میرا گاؤں ------ لنگڑیال

ماوراء

محفلین
برساتی نالہ؟ بھمبر؟
اتنے سوال ایک ساتھ؟
ککرالی ہمارے جاننے والے ہوتے ہیں۔ تین سال پہلے پاکستان گئی تھی تو پہلی بار وہاں گئی تھی۔ لنگڑیال بھی سنا ہے کافی بار۔ شاید وہاں سے گزرے بھی ہوں، لیکن یاد نہیں صحیح۔ اور آنا اس لیے نہیں کہ وہاں سیر کی کون سی جگہ ہے؟ گاؤں کے کھیت ہی ہوتے ہیں جو دور سے ہی اچھے لگ رہے ہوتے ہیں۔ البتہ اگر بھمبر، کشمیر کی سیر کا پروگرام ہے تو شوق سے آ جاؤں گی۔ :rolleyes:
 

طالوت

محفلین
برساتی نالہ؟ بھمبر؟
اتنے سوال ایک ساتھ؟
ککرالی ہمارے جاننے والے ہوتے ہیں۔ تین سال پہلے پاکستان گئی تھی تو پہلی بار وہاں گئی تھی۔ لنگڑیال بھی سنا ہے کافی بار۔ شاید وہاں سے گزرے بھی ہوں، لیکن یاد نہیں صحیح۔ اور آنا اس لیے نہیں کہ وہاں سیر کی کون سی جگہ ہے؟ گاؤں کے کھیت ہی ہوتے ہیں جو دور سے ہی اچھے لگ رہے ہوتے ہیں۔ البتہ اگر بھمبر کی سیر کا پروگرام ہے تو شوق سے آ جاؤں گی۔ :rolleyes:

اس نالے کا نام "ارسل" ہے اور ہمارے گاؤں اور دیگر دیہات سے گزرتا ہوا بھمبھر نالے میں جا گرتا ہے ۔۔ ککرالی میرا ننھیال ہے ۔۔ ماسٹر اللہ دتا خاصا معروف نام ہے کہ وہ میرے "پرنانا" ہیں اور ککرالی اسکول کے ہیڈ ماسٹر ہوا کرتے تھے ۔۔ سیر کے لیے صرف کھیت کہاں "ارسل" اس کے ساتھ جنگل اور جنگلی حیات ، ٹبا ، وغیرہ ۔۔ بھمبھر کی سیر بھی ہو گی اسے پار کرنے کے بعد ہی تو کشمیر کے پہاڑوں کا آغاز ہوتا ہے ۔۔
سوال پھر سے دہرا رہا ہوں آپ کا آبائی علاقہ کونسا ہے ؟
وسلام
 

طالوت

محفلین
ابھی تصویریں دیکھیں نا !
جلنے کی ضرورت نہیں ، اس بار بھی اچھے نمبر آئے تو ابو سے فرمائش کر دیں گاؤں دیکھنا ہے ۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
تو اس کا مطلب ہوا کہ تمہارے ابو بھی زرداری والے وعدے کرتے ہیں۔ لیکن ہزار، تعداد کچھ زیادہ نہیں ہو گئی؟
 

ماوراء

محفلین
اس نالے کا نام "ارسل" ہے اور ہمارے گاؤں اور دیگر دیہات سے گزرتا ہوا بھمبھر نالے میں جا گرتا ہے ۔۔ ککرالی میرا ننھیال ہے ۔۔ ماسٹر اللہ دتا خاصا معروف نام ہے کہ وہ میرے "پرنانا" ہیں اور ککرالی اسکول کے ہیڈ ماسٹر ہوا کرتے تھے ۔۔ سیر کے لیے صرف کھیت کہاں "ارسل" اس کے ساتھ جنگل اور جنگلی حیات ، ٹبا ، وغیرہ ۔۔ بھمبھر کی سیر بھی ہو گی اسے پار کرنے کے بعد ہی تو کشمیر کے پہاڑوں کا آغاز ہوتا ہے ۔۔
سوال پھر سے دہرا رہا ہوں آپ کا آبائی علاقہ کونسا ہے ؟
وسلام

اچھا۔۔"ارسل" کا نہیں پتہ۔ بھمبر کی کہانیاں امی، ابو سے بہت سنی ہوئی ہیں۔ بلکہ میں خود بھی ایک ، دو بار بھمبر گئی ہوں۔ کیا دن یاد کروا دئیے۔:(
اب پاکستان گئی تو پوچھوں گی، کسی سے کہ ماسٹر اللہ دتہ کو جانتے ہیں یا نہیں۔زیادہ تفصیل پر بتاؤں گی کہ طالوت کے پرنانا ہیں۔:grin:

اور کشمیر کے پہاڑ۔۔۔ان کا کیا شاندار نظارہ ہوتا ہے۔ مجھے حیرت ہو رہی ہے کہ ابو کبھی ہمیں اس طرف کیوں نہیں لے کر گئے۔:(

اور سارے سوالوں کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا۔ :pلیکن ہمارا گاؤں بھی آس پاس ہی ہے۔
 

طالوت

محفلین
اچھا۔۔"ارسل" کا نہیں پتہ۔ بھمبر کی کہانیاں امی، ابو سے بہت سنی ہوئی ہیں۔ بلکہ میں خود بھی ایک ، دو بار بھمبر گئی ہوں۔ کیا دن یاد کروا دئیے۔:(اب پاکستان گئی تو پوچھوں گی، کسی سے کہ ماسٹر اللہ دتہ کو جانتے ہیں یا نہیں۔زیادہ تفصیل پر بتاؤں گی کہ طالوت کے پرنانا ہیں۔:grin:اور کشمیر کے پہاڑ۔۔۔ان کا کیا شاندار نظارہ ہوتا ہے۔ مجھے حیرت ہو رہی ہے کہ ابو کبھی ہمیں اس طرف کیوں نہیں لے کر گئے۔:(اور سارے سوالوں کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا۔ :pلیکن ہمارا گاؤں بھی آس پاس ہی ہے۔
کشمیر اچھا نظارہ ہے ۔۔ مجھے تو شاید ہی اس گاؤں میں جانتا ہو ۔۔ سالہاسال گزر گئے مجھے وہاں کسی عزیز سے ملے ہوئے ۔۔
جواب تو دینا چاہیے ہر سوال کا چاہے وہ یہی ہو کہ میں نہیں بتا سکتا/سکتی ، میں بھی کوئی لاوڈ اسپیکر لے کر ماورا ماورا کی صدائیں نہیں لگانے والا تھا :) ۔۔ بس یونہی پوچھا اچھا لگتا ہے سن کر جب کوئی آس پاس کا مل جائے ۔۔
وسلام
 

ماوراء

محفلین
مجھے یاد آ گیا کہ بھمبر کی کچھ تصویریں تھیں میرے پاس۔ میرا ایک کزن بھائی کو یہاں بائیک سکھانے لے گیا تو اس نے موبائل سے ہی تصویریں لیں۔
اب تو خیر۔۔۔یہاں پانی ہی نہیں ہوتا۔

y1pqQCa5hEEiIQuaH_9M4mvsybjunyytlALW0HuN4nLE2kBAVmItYT5kjUdkI6SQfma



y1plTlgNHAn61HnWZiVBAOSGF7OzPe4QiuTvGHk-qlEAjCZWaaVj20SVU39YQ4N8TJJ


y1p-KCrgrwQ8hIX7sPJd3Z0EKPQKHT5CsCzx35I0f1bqAOQcoJd1yjGnpoW0u93Pq7l
 

شمشاد

لائبریرین
پڑھ لیتے ہیں اور بول بھی لیتے ہیں میں صرف سمجھ سکتی ہوں بول نہیں سکتی:(:(:(

میں سندھی سمجھ لیتی ہوں ابو کو سندھی سمجھ نہیں آتی:party::party::party::dancing:

بس ٹھیک ہے میں پنجابی زمرے میں یہ ساری باتیں لکھ دیتا ہوں تا کہ وہ پڑھ لیں۔ کیا خیال ہے؟
 

طالوت

محفلین
مجھے یاد آ گیا کہ بھمبر کی کچھ تصویریں تھیں میرے پاس۔ میرا ایک کزن بھائی کو یہاں بائیک سکھانے لے گیا تو اس نے موبائل سے ہی تصویریں لیں۔
اب تو خیر۔۔۔یہاں پانی ہی نہیں ہوتا۔
اگر میں غلط نہیں تو یہ تصاویر گلیانہ سے پہلے یا بعد کی ہیں ۔۔ برسات میں اس نالے میں اس قدر پانی ہوتا ہے کہ دریا کا گمان ہوتا ہے ۔۔ یوں بھی اس کا پاٹ کافی چوڑا مگر گہرائی خاصی کم ہے ۔۔
وسلام
 
Top