تعارف میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے

فوزیہ رباب

محفلین
ابھی کچھ دیر قبل اخی المحترم تابش صدیقی صاحب نے حکم دیا کہ اپنا تعارف پیش کریں میں معصوم سی بچی ڈر کے مارے پہلی فرصت میں تعارف کی لڑی تلاش کی اب رہا سوال تعارف کا تو میاں یہ تو ان شخصیات کا ہوا کرتا ہے جن کی کوئی شناخت ہو اور خاکسار تو.....
خیر!
خاکسار کا نام فوزیہ رباب ہے
مورخہ 25/07/1988 کو احمدآباد گجرات (الہند) میں ایک دینی و علمی خانوادے میں پیدائش ہوئی، گجرات ہی سے اردو ادب میں ایم اے، بی ایڈ، علاوہ ازیں ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم کیا،آبائ وطن بجنور ہے، میرا شعری مجموعہ "مری زخم زخم عقیدتیں" أن شاء الله جلد منظر عام پر آنے والا ہے، پچھلے چھ سالوں سے گوا میں مقیم ہوں جہاں اردو زبان و ادب سے وابستگی رکھنے والے کسی فرد سے میری آج تک ملاقات نہیں ہو پائی :-( یہی تشنگی کا احساس اردو محفل فورم تک کھینچ لایا

ﮨﺮ ﻗﺪﻡ ﭘﺮ ﮨﮯ ﺍﮎ ﻋﺠﯿﺐ ﻓﺮﯾﺐ
ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮨﮯ فقط سراب رباب
فوزیہ رباب
 
اردو محفل فورم پر خوش آمدید۔
میری کیا مجال کہ کسی کو حکم دوں۔
اور ماشاء اللہ آپ شاعرہ ہیں تو ہم آپ کا کلام پڑھنے کے متمنی رہیں گے۔ :)
 
محمدظہیر

محفلین
پچھلے چھ سالوں سے گوا میں مقیم ہوں جہاں اردو زبان و ادب سے وابستگی رکھنے والے کسی فرد سے میری آج تک ملاقات نہیں ہو پائی
میں خود بھی ہندوستان سے ہوں
آپ کو دیکھ کر محو حیرت رہا کہ گوا میں ادبی ذوق والے کب سے پائے جانے لگے : )
 
فوزیہ رباب

محفلین
اردو محفل فورم پر خوش آمدید۔
میری کیا مجال کہ کسی کو حکم دوں۔
اور ماشاء اللہ آپ شاعرہ ہیں تو ہم آپ کا کلام پڑھنے کے متمنی رہیں گے۔ :)
بہت شکریہ محترم، ان شاء الله میری کوشش ہوگی کہ فوقتاً فوقتاً محفل میں اپنی حاضری درج کرواتی رہوں نیز احباب ذی وقار سے کسب فیض کرتی رہوں
 
محمدظہیر

محفلین
بہت شکریہ محترم، ان شاء الله میری کوشش ہوگی کہ فوقتاً فوقتاً محفل میں اپنی حاضری درج کرواتی رہوں نیز احباب ذی وقار سے کسب فیض کرتی رہوں
واہ اتنی گاڑھی اردو بول لیتی ہیں آپ مجھے تو سمجھنے بھی مشکل ہوتی ہے :p
 
یاز

محفلین
کافی بہتر پیغام ہے ماشااللہ
نیز یہ کہ
السلام علیکم
اور محفل پہ خوش آمدید۔
 
فوزیہ رباب

محفلین
واہ اتنی گاڑھی اردو بول لیتی ہیں آپ مجھے تو سمجھنے بھی مشکل ہوتی ہے :p
واہ اتنی گاڑھی اردو بول لیتی ہیں آپ مجھے تو سمجھنے بھی مشکل ہوتی ہے :p
واہ اتنی گاڑھی اردو بول لیتی ہیں آپ مجھے تو سمجھنے بھی مشکل ہوتی ہے :p
واہ اتنی گاڑھی اردو بول لیتی ہیں آپ مجھے تو سمجھنے بھی مشکل ہوتی ہے :p
:-D اچھی حس ظرافت رکھتے ہیں آپ
 
فوزیہ رباب

محفلین
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں

پہلی بار کسی خاتون کو اپنے نام کے ساتھ خاکسار کا استعمال کرتے پڑھا ہے۔ :surprise:
پہلے والے دو درجن سے زائد خاکسارو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ توانوں ہن کی آکھیے:cool2:
وعليكم السلام
جزاك الله
کج وی نہ آکھو جی :-D
میرے علم کے مطابق لفظ خاکسار کے معنی کے اعتبار سے یہ مذکر و مونث دونوں کے لئے استعمال ہوسکتا ہے لہذا اس کے استعمال میں کوئی قباحت نہیں ہے
 
خوش آمدید فوزیہ رباب ہند سے قیمتی ارکان میں ایک نیا اضافہ اللہ آپ کی تشنگی دور فرمائے اور ہمیں آپ سے فیض یاب ہونے کئ توفیق عطا فرمائے
 
میرے علم کے مطابق لفظ خاکسار کے معنی کے اعتبار سے یہ مذکر و مونث دونوں کے لئے استعمال ہوسکتا ہے لہذا اس کے استعمال میں کوئی قباحت نہیں ہے
آپ کے علم پر حجت کرنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں۔ آپ نے کہا تو دو سو فیصد ٹھیک ہی کہا ہوگا۔ :cool2:
وا جی وا۔ توانوں تے پنجابی وی آندی اے۔ :clap:
 
محمد تابش صدیقی
پائین۔۔۔ اے کی۔ او تسی آندیاں نال ای حکم وی لا دتا:cool2: ویکھ لئیو تواڈے کی بورڈ توں 'ح'، 'ک'، تے 'م' دیاں چابیاں خراب ہو جانیاں جے:heehee:
ویسے کیتا چنگا ای جے:battingeyelashes:
میں نئیں کہنا سے تے ہور کسی نے کہہ دینا سی۔ تعارف تے پیش کرنا ای پیندا اتھے۔ :p
 
Top