میری طرف دیکھیں‘ حجاب فیشن

چہرہ کا پردہ ازواج مطہرات کے ساتھ مختص تھا ۔ اس سلسلے میں جو سورہ نازل ہوئی ۔ اس کے سیاق وسباق سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ایک خطرناک دور سے ازواج مطہرات دوچار تھیں ۔ چناچہ اللہ کی طرف سے ان کے لیئے پردے کا خاص حکم صادر ہوا ۔ ( اس کی تفصیل پر بحث کی جا سکتی ہے )


ازواج مطہرات اور خطرناک دور؟؟

سیاق وسباق میں امہات المؤمنین کے علاوہ نساء المؤمنین کا لفظ بھی آیا ہے۔

ظفری بھائی اس سلسلے میں مخلصانہ مشورہ ہے کہ مزید مراجع ومصادر دیکھ لئے جائیں تو جو التباس آپ کو اس حکم کے بارے میں ہو رہا ہے‌ وہ زائل ہوجائے گا
 

mujeeb mansoor

محفلین
پردہ اسلام کا عظیم شعار ہے
اور خواتین پر فرض‌ہے
بدنظری کرنا بھی حرام ہے، اس سے زندگی تلخ ہوجاتی اور انسان 180ڈگری
اللہ سے دور ہوجاتاہے
اللہ تعالی مسلم ماؤں بھنوں کو اسلامی زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے
اور مغرب یورپ کی ناپاک تقلید سے حفاظت فرمائے ۔۔آمین
 

ظفری

لائبریرین
ازواج مطہرات اور خطرناک دور؟؟

سیاق وسباق میں امہات المؤمنین کے علاوہ نساء المؤمنین کا لفظ بھی آیا ہے۔

ظفری بھائی اس سلسلے میں مخلصانہ مشورہ ہے کہ مزید مراجع ومصادر دیکھ لئے جائیں تو جو التباس آپ کو اس حکم کے بارے میں ہو رہا ہے‌ وہ زائل ہوجائے گا

محترم ۔۔۔ میں عرض کر چکا ہوں تو کہ کسی کو اس پر بحث مطلوب ہے تو میں اس پر تیار ہوں ۔ میرے پاس سارے مراجع و مصادر موجود ہیں ۔ ہوسکتا ہے کچھ آپ کی نظروں سے اوجھل ہوں اور کچھ میری نظروں سے ۔ اس پر ایک علمی گفتگو کرلی جائے تو بہتر ہے ۔ ورنہ دنگل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔
 

ظفری

لائبریرین
:shameonyou:
ازواج مطہرات کیلئے پردے کا حکم خاص تھاذرا اس کی وضاحت توکیجئے گا ظفری بھائی:dancing:

شکریہ ۔۔۔ اس کے لیئے اگر ایک دھاگہ کھول لیا جائے تو بہتر ہے ۔ پہلی " فرصت " میں اس کی وضاحت کردوں گا ۔ اگر وضاحت میں کوئی نئی بات دریافت ہوجائے تو برائے کرم اپنی پچھلی معلومات کے حوالے سے اس کی نفی کرنے کی کوشش نہ کجیئے گا بلکہ دوبارہ تحقیق کرکے اس " وضاحت " پر کسی بھی قسم کا اعتراض کرنے کا کوئی بھی مجاز ہوسکتا ہے ۔
 

طالوت

محفلین
دھاگہ کھلے نہ کھلے ، آپ ایک ہی ایک کھول دیں ۔ مجھے بھی کچھ باتیں صاف کرنا ہیں سو ہمارا بھی بھلا ہو جائے گا ۔
وسلام
 

ابن جمال

محفلین
ٹھیک ہے ظفری بھائی پھر توآپ ایک نیادھاگہ کھول کر اپنی معلومات اس پر رکھئے ۔تاکہ ہمیں بھی اپنےمزید جہل کااحساس ہوسکے۔
 
Top