مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر شوبز انڈسٹری حیران

محمداحمد نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 14, 2019

  1. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,315
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    [​IMG]

    لاہور:
    فلم اسٹار مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔


    فلم اسٹار مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی اکثریت نے جہاں حیرانی کا اظہار کیا ہے وہیں ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ کو میرٹ سے ہٹ کر دینے کے فیصلے نے حکومت کی تبدیلی مہم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ایک طرف جہاں سول ایوارڈ کی جیوری پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں وہیں مختصر عرصہ میں سوائے آئٹم سانگ، ٹی وی کمرشل اور چند ڈرامے کرنے کے علاوہ کوئی قابل زکر کام نہ کرنے والی اداکارہ کو سول ایوارڈ دینے کے اعلان نے ملک بھر کی فنکار برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

    اس حوالے سے جہاں سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان سے شفاف اور انصاف کے نہ ہونے پر معاملے کا جائزہ لینے کی اپیل کی جارہی ہے وہیں کراچی سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کے ایک اہم رہنما سے اداکارہ کے تعلقات کا بھی تذکرہ ہورہا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ آخر مہوش حیات نے ایسی کون سی خدمات سرانجام دی ہیں جس کے لیے تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیاہے۔

    واضح رہے کہ اس بار یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی127 شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جن میں مہوش حیات بھی شامل ہیں۔

    حوالہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    24,616
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    صرف یہی نہیں بلکہ اوروں کو بھی یہ ایوارڈ روایتی اندھے کی ریوڑیوں کی طرح بانٹے گئے ہیں۔ ان ایوارڈز کی عزت تو خود مٹی میں ملا رہی ہے حکومت، افسوس صد افسوس۔
     
    • متفق متفق × 5
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,315
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    افسوس!

    پی ٹی آئی والوں کو تو کم از کم میرٹ کو اہمیت دینا چاہیے۔
     
    • متفق متفق × 3
  4. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    7,292
    نئی حکومت میں میرٹ کو جی ایچ کیو اور پیرنیوں سے ری پلیس کر دیا گیا ہے۔ میرٹ کا جنازہ ہے۔ ذرا دھوم سے نکلے :)
     
  5. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    16,347
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ہو سکتا ہے ’میجر‘ مہوش حیات ہوں اور خدمات سرکاری راز ہوں۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
  6. ابوعبید

    ابوعبید محفلین

    مراسلے:
    244
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    مجھے وہ لطیفہ یاد آ رہا ہے جب مولوی صاحب جمعے کی تقریر کے دوران سادگی کی مثالیں دے رہے تھے کہ میک اپ کرنے والی عورتوں کا انجام اچھا نہیں ہو گا ۔ لپ اسٹک لگانے والی عورتیں جنت میں نہیں جائیں گی تو ایک دیہاتی اونچی آواز میں کہنے لگا کہ مولوی صاحب وہ تو آپ کی زوجہ بھی لگاتی ہے ۔ جواب میں مولوی صاحب نے فرمایا کہ ۔۔

    اوہدی گل نہ کر ۔۔ اوہنوں جچدی وی اے :ROFLMAO:

    ایسے ہی اک پری وش ( مہوش) کو ایوارڈ دینے کی معمولی سی بات کا بتنگڑ ہی بنا لیتے ہیں لوگ :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
    • زبردست زبردست × 1
  7. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,315
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    آپ پی ٹی آئی کا مذاق اُڑاتے ہوئے بالکل اچھے نہیں لگتے۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • متفق متفق × 3
  8. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,315
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    آپ کے تو سارے راستے "دلی" ہی جاتے ہیں۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    24,616
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    سرکاری راز کو سرکاری ہی رہنے دیتے یہ غیرت مند، انہوں نے تو سب کچھ "عوامی" ہی کردیا! :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  10. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,315
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ہاہاہاہا۔۔۔!

    تسی وی نا۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  11. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    24,616
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    اس حساب سے "بابا کوڈا" کا بھی پرائڈ آف پرفارمنس تو بنتا ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
    • متفق متفق × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,315
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ان کی محنت اپنی جگہ ہے۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  13. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    7,292
    پی ٹی آئی دو دھاری تلوار ہے۔ یہ ایک ساتھ حکومت اور اپوزیشن لرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسی لئے تو اصلی اپوزیشن کی دال نہیں گل رہی :)
     
  14. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    24,616
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    "محنت" ہی معیار ہے تو بیچارے گدھوں کا کیا قصور ہے، دے دیں سب کو تمغہ و ہلال امتیاز و غیر امتیاز۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  15. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    7,292
    ارشد شریف اور آصف غفور کی ملی بھگت بھول گئے؟ مہوش حیات کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جائے :)

     
  16. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    16,347
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    کوئی دلی جب دل میں بس گئی ہو تو سب رستے اسی طرف جا نکلتے ہیں۔ آپ تو شاعر ہیں، خوب جانتے ہوں گے۔:)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
  17. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    16,347
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    کبھی نا کبھی راز سے پردہ اٹھنا ہی ہوتا ہے، نا اعلان ہوتا، نا شور ڈلتا، نا راز کُھلتا۔ :)
     
    • متفق متفق × 1
  18. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    7,292
    ویسے اس بار کی “سلیکشن” سے تو یہی لگ رہا ہے کہ تمغہ امتیاز بلا امتیاز دیا جا رہا ہے :)
     
  19. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    35,736
    پرمزاح
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  20. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    16,347
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اس تناظر و ملی بھگت میں دوسرا کون ہے بھلا ؟
     

اس صفحے کی تشہیر