میری رینکنگ بڑھاؤ

نبیل

تکنیکی معاون
گوگل کے سرچ رزلٹس میں کسی ویب سائٹ کا ایڈریس اوپر آنے کا دارومدار ‌اس کے پیج رینک پر ہوتا ہے۔ یہ پیج رینک کچھ کمپنیوں کے لیے کس قدر اہم ہوتا ہے اس کا اندازہ اس خبر سے بھی لگایا جا سکتا ہےکہ ایک ویب سائٹ kinderstart.com نے گوگل پر اپنے پیج رینک کم کرنے کی وجہ سے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ Kinedrstart.com کے مطابق مارچ 2005 میں گوگل پر اس کا پیج رینک کم کیے جانے کے باعث اس پر آنے والوں کی تعداد میں 70 فیصد کمی ہوئی جبکہ اس کے ریونیو میں 80 فیصد کمی ہوئی۔ اب kinderstart.com کا مطالبہ ہے کہ اس کا نقصان پورا کرنےکے لیے گوگل اسے دس ملین ڈالر ادا کرے اور کسی طرح اس کا پیج رینک بھی بڑھائے۔ ہاں۔۔
 

نعمان

محفلین
میرا بلاگ جب بی بی سی اردو نے لنک کیا تو یکایک میرا پیچ رینک چار ہوگیا۔ اس سے پہلے یہ ایک تھا۔ پیج رینک غالبا یہ نہیں دیکھتا کہ کسی ویب پیج کو کتنے سائٹ لنک کرتے ہیں بلکہ یہ دیکھتا ہے کہ لنک کرنے والے سائٹ اس ویب پیج سے کتنے مماثل ہیں۔ میرے بلاگ کو بمشکل چار پانچ لوگوں نے ہی لنک کررکھا ہے۔ ایک اور فیکٹر غالبا یہ بھی ہوتا ہے کہ اس ویب پیج کو لنک کرنے والے سائٹ کا پیج رینک کیا ہے۔ جتنا ہائی پیج رینک والا اور ملتا جلتا سائٹ آپ کو لنک کرتا ہے اتنا آپ کے پیج رینک میں اضافہ ہوتا ہے۔ پیج رینک میں ایک اور چیز یہ ہے کہ سرچ کیا گیا کی ورڈ کسی صفحے پر کہاں آتا ہے۔ ٹائٹل، یو آر آئی اور ہیڈنگز میں وہ کی ورڈ آنے سے مطلوبہ کی ورڈ پر آپ کا پیج کافی اوپر آتا ہے۔ لیکن یہ ضروری نہیں زیادہ ضروری یہ ہے کہ مارکیٹ میں آپ کو کتنے معیاری صفحات لنک کرتے ہیں اور لنک کیا گیا ٹیکسٹ کی ورڈ سے بھی میچ ہوجائے تو گارنٹی کے ساتھ آپ کا صفحہ ٹاپ پر آتا ہے بشرطیکہ کہ مقابل کوئی اس سے بہتر پیج ٹکر پر نہ ہو۔
 
میرے اپنے بلاگ کی حالت بہت پتلی ہورہی ہے یہ ایک وقت میں 9 تک رہا ہے اور پھر گزشتہ دنوں 6 پانچ چار کرتا ہوا آج صفر ہونے کا اعلان کررہا ہے۔
شائد اس میں میری اپنی غلطی ہے کہ میں نے ادھر شوخی کے طور پر بلاگ میٹر لگا دیا ہے ذرا علم حاصل ہوتا رہے۔
 
Top