میرا وال پیپر

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، اس صفحے پر میں اپنے کمرے سے باہر دکھائی دینے والے منظر جنہیں میں پیار سے وال پیپر کہتا ہوں، پوسٹ کر رہا ہوں۔ جب میں اختتام لکھوں تو اس کے بعد تبصرہ کیجئے گا۔ اس سے قبل نہیں

یہ مناظر آپی جی یعنی امن ایمان کی فرمائش پر لگائے جا رہے ہیں جو انہوں نے بہت پہلے کی تھی۔ دیر کے لیے سوری آپی
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائي منصور(قیصرانی ) ہمیں توکچھ نظرنہیں آرہاہے اورلنک پرویب پیج بھی یہاں سعودی میں نہیں کھل رہاہے اب ہم کیادیکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :?

والسلام
جاویداقبال
 

عاصم ملک

محفلین
مجھے تو تصاویر دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ آپکا فلیٹ دنیا کے اس حصے پر واقع ہے جہاں Horror فلمیں بنتی ہیں :oops:
ویسے کافی اچھی جگہ ہے لیکن رات کو کافی بھیانک لگتی ہوگی؟
 

قیصرانی

لائبریرین
ارے نہیں، یہ تو اتنا پرسکون علاقہ ہے کہ یہاں ہر فلیٹ کی آدھی دیوار شیشے کی ہوتی ہے، اور کبھی کوئی نقصان نہیں ہوا کسی کا۔ اور خطرہ تو انسانوں سے ہوتا ہے۔ خالی جنگل کس لیے خطرناک؟

یہاں فلیٹ لینے کی وجہ بھی یہی تھی کہ یہاں بندہ قدرتی ماحول میں رہتا ہے :)
 

ماوراء

محفلین
جنگل میں کسی مہم پر نکلنے کا واقعی بہت مزہ آتا ہے۔ پر ایسی خاموش اور سنسان جگہ پر رہنا بڑے دل جگر کا کام ہے۔
ویسے کیا گھر کے دوسری طرف بھی جنگل ہے یا کوئی ڈراؤنی سی سڑک بھی نکلتی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جنگل میں کسی مہم پر نکلنے کا واقعی بہت مزہ آتا ہے۔ پر ایسی خاموش اور سنسان جگہ پر رہنا بڑے دل جگر کا کام ہے۔
ویسے کیا گھر کے دوسری طرف بھی جنگل ہے یا کوئی ڈراؤنی سی سڑک بھی نکلتی ہے۔
ل و ل، بہت عمدہ۔ ڈراؤنی سی سڑک بھی موجود ہے، کسی وقت دکھاؤں گا وہ بھی :)
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
سرائیکی ٹی وی چینل کے لیے پمرا نے روہی انٹرٹینمنٹ کمپنی کو لائیسنس جاری کر دیا ھے اور جلد آپ سرائیکی نشریات دیکھ سکیں گے۔ھے نا اچھی خبر
 
Top