Muhammad Qader Ali
محفلین
ویسے تو مجھے ناشتہ پانچ ستارہ ہوٹل کا ہی پسند ہے
بہت سے پانچ ستاروں نے مجھے اپنا مہمان پیسوں کے
ذریعے بنایا، پر انکی مہمان نوازی میں مزا آجاتا ہے
بہت سے پانچ ستاروں نے مجھے اپنا مہمان پیسوں کے
ذریعے بنایا، پر انکی مہمان نوازی میں مزا آجاتا ہے
ایک بار بارات کے ساتھ گئے ہم تو چونکہ سفر زیادہ تھا تو رات کو ہی روانگی ہوئی۔۔ صبح جب پہنچے تو ناشتہ ایسے ہی ایک ہوٹل میں تھا (ستارہ پتہ نہیں کونسا تھا مگر تھا بہت بڑا اور زبردست بنا ہوا) ۔۔ اب بارات ساری گاؤں سے گئی تھی جب انہوں نے ناشتے میں بھی ساتھ چھری کانٹے رکھے۔۔ تو سب ایک دوسرے کی طرف دیکھیں۔۔ ماموں انکلز سب کہتے بچوں ہوجاؤ شروع اپنے دیسی طریقے سے۔۔ان چھری کانٹوں سے کھاتے رہے تو دوپہر بھی یہیں ہوجائے گی۔۔ سب نے ہاتھ کا استعمال کیا۔۔ ہم تو مزے سے کھا رہے تھےمگر ہماری طرف دیکھ کر جو ویٹرز کا حال ہوا وہ بتانے کی ضرورت نہیں۔۔ ایک کزن اونچی آواز سے کہتے ان کو نہیں پتہ بارات گاؤں سے آئی ہے


