تعارف میرا تعارف

قیصرانی

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
ہاہاہاہاہاہا
آپ کو پتہ نہیں بے بی ہاتھی کے کان کتنے بڑے ہوتے ہیں؟
عام انسان ابوجی کی چاہے کتنی ہی ماریں کھالیں پھر بھی وہاں تک نہیں پہنچ سکتے۔۔۔۔برے پھنسے قیصرانی
ارے بُرا کون پھنسا۔ آپ ہی تو فرما رہی ہیں کہ میں عام انسان نہیں‌ہوں۔ خاص انسان ماننے پر شکریہ۔ اب فرمائیں؟
قیصرانی
 

اعجاز

محفلین
قیصرانی نے کہا:
اعجاز بھائی، ،معذرت کہ آپ کے اس پیغام کا میں نے جواب دیا تھا۔ کچھ دن دکھائی بھی دیتا رہا۔ مگر اب گُم ہو گیا :cry: شاید سسٹم کچھ گڑ بڑ کر رہا ہے۔ میں پھر سے عرض کرتا ہوں کہ میں تمپرے میں نہیں‌رہتا مگر 35 کلومیٹر پر ایک چھوٹا سا دیہات ہے Viiala وہاں ہوتا ہوں مگر تمپرے میرا روز جانا ہوتا ہے سکول کے سلسلے میں۔ ویسے میرا سکول نوکیاہیڈ آفس کی بلڈنگ کے پاس ہے۔ Hättänpän Taloمیں اور اسی نام کی روڈ پر۔ آپ کی رہائش کس جگہ تھی تمپرے میں؟
قیصرانی

بہت معذرت :(
میں‌ کبھی اس دھاگے کو پا ہی نہیں‌ سکتا تھا کیونکہ یہاں‌ جب بھی آؤ اتنے سارے پیغامات آچکے ہوتے ہیں‌ کے مطلوبہ دھاگہ ڈھونڈنا جوئے شیر لانا کے مصداق ہوتا ہے :D
میں‌ تمپرے میں‌ ھروانتا میں‌ رہا کرتا تھا اور اب یہاں اوتانیامی، ایسپو میں‌ رہ رہا ہوں‌ ۔
سب کا بہت بہت شکریہ ۔ ایک دفعہ پھر
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں ایسا ہو ہی جاتا ہے۔

ویسے کیا کبھی قیصرانی سے ملاقات ہوئی تھی؟ اگر نہیں،

وہ تمپرے میں رہتے ہیں، (آجکل تو وہ شادی کروانے پاکستان گئے ہوئے ہیں اور وہ بھی اپنی ذاتی شادی) کبھی ملاقات کریں۔
 

اعجاز

محفلین
نہیں‌ ابھی تک تو قیصرانی سے ملاقات نہیں‌ ہو سکی ۔ آگے دیکھتے ہیں‌۔

اب گرمیاں‌ آرہی ہیں‌ تو تمپرے کے کافی چکر لگنے ہیں‌ کونکہ میرے کافی دوست وہاں‌ ہیں‌ تو شاید تب ملاقات ہو جائے۔ انشاء اللہ
 

شمشاد

لائبریرین
نہ اعجاز بھائی ایسی بات نہیں ہے، وہ بات یہ ہے کہ میں نے 31 مارچ کو خط لکھا اور وہ آپ کے پاس آج پہنچا تو اس لیے پوچھا تھا۔
 

اعجاز

محفلین
صحیح‌ کہ رہے ہیں‌ ۔ میں‌ روز حاضری نہیں‌ دیتا نا اور پھر اتنے دلچسپ خطوط موجود ہوتے ہیں‌ کے اپنے خطوط اور ان کے جوابات دیکھنے کا ہوش بھی نہیں‌ رہتا۔
کوشش پوری ہے کے حاضری مستقل ہو سکے
 

شمشاد

لائبریرین
بس ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ آپ حاضری دے دیا کریں، چاہے تھوڑی دیر کے لیے ہی۔
 
Top