ پڑے تو اتنی ٹینشن ہوتی ہے ناں ۔۔:D ڈانٹ پڑ جائے تو جیسے سکون سا ہوجاتا ہے چلو کام خراب کیا تو اس کی حصے کی ڈانٹ بھی کھا لی ہے :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
تعبیر اپیا آپ نے سب بہنا لوگوں کو ٹیگ کردینا تھا ناں یہاں ۔۔ممکن ہے کچھ لوگوں نے دیکھا نہ ہو :)
لیجئے میں بہنا لوگوں کو ٹیگ کردیتی ہوں۔
سیدہ شگفتہ اپیا ، تبسم بہنا ، سارہ خان اپیا ، مہ جبین آنی ، نیلم بہنا ، غ۔ن۔غ اپیا ، زونی اپیا سب لوگ یہاں آئیں ناں :)
 
سارہ خان

محفلین
ہاہاہا تعبیر سسٹر زبردست لکھا ۔۔۔ امی ہٹلر ہو کلاشنکوف ہو ڈراؤ دھمکاؤ جیسی بھی ہو ہر صورت میں پیاری ہی ہوتی ہیں ۔۔۔ بچپن میں ڈانٹ یا مار کھا کے بھی امی کی گود میں ہی گھستے تھے ۔۔۔:) ۔۔ میری امی خود چاہے کتنا ڈانٹتیں کبھی ہماری غلطیوں پر ۔۔ لیکن پاپا جب ڈانٹتے تو ان سے برداشت نہیں ہوتا تھا اور وہ ہمیشہ ہماری سائیڈ لیتیں ۔۔ اور ہمارے حصے کی ڈانٹ خود کھا لیتیں پاپا سے ۔۔:)
 
نا معلوم

محفلین
نہیں پتہ نہیں مجھے کیوں محفل کی جانب سے کوئی ای میل موصول نہیں ہو رہی
ویسے بھی ای میل چیک کرنے کے معاملےمیں، میں چور ہوں کیوں کہ مجھے کونسی ڈھیروں ڈھیر میلز آتی ہیں

شکریہ نامعلوم صاحب ہہ :ROFLMAO:

آتے ہیں فاتح کے جواب کی طرف
جی بالکل فاتح امیاں ،حضرات کی بھی ہوتی ہیں
میرے تھریڈز کے ساتھ اکثرمحفل میں سوتیلانہ سلوک ہوتا ہے :p کوئی جواب ہی نہیں دیتا
یہاں بھی پہلے میں نے سب سے التجا کر کر کے اور ہاں کروا کروا کر ٹوپک پوسٹ کیا تھا
آپ احتجاج نا کریں پلیز اگر چاہیں تو اسے گپ شپ والے زمرے میں موو کروا سکتے ہیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے :)
ویسے کچھ دنوں سے میں بھی یہ سوچ رہی ہوں کہ ایک مردانہ آئی ڈی بنا ہی لوں اور مردانہ سیکشن میں خوب آیا جایا کروں :LOL:
آپ بھی ایسا سوچ سکتے ہیں

فاتح صاحب کو کیسے معلوم ہو گا کہ یہاں کیا لکھا ہے، انہوں نے تو ادھر آنا ہی نہیں۔ میں ٹیگ کر دیتی ہوں کہ آ کر پڑھ تو لیں۔
 
مہ جبین

محفلین
السلام علیکم
سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اسے کیا عنوان دوں، بس جو سمجھ آیا لکھ دیا :)
تو پیاری بہنوں،بچیوں،بیٹیوں کرنا آپ سب نے یہ ہے کہ اگر تو آپ خود مائیں ہیں تو یہاں بتانا ہے کہ آپ کیسی ماں ہیں اورساتھ ہی یہ کہ آپ کی پیاری امی کیسی ہیں یا کیس تھیں اور بچیوں نے اپنی امی کے بارے میں لکھنا ہے ۔
ظاہر ہے کبھی ہم چھوٹے تھے اور شرارتیں کرنا ہر بچے کا پیدائشی حٖق ہے اور ڈانٹ اور مار کھانا بھی۔اسی طرح ہمارے بچے بھی کبھی چھوٹے تھے یا چھوٹے ہیں اور ہماری ڈانٹ ڈپٹ تو چلتی رہتی ہوگی نا

میں کچھ ٹائپس لکھ رہی ہوں ذرا مختلف انداز میں اگر تو برا لگے تو پیشگی معذرت وہ کیا ہے نا کہ ماں اتنا کلوز رشتہ ہے نا تو بےتکلفی خود بہ خود آ جاتی ہے ;)
اللہ کی سب سے خوبصورت تخلیق ماں ہے ۔اللہ ہم سب کی ماؤں کو تندرستی،صحت اور زندگی دے اور جنکی مائیں اب انکے ساتھ نہیں رہیں اور یہ دنیا چھوڑ گئیں ہیں اللہ انکی مغفرت فرمائیں ۔آمین
مجھے ویسے اب میری امی بہت یاد آ رہی ہیں ۔

1)ہٹلر امی
ایسی امی جو ہر وقت ڈراتی دھمکاتی رہتی ہیں
"خبردار،خبردار،خبردار" کے سائرن اور الارم سے
"خبرادر جو ایسا کیا۔"
"خبردار جو یہاں سے ہلے بھی"

2)ڈراؤ دھمکاؤ امی
ایسی امی جو خود تو کچھ نہیں کرتیں بس دھمکیاں جیسے
"تمھیں تو میں ٹھیک کرواتی ہوں بس آنے دو تمھاری ابو کو"

3)نجومی امی
ایسی مای جنہیں ہر بات و نقصان کا پہلے سے علم ہو جاتا ہے
"مجھے پتہ تھا کہ ایسا ہی ہو گا"
یا
"مجھے پتہ تھا کہ یہی ہو گا"
"مجھے پتہ تھا کہ تم یہی کہو گے یا کہو گی"

4)فلسفی/مفکر/سقراط امی
ہر بات پر لمبی لمبی مثالیں اور لیکچرز
"فلاں بچے بھی تو ہیں نا/غضب خدا کا ہم بھی تو کبھی بچے تھے مگر توبہ ایسےتو ہرگز نا تھے "

5)بارود امی
جو آؤ دیکھتی ہیں تاٖؤ بس ہر سچویشن پر انکا ایکشن طعنوں اور گالیوں سے ہوتا ہے

6)کلاشنکوف امی
یہ امی بھی آؤ دیکھتی ہیں نا تاؤ بس چھٹ سے دو رسید کیں اور بات ختم

7)شکر امی/صدقے واری امی/شوگر کوٹیڈ امی
خواہ بچے میں وہ گن ہو نا ہو بس ہر بات اور ہر وقت بچے کی تعریف کرنی ہے اور صدقے واری جانا ہے۔
"ماں صدقے میرا بچہ یہ تو میرا بچہ وہ"

8)کسی اور قسم کی امی(آپ خود ہی لکھیں اور کیٹگری)

اف میں تھک گئی اب اگر کسی نے میری محنت کو ضائیع کیا اور جواب نا دیا تو میں نا میں نا
رو پڑوں گی سچی
سب نے سچ سچ لکھنا ہے میں بھی اگلی پوسٹ میں اپنا جواب لکھتی ہوں
اگر تفصیلی جوابات لکھنا چاہیں تو بہت ہی اچھے اور واقعات بھی لکھنا چاہیں تو واہ واہ کیا ہی کہنے :)

السلام علیکم تعبیر
میری طرف سے بہت ساری مبارکباد قبول کرو کہ میری تمہاری سوچ کیسے مل گئی 2 دن پہلے میں سوچ رہی تھی ایسا ایک دھاگہ شروع کرنا چاہئے جس میں ہم سب اپنی ماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کریں اور تم نے میری سوچ کو عملی جامہ پہنا دیا ۔۔۔۔۔۔ بہت شکریہ
اب آتی ہوں اس بات پر کہ میں نے تم سے کہا تھا کہ تم دھاگہ کھولو، کوئی آئے نہ آئے میں تو ضرور آؤں گی، کل میں نے اس کو دیکھا ، پسند کیا اور جیسے ہی اس کے بارے میں لکھنے لگی، لائٹ چلی گئی۔۔۔۔۔۔۔ پھر میں گھر کے کاموں میں مصروف ہو گئی اور سوتے سوتے بھی کافی دیر ہوگئی ، صبح پھر روٹین کے کاموں میں لگ گئی اور اب وقت ملا تو جلدی سے آگئی ہوں۔ امید ہے کہ ناراضگی دور ہوگئی ہوگی

"ماں "
یہ رشتہ کتنا پیارا ہے کہ نام لیتے ہی منہ میں جیسے مٹھاس سی گھل جاتی ہے
میری پیاری ماں بہت محبت کرنے والی، اپنے بچوں پر جان چھڑکنے والی، بہت سادہ ، خوش اخلاق، ملنسار تھیں
انکی کس کس خوبی کا ذکر کروں بہت صابر و شاکر ، سخی اور مہمان نواز تھیں خاندان بھر کی آنکھوں کا تارا اور بجا طور پر انکو خاندان کی اکائی کہا جاسکتا ہے
بچپن میں ہم کو ڈانٹ بھی پڑی اور بوقتِ ضرورت اور بقدرِ ضرورت مار بھی ، کیونکہ وہ "کھلاؤ سونے کا نوالہ اور دیکھو شیر کی نگاہ " کے مقولے پر یقین رکھتی تھیں اور اسی وجہ سے ہم زیادہ بگڑے بچے نہیں تھے ، اللہ کا شکر ہے کہ امی نے ہماری مثالی تربیت کی ، جس کی بدولت ہم سب بہنیں اپنے سسرال میں اچھے طریقے سےایڈجسٹ ہوگئیں
ماں کی اہمیت اور قدر و منزلت کا صحیح اندازہ تو ماں کے منصب پر فائز ہونے کے بعد ہی ہوتا ہے اور جب ہم خود ان تکلیفوں کو جھیلتے ہیں تو پتہ لگتا ہے کہ ہماری ماں نے کتنی تکلیفیں اٹھائی ہونگی تو اس وقت ہمیں اپنی ماں کی عظمت کا احساس ہوتا ہے
آج میری پیاری امی اس دنیا میں نہیں ہیں تو مجھے ہر ہر قدم پر انکی شدت سے کمی محسوس ہوتی ہے اور ایسا دل چاہتا ہے کہ کہیں سے وہ پہلے کی طرح ہنستی مسکراتی آئیں اور میں انکے گلے لگ جاؤں تاکہ میرے بے چین دل کو قرار مل جائے
اللہ انکی قبر پر اپنے انوار و تجلیات کی بارش فرمائے اور انکی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے آمین
 
مہ جبین

محفلین
السلام علیکم تعبیر۔ بہت مزیدار موضوع شروع کیا ہے۔ میری اماں جان تو ان سب میں کسی کیٹیگری میں نہیں آتی ہیں۔ میرے خیال میں امیاں ان تمام کا کمبینیشن بھی ہو سکتی ہیں۔ کسی وقت سختی بھی کرتی ہیں اور پیار کی تو کوئی حد ہی مقرر نہیں۔
میرا ماننا ہے کہ میری مام سمیت دنیا کی تمام امائیں بہترین امائیں ہوتی ہیں۔ میری مام بہت صدقے واری ٹائپ کی نہیں ہیں۔ وہ ہٹلر امیوں کی طرح ڈانٹتی بھی نہیں ہیں اور ابو جان کی دھمکی بھی نہیں لگاتیں۔ جہاں ضروری لگتا ہے خود ہی ایکشن میں آ جاتی ہیں :timeout:۔
میری امی ہر وقت بچوں کو ساتھ چپکائے نہیں رکھتیں ان کی ایک ایک بات اور ایک ایک کام سے ان کا پیار اور محبت اس طرح جھلکتی ہے کہ مجھے شاید بیان کرنا نہیں آئے گا۔ ہم لوگ پڑھنے کے لئے جاگتے تھے تو وہ بھی تمام وقت جاگتی رہتی تھیں۔ ابھی بھی ایسا ہوتا ہے کہ ان کا کوئی بچہ بھی کسی کام میں مصروف ہے تو وہ بھی اس کام میں اتنی ہی مصروف ہیں۔ مجھے آج بھی اپنے کپڑوں اور دیگر چیزوں کے لئے پریشانی نہیں ہوتی کہ اماں میری ہر شے اسی طرح تیار کرواتی ہیں جیسے جب میں چھوٹی سی تھی تو کرواتی تھیں۔ ان کی چوائس مجھ سے کہیں زیادہ اچھی ہے اور یہ ممکن ہی نہیں کہ ان کی خریدی ہوئی شے میں استعمال کروں اور اس کی تعریف نہ ہو۔ :)
اکلوتی ہونے کے باوجود انہوں نے مجھے کبھی بگڑنے والا لاڈ نہیں دیا۔ سارے کام سکھائے بھی اور کروائے بھی۔ مجھے روٹیاں بنانا سب سے بور کام لگتا ہے۔ چھٹیوں میں اماں جب مجھ سے روٹیاں بنوانے کا پروگرام شروع کرتی تھیں تو میں انہیں خوب چکر دیتی تھی کہ آج نہیں بناؤں کل دونوں وقت کی بنا لوں گی۔ ساتھ ہی لاڈ بھی شروع۔ اور وہ بھی ایسی معصوم کہ فوراً میرے چکر میں آجانا :)۔ لیکن یہ تو مجھے بہت بعد میں آ کر سمجھ آئی کہ وہ میری چالاکی سمجھ جاتی ہیں لیکن بس مجھے احساس نہیں ہونے دیتیں۔ جیسے اب میں چھوٹوں کے بہانے سن کر ان کی چالاکیاں سمجھ جاتی ہوں لیکن انہیں کچھ کہتی نہیں :)۔
میری اماں میری پکی والی سہیلی بھی ہیں۔ ہماری سہیلیوں والی بحث بھی ہوتی ہے۔ اور میں کیونکہ خود کو ان کی مخلص دوست گردانتی ہوں اس لئے ان کو کبھی ٹوک بھی دیتی ہوں۔:) جیسے وہ بہت سادہ مزاج اور بامروت ہیں۔ ابھی ان سے کوئی بہت بڑا ہاتھ کر جائے گا اور پھر آ کر ہنس کر بات کرے گا یا جھوٹ موٹ ڈرامہ کرے گا تو بس جی کہاں کا گلہ شکوہ۔ میں اکثر انہیں کہتی ہوں کہ میں آپ سے زیادہ چالاک ہوں۔ مجھے اندازہ ہو جاتا ہے کہ اگلے بندے کی انٹینشنز کیا ہیں۔ آپ کو کیوں معلوم نہیں ہوتا۔ تو ان کا یہی جواب ہوتا ہے کہ بیٹا جی معلوم تو مجھے بھی ہو ہی جاتا ہے لیکن اگر میں بھی بات کو بڑھانے یا لٹکانے لگ جاؤں تو فرق کیا رہا۔ :) امیاں تو بس ایسی ہی سویٹ ہوتی ہیں ناں :)
بس میں اپنی والدہ سے ایک ہی شکوہ کرتی ہوں اکثر کہ انہوں نے کبھی دوسروں کے سامنے میری تعریفوں کے پُل نہیں باندھے۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ مجھے اپنی تعریف سننے کا کتنا شوق ہے۔ میں ان کو دوسروں کی امیوں کی مثالیں دیتی ہوں کہ دیکھیں وہ کیسے ایسی ایسی خوبیاں اپنے بچوں میں ڈھونڈ کر لاتی ہیں کہ محدب عدسے سے ڈھونڈنے پر بھی نہ ملیں۔ لیکن مجال ہے کہ میری اس خواہش کو کبھی پورا کر دیں :sad:

اللہ تعالیٰ سب کی امیوں کو صحت مند اور خوش و خرم رکھیں۔ ثمَ آمین
واہ واہ زبردست فرحت کیانی بہت مزا آیا تمہاری پیاری اماں جان کے بارے میں جان کر۔۔۔۔۔اللہ ان کو صحت ، تندرستی اور سلامتی عطا فرمائے
اور انکی عمر میں برکتیں عطا فرمائے اور تم کو انکے لئے بہترین صدقہء جاریہ بنائے آمین
انکو میرا سلام کہنا اور میرے لئے ان سے دعا ضرور کروانا
 
مہ جبین

محفلین
نہیں پتہ نہیں مجھے کیوں محفل کی جانب سے کوئی ای میل موصول نہیں ہو رہی
ویسے بھی ای میل چیک کرنے کے معاملےمیں، میں چور ہوں کیوں کہ مجھے کونسی ڈھیروں ڈھیر میلز آتی ہیں

شکریہ نامعلوم صاحب ہہ :ROFLMAO:

آتے ہیں فاتح کے جواب کی طرف
جی بالکل فاتح امیاں ،حضرات کی بھی ہوتی ہیں
میرے تھریڈز کے ساتھ اکثرمحفل میں سوتیلانہ سلوک ہوتا ہے :p کوئی جواب ہی نہیں دیتا
یہاں بھی پہلے میں نے سب سے التجا کر کر کے اور ہاں کروا کروا کر ٹوپک پوسٹ کیا تھا
آپ احتجاج نا کریں پلیز اگر چاہیں تو اسے گپ شپ والے زمرے میں موو کروا سکتے ہیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے :)
ویسے کچھ دنوں سے میں بھی یہ سوچ رہی ہوں کہ ایک مردانہ آئی ڈی بنا ہی لوں اور مردانہ سیکشن میں خوب آیا جایا کروں :LOL:
آپ بھی ایسا سوچ سکتے ہیں
واقعی تعبیر ، ٹھیک ہی تو گلہ کیا ہے فاتح بھائی نے :)
 
Top