مہوش، نعمان، اعجازاخترصاحب۔۔۔ اور اب محب علوی اور ای بک

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لائبریری پراجیکٹ جائزہ ۔۔۔ انفرادی خدمات سے ایک اقتباس​



۔۔۔لائبریری پراجیکٹ میں مہوش علی ہماری ایک سینیئر اور نہایت مخلص ساتھی ہیں اور لائبریری کے حوالے سے بیش قیمت کام اور تجاویز پیش کرتی رہی ہیں ۔ نعمان صاحب اور بالخصوص اعجاز اختر صاحب کا کام بھی لائبریری میں ہمہ جہت نوعیت کا رہا ہے ۔ مہوش اپنی علالت کے سبب اس وقت یہاں فعال نہیں ہیں ۔ اُمید ہے کہ مہوش جلد ہی دوبارہ آ شامل ہوں گی ۔ نعمان صاحب بوجوہ کافی وقت سے لائبریری میں نظر نہیں آئے امید ہے کہ ہم انہیں دوبارہ یہاں دیکھ سکیں گے جبکہ اعجاز اختر صاحب ہمہ وقت ہمارے درمیان موجود ہیں ہماری رہنمائی کے لئے اور یہ ایک اعزاز کی بات ہے ۔

اس وقت محب علوی صاحب نے بھی ای بک جیسی اہم ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے ۔ اور امید ہے کہ اب مزید اہم پیش رفت ملے گی۔۔۔۔

تفصیلات کے لئے انتظار :)

------------------------------------------
ای بک کے حوالے سے اگر کوئی نام رہ گیا ہے تو نشاندہی کر دیں۔

شکریہ
 
وہاب اعجاز ٹیم نہیں ایک پورا ادارہ ہے :)

شگفتہ اس ہفتہ رفتار ذرا سست رہے گی امید ہے کہ آپ تو کم از کم اعتراض نہیں کریں گی :lol:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
وہاب اعجاز خان بھی تو پوری ٹیم ہی ہیں
باتونی ہاتھی


محب علوی نے کہا:
وہاب اعجاز ٹیم نہیں ایک پورا ادارہ ہے :)

شگفتہ اس ہفتہ رفتار ذرا سست رہے گی امید ہے کہ آپ تو کم از کم اعتراض نہیں کریں گی :lol:


السلام علیکم

آپ دونوں کا کہیں مجھ پر فردِ جُرم لگانے کا ارادہ تو نہیں ہے ناں :) ابھی تو صرف ایک اقتباس پیش کیا تھا :)

اور ساتھ یہ بھی لکھا تھا :


سیدہ شگفتہ نے کہا:
تفصیلات کے لئے انتظار :)

------------------------------------------
ای بک کے حوالے سے اگر کوئی نام رہ گیا ہے تو نشاندہی کر دیں۔

شکریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
محترمہ باس بی بی صاحبہ۔ میرا پیغام پہلے اپنے بارے میں تھا، پھر اگلی پوسٹ میں وہاب کا بھی کہ دیا کہ وہ پہلی پوسٹ‌ میں بھول گیا تھا۔ اس میں ایسی تو کوئی بات نہیں تھی :cry: کہ اس وضاحت کی ضرورت پڑتی :(
باتونی ہاتھی
 
Top