میرا دیس

عندلیب

محفلین
ترقی کا سفر، امن کا پیغام اور خوشحالی کی علامت والے تین رنگ زعفرانی، سفید اور سبز ۔۔۔ میرے ملک کے پرچم کا امتیاز ہیں۔
اپنے ملک کا یوم آزادی ہمارے لیے صرف شہیدوں کو یاد کرنے اور ملک کی عظمت و رفعت کو بیان کرنے کا دن نہیں، نہ ہی ہمارا وطن اس دن کا انتطار کرتا ہے۔ ہمارا پیارا وطن تو اس سنہرے دن کے انتظار میں ہے جب اس سرزمین پر بدعنوانی کا نام و نشان نہ رہے، بےگناہوں کا قتل عام نہ ہو، خواتین کی عصمتیں محفوظ ہوں نہ ان کی ناقدری ہو، اور جب مجرموں کو واقعی سزا ملے، عوام غلط کو غلط کہنے کی جراءت کریں اور ملکی قوانین سے بالاتر کسی کو نہ سمجھا جائے۔

ملک کے شہیدوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے مگر انہیں بہتر خراج تحسین یہ ہوگا کہ ہم انفرادی اور اجتماعی سطح پر ملک اور ملک کے عوام کے تئیں اپنے فرائض و ذمہ داریوں سے منہ نہ موڑیں۔ ضروری نہیں ہے کہ جان دے کر ہی حب الوطنی ثابت کی جا سکتی ہو، بلکہ اپنے وطن کے وفادار ہونا، ملک کی تہذیب و ثقافتی ورثے کی حفاظت کرنا، بدعنوانی کی مخالفت کرنا اور باہمی الفت و محبت ، اتحاد و اتفاق کے جذبوں و رویوں کے ساتھ زندگی بسر کرنا بھی حب الوطنی کے معنوں میں آتا ہے۔
ہمارا پیارا وطن اسی حب الوطنی کا تقاضا کرتا ہے۔ آئیے آج کے دن ہم سب اپنے چھوٹے سے چھوٹے مثبت و نفع مند عمل کے ذریعے جذبۂ حب الوطنی کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کی مہم سے جڑ جائیں۔

وطن عزیز کا 69 واں یوم آزادی تمام ہندوستانی بھائی بہنوں کو مبارک ہو۔
جئے ہند !!
dfjfcm.jpg
 
آخری تدوین:
Top