تعارف میرا تعارف

نایاب

لائبریرین
محترم سین خے بہنا بٹیا آپ کو محفل اردو پر دلی دعاؤں بھرا خوش آمدید

ترک رقاصہ والی لڑی میں کن دو ممبران کا اختلاف رہا تها ?
راحیل فاروق، نور سعدیہ
برا نہ مانتے ہوئے اک تصحیح کر لیں کہ " ترک رقاصہ " والی لڑی میں اختلافی بحث کی ابتدا کرنے کا شرف مجھے یعنی " نایاب " کو حاصل ہے ۔
اور میرا ہی قریب تمام مراسلہ نگاروں سے اختلاف ہوا تھا جو کہ اس لڑی میں مصروف گفتگو تھے ۔
راحیل فاروق صاحب دھاگہ تھے ۔
محترم نور سعدیہ بٹیا تو بہت بعد میں شامل ہوئی تھیں ۔ اور پھر بہت سے نقاب اترے تھے ۔ اور سچائی کی تلخی و کڑواہٹ دھاگے کی تحذیف کا سبب بنی تھی ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

سین خے

محفلین
وعلیکم السلام
خوش آمدید​

شکریہ :)

محفل میں خوش آمدید !
مجھے یہ جان کہ ذرا بھی خوشی نہیں ہوئی کہ آپ مجھے پہلے سے جانتی ہیں ;)
امید ہے آپ سے مزید بہت کچھ جاننے کو ملتا رہے گا ۔۔۔۔

شکریہ :) بھئی ہمیں تو آپ کے بارے میں جان کر بے انتہا خوشی ہوئی :p;)
آپ سے بھی امید ہے کہ مزید بہت کچھ کارآمد سیکھنے کو ملتا رہے گا :)

مابدولت اس محفلِ ہزار رنگ میں بظاہر نووارد اور صرف دو حروفِ تہجی پرمشتمل ایک مختلف النوع نام کی حامل محترمہ سین خے کو قلب صمیم کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں ! :):)

مہربانی :)

و علیکم السلام
اردو محفل فورم میں خوش آمدید!
آپ کی دلچسپیاں و مشاغل کوکنگ کے علاوہ کیا کچھ ہیں؟

بہت شکریہ شگفتہ :) آپ تو اب بہت کم کم نظر آتی ہیں :)
کوکنگ کے علاوہ جاسوسی ناولز اور کامک بکز بے انتہا پڑھے ہیں۔ انہی دو genres کے ٹی وی شوز اور موویز بھی دیکھنے کی شوقین ہوں۔ کوکنگ شوز کا کوٹہ بھی باقاعدگی سے پورا کرتی ہوں :cool:۔ اس کے علاوہ کارآمد مباحثے دلچسپی سے پڑھتی ہوں تاکہ کوئی نئی مفید بات سیکھنے کو مل جائے :)
 

سین خے

محفلین
خوش آمدید سائرہ !!!
آپکا نام اچھا ہے!

شکریہ مریم! مجھے پتا نہیں کیوں اپنا نام کچھ خاص پسند نہیں ہے :)

بہت خوب ،خوش آمدید ! اہلاًو و سھلاًو۔

مہربانی :)


شکریہ :)


شکریہ عائشہ :)
 

سین خے

محفلین
محترم سین خے بہنا بٹیا آپ کو محفل اردو پر دلی دعاؤں بھرا خوش آمدید


برا نہ مانتے ہوئے اک تصحیح کر لیں کہ " ترک رقاصہ " والی لڑی میں اختلافی بحث کی ابتدا کرنے کا شرف مجھے یعنی " نایاب " کو حاصل ہے ۔
اور میرا ہی قریب تمام مراسلہ نگاروں سے اختلاف ہوا تھا جو کہ اس لڑی میں مصروف گفتگو تھے ۔
راحیل فاروق صاحب دھاگہ تھے ۔
محترم نور سعدیہ بٹیا تو بہت بعد میں شامل ہوئی تھیں ۔ اور پھر بہت سے نقاب اترے تھے ۔ اور سچائی کی تلخی و کڑواہٹ دھاگے کی تحذیف کا سبب بنی تھی ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں

شکریہ :)
نایاب صاحب بات یہ ہے کہ اس دنیا میں نقاب کسی کی بھی پوری طرح نہیں اترتی۔ ہم سب کی نقابیں تو اس بڑے دن اتریں گی اور ہم میں سے کسی کو نہیں پتا کہ کس کا چہرہ مکروہ اور کس کا نورانی نکلے گا۔ کچھ کی نیکیاں ان کے منہ پر مار دی جائیں گی اور کچھ کی صرف کسی ایک نیکی کی بدولت بخشش ہو جائے گی۔

دوسری بات میرے نزدیک آنلائن دنیا کے اختلافات اور لڑائی جھگڑے اہمیت کے حامل نہیں ہیں۔ میں نے دو مرکزی فریقین کا نام لیا تھا :)۔ اصل دنیا میں بے انتہا تکلیفیں اور مشکلات ہیں اور یہاں مجھ جیسے لوگ تھوڑی دیر اپنا دل بہلانے کے لئے آتے ہیں۔ اسلئے اگر کچھ اختلافات کا ذکر نکل آیا ہے تو یقین جانئے یہ ہنسی مذاق ہے۔ میں نہ ہی کسی کو جج کئیے جانے پر یقین رکھتی ہوں اور نہ ہی کسی ایسا کرنے والے کو حق باجانب سمجھتی ہوں :)۔ اختلافات اس دنیا کا حسن ہیں اور وہ رہتی دنیا تک چلتے رہیں گے۔


شکریہ بھائی :)

خوش آمدید
خوش آمدید

شکریہ :)

وعلیکم السلام
خوش آمدید:)

شکریہ رومانہ :)
 
Top