تعارف میرا تعارف

ثوبان

محفلین
سلام
اُردو محفل میں یہ میری پہلی پوسٹ ہے- کراچی سے تعلق ہے اور ماسٹرز کا طالب علم ہوں- سوشل میڈیا پر خیر سے 6 سال سے موجود ہوں مگر سوشل میڈیا استعمال کرنا اسی سال شروع کیا ہے-یوں سمجھ لیجئے 6 سال سے بولنا سیکھ رہا تھا اِس سال کامیابی ملی ہے-
 

aamir zulfiqar

محفلین
سوشل میڈیا پر موجود تھے مگر لکھنے اب لگے ہیں۔ سب سے پہلے تو اس لکھنے لکھانے پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ لکھنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ دوسری بات یہ کہ لکھنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ آپ اپنے ہر قاری کو کچھ دے رہے ہوتے ہیں چاہے وہ آپکے اخلاق کی صورت ہو، آپکا انداز بیاں ہو ، آپکی سوچ کا معیار ہو یا آپکے سالوں کی محنت و مطالعے کا نچوڑ ہو، آپ کچھ سکھا رہے ہوتے ہیں جسکے لیے اپنے آپ کو ازخود ذمہ دار مان کر بھرپور کوشش کرنی چاہیے کہ آپ کسی کو کچھ غلط نا سکھائیں۔ قلم تھام کر آپ تربیت کرنے والوں کی صف میں آ چکے ہیں اب خود پر بھی خاص دھیان دیجیے گا اور باقاعدگی کیساتھ اور ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے ہمیشہ اچھا اچھا لکھیے گا۔ محفل میں آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ جیتے رہیے
 

ثوبان

محفلین
آپ سب کا شکریہ
عامر ذلفقار آپ نے بہت قیمتی مشورے سے نوازا

الف عین
کیوں سر ؟ ڈرنے کی کیا بات؟ اِس نام کا پہلے بھی کوئی ممبر گزرا ہے کیا محفل میں؟
 
Top