میرا گاؤں سوئیانوالہ تحصیل و ضلع حافظ آباد

اپنے سونڑے گاؤں کے بارے میں مزید بتائیں ۔مجھے تو بہت پسند آگئی گاؤں کی تصاویر۔
کیوں نہیں :)
اس بارے میں تفصیلی دھاگہ لگاؤں گا
سوئیانوالہ کے پاس مشہور شہر علی پور چٹھہ بھی ہے جس کا پرانا نام اکال گڑھ ہے جو کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کا پایہ تخت بھی رہا ہے
 
قادرآباد بلوکی لنک کینال پاکستان کی بڑی نہروں میں سے ایک ہے جو کہ حیڈ قادرآباد سے نکلتی ہے اور ھیڈ بلوکی کے مقام پر دریائے راوی میں شامل ہو جاتی ہے
87856352.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
محترم ہمارے علاقے میں سیلاب بہت آتا ہے مگر ہمیں دریا کے پانڈ ایریا کا یہ فائیدہ ہے کہ سیلابی پانی پانڈ ایریا میں چھوڑ دیا جاتا ہے اس کے دو فائیدے ہوتے ہیں سیلاب سے بھی بچاؤ ہو جاتا ہے اور آبی حیات کی بقا کے لئے بھی وافر پانی میسّر ہو جاتا ہے یاد رہے ھیڈ قادرآباد پاکستان کے بڑے گیم ریزرو میں سے ایک ہے
یہاں مگرمچھوں کا بھی شکار ہوتا ہے نا؟
 
تلمیذ

لائبریرین
آپ کے گاؤں کے اسکولوں کی عمارات کی تصاویر بھی بہت اچھی ہیں۔ اب پتہ نہیں آج کل ان کی کارکردگی کیسی ہے۔ میں یہ سوال نہ کرتا لیکن میرا گمان ہے کہ یہ اسکول آپ کی پڑھائی کے زمانے کے بعد میں تعمیر ہو ئے ہوں گے۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مگر مچھ پاکستان میں بہت کم پائے جاتے ہیں زیادہ تر دریائے سندھ میں ہوتے ہیں ہمارے علاقے میں شاید ہی دیکھنے میں آیا ہو
دریائے ستلج پر ہیڈ سلیمانکی کے مگرمچھ کے شکار کے بارے جناب نقشبند قمر نقوی صاحب نے اپنی کتاب "گنڈولا کا آدم خور" میں اچھی معلومات مہیا کی ہیں
 
آپ کے گاؤں کے اسکولوں کی عمارات کی تصاویر بھی بہت اچھی ہیں۔ اب پتہ نہیں آج کل ان کی کارکردگی کیسی ہے۔ میں یہ سوال نہ کرتا لیکن میرا گمان ہے کہ یہ اسکول آپ کی پڑھائی کے زمانے کے بعد میں تعمیر ہو ئے ہوں گے۔۔
حضور سوئیانوالہ میرے نانا کا گاؤں ہےہم گرمیوں کی چھٹیاں ادھر ہی گزارا کرتے تھے بچپن کی بڑی حسین یادیں وابستہ ہیں اس گاؤں سے میرے ماموں محمد شاہ مرحوم کبھی اس سکول کے ھیڈ ماسٹر ہوا کرتے تھے ان کا اتنا رعب دبدبہ ہوتا تھا کہ جب وہ راؤنڈ پر نکلتے تو سکول کی عمارت میں خاموشی چھا جاتی تھی ان کے دور میں اس سکول کے طالبعلم بورڈ میں پوزیشن بھی لیتے تھے اب بھی پڑھائی کا معیار اچھا ہے مگر وہ پہلے والی بات نہیں رہی
 
آخری تدوین:
دریائے ستلج پر ہیڈ سلیمانکی کے مگرمچھ کے شکار کے بارے جناب نقشبند قمر نقوی صاحب نے اپنی کتاب "گنڈولا کا آدم خور" میں اچھی معلومات مہیا کی ہیں
ستلج انڈیا سے آتا ہے اس وقت اس میں پانی ہوتا تھا اب تو ستلج میں خاک اڑتی ہے
 
بہت ہی عمدہ۔ بے حد لطف آیا تصاویر دیکھ کر۔ :) :) :)
آداب عرض ہے :)
کبھی پاکستان آنا ہو تو شرف میزبانی ضرور بخشیں
تصاویر میں یہ جگہ جتنی خوبصورت ہے حقیقت میں اس سے زیادہ خوبصورت ہے ہر طرف سبزہ ہی سبزہ ہے
گھاس بڑی لجپال ہوتی ہے دھرتی کا ننگ برداشت نہیں کر سکتی
 
ہمیں پر لگ جائیں تو ابھی اڑ کے آ جائیں۔ ویسے بھی کبھی اس طرف آنے کا اتفاق ہوا تو ہم اس بات کا انتظار نہیں کریں گے کہ کوئی ہمیں مدعو کرے، ہم تو دروازے پر دستک دے کر کہیں گے کہ ہم آ گئے ہیں۔ :) :) :)
 
ہمیں پر لگ جائیں تو ابھی اڑ کے آ جائیں۔ ویسے بھی کبھی اس طرف آنے کا اتفاق ہوا تو ہم اس بات کا انتظار نہیں کریں گے کہ کوئی ہمیں مدعو کرے، ہم تو دروازے پر دستک دے کر کہیں گے کہ ہم آ گئے ہیں۔ :) :) :)
چشم ما روشن دل ما شاد :)
 
Top