میری زندگی کا مقصد

رکشے والا

محفلین
دوستو آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے اور اس ک حصول ک لیے آپ کتنے سنجیدہ ہیں
براہ کرم شیئر کی جیئے تاکہ دوسرے ساتھی نصیحت،عبرت،اثر ، حوصلہ پکڑیں (بقدر ضرورت و حسب توفیق)
 

نایاب

لائبریرین
خدمت
چونکہ مقصد زندگی میں شامل ہے یہ جذبہ خدمت
تو سنجیدگی راہ دکھاتی رہتی ہے ۔ مسافتوں کو آسان بناتی رہتی ہے ۔
 

عاطف بٹ

محفلین
میری زندگی کا مقصد انسان کو انسان کی غلامی سے آزاد کرانا ہے اور اس کے لئے میں کسی بھی حد تک جاسکتا ہوں اور کوئی بھی قربانی دے سکتا ہوں۔ میں اقبال کی اس بات پر ایمان کی حد تک یقین رکھتا ہوں:
تمیزِ بندہ و آقا فسادِ آدمیت ہے​
 

رکشے والا

محفلین
میری زندگی کا مقصد انسان کو انسان کی غلامی سے آزاد کرانا ہے اور اس کے لئے میں کسی بھی حد تک جاسکتا ہوں اور کوئی بھی قربانی دے سکتا ہوں۔ میں اقبال کی اس بات پر ایمان کی حد تک یقین رکھتا ہوں:
تمیزِ بندہ و آقا فسادِ آدمیت ہے​
زبردست۔ محفلین کی انسپائریشن کے لیے اس حوالے سے اپنی کاوشیں شیئر کیجیئے :)
 
اس سوال کو کچھ اور پھیلاتے ہیں۔۔۔سوال یہ ہے کہ اپنی زندگی کا مقصد جاننے کیلئے کیا کرنا چاہئیے؟، یعنی کن باتوں پر غور کرکے اور کن سوالات کے جوابات کی روشنی میں زندگی کا مقصد واضح ہونےلگتا ہے؟
 

نیلم

محفلین
اس سوال کو کچھ اور پھیلاتے ہیں۔۔۔ سوال یہ ہے کہ اپنی زندگی کا مقصد جاننے کیلئے کیا کرنا چاہئیے؟، یعنی کن باتوں پر غور کرکے اور کن سوالات کے جوابات کی روشنی میں زندگی کا مقصد واضح ہونےلگتا ہے؟
بہت مشکل سوال ہیں.ابتدہ آپ ہی کیجیئے.
 

نایاب

لائبریرین
اس سوال کو کچھ اور پھیلاتے ہیں۔۔۔ سوال یہ ہے کہ اپنی زندگی کا مقصد جاننے کیلئے کیا کرنا چاہئیے؟، یعنی کن باتوں پر غور کرکے اور کن سوالات کے جوابات کی روشنی میں زندگی کا مقصد واضح ہونےلگتا ہے؟
اپنے ارد گرد موجود مخلوق خدا چرند پرند شجر و ھجر پر غور کرنا چاہیئے ۔ یہ سمجھنا چاہیئے کہ یہ مخلوق کیسے اپنی زندگی بتاتی ہے ۔ اور مجھ کو بحیثیت انسان کیسے زندگی گزارنی چاہیئے ۔ غور و فکر سچے دل و مخلصی سے ہو تو یہ سب مخلوق خدا اپنی اپنی کارگزاری سے زندگی گزارنے کے ڈھنگ سے آشنا کرتی ہے ۔ اور انسان کو مجبور کرتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے مقصد کو تلاشے ۔ اپنی حقیقت کو جانے ۔ اور جب انسان ان سوالوں کے جواب کی تلاش میں محو ہوتا ہے ۔ تو اس کے سامنے آگہی کے چراغ روشن ہوجاتے ہیں ۔ طلب سچی ہو تو منزل سامنے مل جاتی ہے ۔
 
میرا خیال تو یہ ہے کہ اپنی زندگی کا مقصد سمجھنے کیلئے کئی باتوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے مثلاّ:
آپکی دلچسپیاں کیا ہیں؟
کونسی باتیں آپکو پسند ہیں اور کونسی ناپسند؟
کن باتوں سے آپ کو سکون ملتا ہے اور کن باتوں سے اذیّت؟
کونسی باتیں آپ کیلئے آسان کر دی گئی ہیں اور کونسی باتیں دشوار؟
آپ کے دائرہ کار میں کیا کچھ آتا ہے؟ یعنی آپکی سلطنت کی کیا حدود ہیں؟ کن باتوں میں اور شعبوں میں آپ کو اقتدار یا کنٹرول دیا گیا ہے؟
آپ کے دائرہِ اثر میں کیا کیا کچھ ہے؟
کونسی باتیں آپکی طاقت ہیں اور کونسی باتیں کمزوری؟
ماضی کیا تھا اور حال کیا ہے؟ اور ان دونوں کی روشنی میں مستقبل کیا ہوسکتا ہے؟ یعنی ایک دھندلی سی تصویر اور ایک ان دیکھی منزل جسکی کشش محسوس ہوتی ہو۔

اس قسم کے سوالات ہماری کافی حد تک رہنمائی کر دیتے ہیں کہ ہم کیا ہیں اور ہم کیا ہوسکتے ہیں اور ہمیں کیا ہونا چاہئیے۔
 

رکشے والا

محفلین
شکریہ زحال مرزا
تمام احباب کے مقاصد قابل تعریف ہیں ۔ تاہم اگر وہ اس حوالے سے اپنی عملی جدوجہد کا احوال محتصرا پیش کر پائیں تو یقینا پڑھنے والوں کے لیے انسپاریشن کا باعث ھو گا-
 
Top