میرا فارم " اوراق زندگی " بن گیا اور www.ueuo.com پہ فارم بنانے کا مکمل طریقہ

رند

محفلین
زیک خان صاحب نے کہا:
یسے آپ install/install.php فائل کھولیں اور اس کی لائن 828 کے قریب یہ ڈھونڈیں:
زیک خان بھائی پی ایچ پی فائلز جو کہ اس فورم میں ہوتی ہیں میں تو ان کو نوڈ پیڈ کیساتھ اوپن کرتا ہوں اب یہ کس طرح پتہ چلے گا کہ یہ لائن نمبر کون سی ہے یعنی لائن نمبر کس طرح معلوم کرتے ہیں میں نے اردو ہوم ویب سرور پہ ایس ایم ایف کو انسٹال کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہی کیونکہ اس کی ایک فائل میں اسی طرح کسی لائن پہ جاکر کچھ ترمیم کرنی تھیں لیکن اب یہ پتہ کس طرح چلے گا کہ یہ کون سی لائن نمبر ہے یعنی لائن کا نمبر کس طرح معلوم کرتے ہیں وسلام
 

رند

محفلین
]quote=دوست بھائی[
نوٹ پیڈ ++ استعمال کریں۔
[/quote]
بڑی نوازش دوست بھائی اس سافٹ ویر میں واقع لائن نمبر شو ہوتا ہے بڑی مہربانی ورنہ میں بھی حیران ہوتا تھا کہ یار لوگ کس طرح اتنے لمبی لمبی سکرپٹ فائلز کے لائن نمبر گنتے ہیں :grin:
nppanimatedlogomg6.gif
 

چاند بابو

محفلین
جی تو پھر حاضر ہوں ایک اور مسئلے کے ساتھ ۔ آپ لوگ بھی کہتے ہوں گے کہ اس نالائق کو خود کچھ نہیں کرنا آتا تو سچی بات یہی ہے کہ کچھ نہیں کرنا آتا۔
میرا موجودہ مسئلہ یہ ہے کہ اگر میں اپنی اوتار تصویر کسی ویب سائیٹ لنک سے ڈاونلوڈ کرنا چاہتا ہوں تو نیچے موجود پیغام ملتا ہے۔ اور اگر میں اپنے کمپیوٹر سے اپلوڈ کرتا ہوں تو فورم کہتا ہے کہ آپ کی پروفائل میں ترمیم ہو گئی ہے لیکن جب اوتار دیکھتا ہوں تو وہاں لکھا آتا ہے کہ آپ کا اوتار نہیں مل سکا۔
پلیز مدد کردیں۔ خصوصا نبیل بھائی اور زیک آپ سے درخواست ہے کیونکہ پہلے بھی اکثر مسائل آپ نے ہی حل کئے ہیں۔باقی بھی اگر کوئی مدد کرنا چاہے تو بھئی منع نہیں ہے۔
pro-1.jpg

اجی شکریہ جواب نہ دینے کا۔ ہم نے خود ہی مغز کھپا کر اس کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ لیکن یار بندے کے پاس ہر بات کا حل ڈھونڈنے جتنا مغز نہیں بھی ہوتا ایسی صورت میں تو پلیز مدد کر دیا کریں نہ۔ ہاں تو حل میں نے یہ ڈھونڈا ھے کہ فولڈر پرمیشن کو 777 پر سیٹ کر دیا ہے اب اوتار اپلوڈ ہو رہا ہے۔ کیا میں نے درست کیا پلیز یہ تو بتا دیں۔ مجھے پتا ہے کہ آپ سب لوگ بہت مصروف ہیں لیکن اگر آپ لوگوں نے جواب نہ دیا تو میں تو گیا کام سے۔ٹھرا جو نکما!
 

نبیل

تکنیکی معاون
نیٹ پر سرچ کرنے سے یہ ہنٹ ملا ہے کہ /images/avatars پاتھ میں ایک tmp فولڈر بنائیں اور اس کے پرمیشن بھی 777 سیٹ کر دیں۔ یہ کرکے دیکھیں، شاید ٹھیک چل جائے۔
 

چاند بابو

محفلین
نیٹ پر سرچ کرنے سے یہ ہنٹ ملا ہے کہ /images/avatars پاتھ میں ایک tmp فولڈر بنائیں اور اس کے پرمیشن بھی 777 سیٹ کر دیں۔ یہ کرکے دیکھیں، شاید ٹھیک چل جائے۔

بہت بہت شکریہ نبیل بھائی آپ واقعی عظیم ہو۔ بھائی ایک اور درخواست میں نے ذیل کے ربط میں لگائی ہے پلیز چیک کرکے جواب دے دیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=6646
 

نبیل

تکنیکی معاون
چاند بابو، آپ پلیز مجھے عام آدمی ہی رہنے دیں :confused:
اور آر ایس ایس کا آئکون آپ کو کیا کہتا ہے؟
 

بلال

محفلین
میں نے اسے اپنی سائیٹ پر اپلوڈ کیا ہے اور کنٹرول پینل میں ایک ڈیٹا بیس بھی بنائی ہے جب میں فورم کو انسٹال کرتا ہو تو پہلا فارم فل کرنے کے بعد ایک ایرر آتا ہے کہ ڈیٹابیس سے کونکٹ نہیں ہو رہا۔۔۔ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ کیا مسئلہ ہے اور ہاں میری سائیٹ کسی فری ہوسٹ پر نہیں ہے۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بلال، اس ایرر کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ آپ نے ڈیٹابیس ہوسٹ،یوزر نیم اور پاسورڈ میں سے کسی ایک کا غلط اندراج کیا ہے۔
 

بلال

محفلین
بلال، اس ایرر کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ آپ نے ڈیٹابیس ہوسٹ،یوزر نیم اور پاسورڈ میں سے کسی ایک کا غلط اندراج کیا ہے۔

نبیل بھائی میں نے کافی دفعہ چیک کیا تھا کوئی چیز غلط نہیں تھی لیکن پھر بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی غلطی ہو رہی ہو اس لئے میں ایک بار پھر چیک کرتا ہوں اگر پھر بھی کوئی مسئلہ آیا تو پھر ویب ہوسٹنگ والوں سے رابطہ کرتا ہوں۔۔۔
 

بلال

محفلین
نبیل بھائی ایک اور بات پوچھنی تھی یہ دھاگہ اس لئے تو نہیں لیکن سوچا یہاں ہی پوچھ لیتا ہوں۔۔۔ آپ نے جو php کے لئے سرور کا سافٹ ویئر جو کہ پہلے سے کنفگر ہے بنایا ہے مجھے اس میں کچھ مسئلہ آ رہا ہے جب میں phpMyAdmin Database Manager Version 2.10.2 میں جاتا ہوں تو وہ یوزرنیم اور پاسورڈ مانگتا ہے لیکن میرے پاس اس کا پاسورڈ نہیں اور جو آپ نے دیئے ہیں وہ کام نہیں کر رہے۔۔۔ یہ سافٹ ریئر میں نے اس ربط سے اتارا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
مجھے اردو ویب سرور میں اس پرابلم کا علم نہیں ہے۔ phpMyAdmin میں یوزر نیم اور پاسورڈ کی ضرورت تو نہیں پڑنی چاہیے۔ بہرحال آپ یوزر نیم اور پاسورڈ دونوں کے لیے root استعمال کرکے دیکھیں۔
 

بلال

محفلین
السلام علیکم،
مجھے اردو ویب سرور میں اس پرابلم کا علم نہیں ہے۔ phpMyAdmin میں یوزر نیم اور پاسورڈ کی ضرورت تو نہیں پڑنی چاہیے۔ بہرحال آپ یوزر نیم اور پاسورڈ دونوں کے لیے root استعمال کرکے دیکھیں۔

نبیل بھائی دراصل میں آج کل پی ایچ پی پر ہاتھ صاف کر رہا ہوں۔۔۔ اے ایس پی اور باقی مائیکروسافٹ کی پراڈکٹ تو پہلے ہی پڑھی ہوئی ہیں لیکن اس پی ایچ پی کا کچھ علم نہیں تھا سوچا چلو اسے بھی کچھ سیکھ لیتے ہیں۔۔۔ اب آپ جیسے دوستوں کی مدد رہی تو بہت جلد اس پر بھی عبور حاصل ہو جائے گا۔
 

چاند بابو

محفلین
چاند بابو، آپ پلیز مجھے عام آدمی ہی رہنے دیں :confused:
اور آر ایس ایس کا آئکون آپ کو کیا کہتا ہے؟

نبیل بھائی آپ کو نہیں پتہ آپ عام آدمی ہو ہی نہیں۔ اگر میری بات سے اتفاق نہیں کرتے تو ابھی فیصلہ کر لیتے ہیں۔ کیوں بھئی منڈیو بتاو نبیل بھائی عام آدمی ہیں یا پھر بہت ہی خاص۔
نبیل بھائی آر ایس ایس کا آئکون مجھے کہتا تو کچھ نہیں ویسے ہی پوچھا تھا ویسے تو اس کے ساتھ بھی ٹھیک ہے۔مجھے تو اپنی معلومات بڑھانی تھیں۔
 
Top