تاسف میری دادی ہم سے جدا ہوگئیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرحت کیانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔​

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین​
 

زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائیں​
 

کاشفی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔​
اللہ رب العزت دادی کی مغفرت فرمائے۔آمین​
آپ اور آپ کے رشتے داروں کو صبرجمیل عطا فرمائے۔اور ساتھ ساتھ ان کے جانے کے بعد بھی آپس میں مل جل کر ایک ہی مرکز پر رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
 

عاطف بٹ

محفلین
آپ سب کا بےحد شکریہ کہ آپ لوگوں نے محبت کا اظہار کیا اور دعاؤں میں یاد رکھا۔
ویسے تو سب پوتے پوتیوں کا اپنی دادی سے تعلق خاص ہی ہوتا ہے مگر میری دادی کے ساتھ میرا تعلق بہت خاص تھا۔ میں مصروفیت کی وجہ سے کبھی ملنے نہیں جا پاتا تھا تو امی ابو یا میرے بہن بھائیوں سے میرے بارے میں پوچھتی رہتی تھیں کہ کیسا ہے، آیا کیوں نہیں، فون پر بات ہوئی یا نہیں۔ دادا کے جانے کے بعد 27 سال سے زائد عرصے تک دادی نے بہت ہی ہمت، حوصلے اور صبر کے ساتھ اپنی اولاد اور پورے خاندان کو سمیٹے رکھا۔ سخت سے سخت حالات کا مقابلہ بھی بہت خندہ پیشانی سے کیا۔
کل اس گھر میں داخل ہونے کی ہمت ہی نہیں ہورہی تھی جہاں دادی رہتی تھیں۔ ان کی وجہ سے ہی تو وہ گھر، گھر لگتا تھا اور میرے لئے تو واقعی دادی کے بغیر اس گھر کا تصور بھی محال ہے۔ دادی شہر سے باہر جاتی ہی نہیں تھیں کہ انہیں اپنے گھر سے بہت لگاؤ تھا اور ہوتا کیسے ناں کہ دادا نے یہ گھر انہی کے لئے بہت چاؤ سے بنوایا تھا۔ اسی گھر کے باہر گلاب کے پھولوں کی کیاری تھی جس کے پاس بیٹھ کر سہ پہر کے وقت دادا ’جنگ‘ اخبار کو فی البدیہہ پنجابی میں بآوازِ بلند پڑھا کرتے تھے کہ کچھ عزیز اردگرد بیٹھے ہوتے تھے جن سے بعد میں خبروں اور حالات پر اظہارِ خیال ہوتا تھا۔
دادی اپنے پیچھے یادوں کا ایک انمول خزانہ تو چھوڑ گئی ہیں مگر وہ شفقت، محبت اور دلچسپ باتیں اپنے ساتھ لے گئی ہیں جو انہی کی ذات سے مخصوص تھیں۔ آخری وقت میں دادی کے چہرے پر جو اطمینان اور سکون تھا، ایسا میں نے بہت ہی کم لوگوں کے چہروں پر دیکھا ہے۔ اللہ ان کی خطاؤں کو معاف فرمائے اور ان پر اپنی خاص رحمت نازل کرے، آمین!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top