تاسف میری امی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
تمام دوستوں کا تہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میری زندگی کے اس مشکل ترین وقت میں حوصلے کے الفاظ اور دعائیں دیں۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون!
اللہ تعالٰی ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور آپ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے
ماؤں کے دُکھ اور سائے سانجھے ہوتے ہیں ان کے دنیاسے رُخصت ہوجانے کے بعد ان کی کمی تاعمر محسوس رہتی ہے
اس بڑھ کر دُکھ کیا ہوسکتاہے کہ جواولین لفظ ہماری زبان سے ادا ہوتا ہے "ماں" ہم وہ نہیں پکارسکتے پھر
سچ کہا بھائی ماؤں کے دکھ سانجھے ہوتے ہیں :(
 

محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

بہت افسوس ہوا فاتح صاحب یہ جان کر، اللہ تعالیٰ ان کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور آپ سب کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں، آمین۔
 
گو کہ میں ظاہر نہیں کرتا لیکن حقیقت یہ ہے کہ مجھے ہمیشہ لاشوں سے ڈر لگتا ہے، مجھے ان کے قریب جاتے ہوئے اندر کہیں خوف سا محسوس ہوتا ہے کہ کہیں یہ ہلنے جلنے نہ لگیں، کہیں آنکھیں کھول کے مجھے دیکھنے نہ لگ جائیں، کہیں یہ اٹھ نہ جائیں، کہیں ہاتھ بڑھا کر مجھے پکڑ نہ لیں۔۔۔
لیکن اس لاش سے مجھے ڈر نہیں لگ رہا تھا، میں اسے بے تحاشا چوم رہا تھا، اس کے ساتھ لپٹ کر آنکھیں بند کیے لیٹا ہوا تھا اور مجھے ڈر کی بجائے بے پناہ سکون مل رہا تھا اتنا سکون کہ مجھے نیند آنے لگی۔ میرا بے انتہا جی چاہ رہا تھا کہ کاش یہ ہلنے جلنے لگے، کاش یہ آنکھیں کھول کے مجھے دیکھے، کاش یہ اٹھ کر بیٹھ جائے، کاش یہ ہاتھ بڑھا کر مجھے پکڑ لے، مجھے بھی اپنے ساتھ اسی طرح زور سے چمٹا لے جیسے میں نے اسے چمٹا رکھا ہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
میں تو اس لاش کے کان میں سرگوشیاں بھی کر رہا تھا کہ امی جی! آنکھیں تو کھولیں، ہوں ہاں ہی کر دیں، میں آپ کا بیٹا ہوں، بہت پیار کرتا ہوں آپ سے۔۔۔ مجھ سے ناراض ہیں کیا؟ بہت شدت سے دل کر رہا تھا کہ وہی پیار سے بھری آواز آئے "فاتح بیٹے!" لیکن انہوں نے کوئی جواب ہی نہیں دیا۔ چپ ہی سادھ لی۔۔۔ ہمیشہ کے لیے۔
ان کی موجودگی میں یہ احساس ہی نہیں ہوا کہ یہ سایہ کتنا گھنا کتنا آرام دہ ہے جو ہمیں میسر ہے۔۔۔ آج ان کا سایہ اٹھنے کے بعد جب جھلسا دینے والی دھوپ جلائے دے رہی ہے تو یہ حقیقت کھلی کہ کیا کھو دیا ہے ہم نے۔۔۔
وہ وجود جس نے کمزور ہو کر بھی ہم سب بہن بھائیوں اور ابو کو بے حد مضبوطی سے اپنے سائے میں چھپا رکھا تھا ، آج خود مٹی میں چھپ گیا ہے۔
ہائے ہائے ۔۔۔۔۔۔۔ فاتح بھائی رلا دیا آپ نے ۔
اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کی والدہ کو اپنی خاص جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین
 

عمراعظم

محفلین
انا للہِ و انا الیہِ راجعون
اللہ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ مرحمت فرمائے۔نیز آپکو اور دیگر لواحقین کو صبرِ جمیل سے نوازے۔آمین
اولاد کا والدین سے تعلق اُن کی وفات کے بعد بھی نہیں ٹوٹتا، اولاد کی دعائیں اُن تک پہنچتی ہیں اور اُن کے کام بھی آتی ہیں۔ اللہ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
 

سید زبیر

محفلین
اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کی والدہ کو اپنی خاص جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین
 

عثمان

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
ماں کا بدل کوئی نہیں۔
اللہ انہیں جنت نصیب کرے۔ آمین!
 

loneliness4ever

محفلین

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ


یااللہ کرم فرما دکھی دلوں کو اپنی محبت سے شاد کر دے
اس مبارک مہینے کے آخری عشرے کی عظمت کے صدقے
مرحومہ پر قبر کی ہرمنزل آسان فرما اور دانستہ اور غیر دانستہ
ہوئی ہر لرزش کو اپنے عفو ودرگزر سے نظر انداز فرما اور
مرحومہ کے درجات بلند فرما
مالک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرما
قبر سے آخرت تک کے سفر میں آسانیاں اور آسائشیں پیدا فرما
اور سوگوار قلوب کو اپنی اور اپنے محبوب ﷺ کی محبت سے
پر بہار فرما اور بیشک تو ہی کرم فرمانے والا ہے


اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
 

نوشاب

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون !
واقعی ماں جیسی ہستی کا کوئی بدل نہیں۔اللہ آپ اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور انہیں اور تمام مرحومین کو جنت الفردوس کے اعلیٰ درجات عطا فرمائے ۔(آمین)
 

نظام الدین

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔ بہت دکھ ہوا والدہ کا سن کر ۔۔۔۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top