میری غیر حاضری

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

آپ میں سے کچھ دوستوں نے ان دنوں میری غیر حاضری کو محسوس کیا ہے اور کچھ نے اس کی شکایت بھی کی ہے۔ میں اپنی غیر حاضری کی معذرت چاہتا ہوں۔ چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر میں محفل فورم کو وقت نہیں دے پا رہا ہوں۔ اگرچہ پس منظر میں اس کے لیے پھر بھی کچھ نہ کچھ کرتا رہتا ہوں۔ اس کی مثال فورم کی موجودہ تھیم کے لیے اردو بٹن بنانا ہے۔ آپ نے اگر نوٹ کیا ہو تو فورم کے صفحہ اول کے نیچے معلومات اب right aligned ہیں۔ اسکے علاوہ آپکو پوسٹ پیج پر مختلف ویڈیو ہوسٹس سے میڈیا پوسٹ کرنے کی سہولت بھی نظر آئے گی۔

میں گاہے گاہے فورم پر نظر رکھتا رہا ہوں لیکن کسی گفتگو میں شریک نہیں ہوا۔ میں کوشش کروں گا کہ آئندہ اپنی موجودگی ظاہر کرتا رہوں۔

میں یہاں عرض کرتا چلوں کہ اس محفل کی رونق کسی ایک منتظم یا رکن کی وجہ سے نہیں ہے۔ یہاں دوستوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ جو بھی دوست اس محفل کو رونق بخشتے ہیں، ہم انکے بے حد مشکور ہیں اور جو وقت نہیں دے پاتے، ہم انکی ترجیحات کا بھی احترام کرتے ہیں۔

والسلام
 

ظفر احمد

محفلین
نبیل بھائی وظاہت کرنے کا شکریہ۔

ہم آپکی مصروفیات جانتے ہیں۔ اور آپ کے محفل کے لئے کارنامے بھی جانتے ہیں۔ آپ بے فکر ریئے یہ محفل تو یونہی مہکتی رہیے گی آپ اطمنان سے اپنے باقی کام نمٹائیں۔ بس کبھی کبھی محفل کو ٹائم دے دیا کریں۔ کیوں کہ ہمیں آپکی صلاحیتوں سے کچھ سیکھنے کا موقع ملے۔ ہم آپ کے منتظر ہیں۔
 

ظفر احمد

محفلین
ہم متمعن ہیں کہ آپ محفل کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔ آپ اطمنان سے اپنے باقی کام نمٹائیں۔ یہ محفل تو یونہی چلتی رہے گی۔ بس آپ گاہے بگاہے محفل کو ٹائم دیتے رہیں۔ اور ہا آر ایس ایس فیڈ پر جلدی کام ہو جائے تو اچھا ہے۔
 

دوست

محفلین
اللہ کرے آپ جلدی لوٹ آئیں۔
بس ہم کچھ ایسے عادی ہیں محفل کے مخصوص کے ماحول کے کہ سب ہی اس کمی کو بڑی شدت سے محسوس کررہے ہیں۔
بہرحال کوشش کرتے ہیں۔۔
مجھے تو اس لیے انتظار ہے کہ کچھ “کام“ شروع ہو آپ واپس آئیں تو قسم سے اَک گیا ہوں اب میں محفل پر ہلے گلے والے پیغامات کرکر کے۔۔
ڈل بورنگ لائف :roll: :roll: :roll:
 

عبدالرحمٰن

محفلین
‌‌‌‌وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نبیل بھائی
چونکہ مجھے آپ نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ کچھ ضروری کام کی وجہ سے میں نہیں آؤن گا۔ اس طرح مجھے تسلی ہوئی۔ ورنہ میں نے تو آپ کی غیر موجودگی کو کافی محسوس کیا ہے۔ میری تو دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے مسائل دور فرمائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ سب دوستوں کا شکریہ۔

ظفر، زکریا آر ایس ایس کی خرابی کو دیکھ رہے ہیں۔

شاکر، آپ بور ہونا چھوڑیں۔ میں نے آپ کو ایک ای میل کی ہے۔ :wink:

عبدالرحمٰن، مجھے آپ کا کام یاد ہے۔ انشاء اللہ فرصت ملنے پر اس جانب ضرور توجہ دوں گا۔ لیکن آپ یہاں آتے رہا کریں، آپ کی وجہ سے یہاں رونق رہتی ہے۔ :)
 
Top