مہم جوئی کی کوشش مہنگی پڑ سکتی ہے

زیرک

محفلین
مہم جوئی کی کوشش مہنگی پڑ سکتی ہے
جنرل صاحب یہ جو کچھ آج کل ہو رہا ہے ناں یقین مانیں یہ کشمیر کی بیٹیوں کی بے حرمتی پر چپ رہنے کی سزا ہے۔ کشمیر کی بیٹیوں کی بے حرمتی پر چپ رہنے کی وجہ سے آپ سب اللہ کی پکڑ میں آئے ہوئے ہیں۔ آپ کے ادارے کے سرخیلوں کا دوغلہ پن ہے کہ قوم اور مظلوموں کے لیے آپ کے دل میں درد نہیں اٹھتا مگر ایک قانون شکن، آئین شکن اور سزا یافتہ پیٹی بھرا کے لیے آپ کے ادارے کا ترجمان بانچھوں سے جھاگ اڑا کر عدالت سے دھمکی آمیز لہجے میں بات کر رہا ہوتا ہے، اس کو کس نے حق دیا کہ وہ ایسا کر سکے؟ ظاہر ہے ایسا جناب کی مرضی کے بغیر تو ممکن نہیں ہے کیونکہ وہ آپ کا ماتحت اور آپ کے ادارے کا ترجمان ہے۔ کل رات سے دیکھ رہا ہوں کہ حکومت اور فوجی جنتا کے حامی سوشل میڈیا واریئرز میں کمپین چل رہی ہے کہ "ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے، تمام سوشل میڈیا واریئرز اس کو ٹیگ کریں"۔ یعنی ملک میں تڑی بازی اور ڈراوے دھمکاوے کی فضا کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ابھی پچھلے دھمکی آمیر بیان کی سیاہی نہیں سوکھی اگر مزید ایسی کسی چیتاؤنی کا ارادہ ہے تو یاد رکھو عوام کی ایک بڑی تعداد عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہو گی۔میرا یہ پوچھنا ہے کہ کیاآصف غفور صاحب آج کی کور کمانڈر میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کر کے کیا پاکستان سے جنگ کا اعلان کریں گے؟ یاد رہے کہ خیبر پختونخواہ اور پشاور بار کونسل آج ہڑتال کر رہی ہے اور انہوں نے یہ اعلامیہ جاری کیا ہے کہ "میجر جنرل آصف غفور کا بیان قانون کی خلاف ورزی ہے، آصف غفور نے جو رویہ اور لہجہ اپنایا اس سے یہ تاثر ملا کہ پاکستان فوج دوسرے اداروں کو ماتحت سمجھتی ہے"، مزید بار کونسلیں بھی ایسا کر سکتی ہیں پھر یہ بات بہت آگے جا سکتی ہے۔ اس لیے طالع آزمائی کرنے سے پہلے نتائج کے بارے میں بھی سوچ لیجئے گا کیونکہ اب وہ پہلے جیسی عدالت نہیں رہی جو آپ کے منہ سے نکلے لفظ کو قانون کا درجہ دے سکے۔ جارح دشمن سرحد پر تیار کھڑا ہے، آپ اپنی پروفیشنل ذمہ داری کی طرف توجہ دیں، قانونی معاملات کو مجرم خود دیکھ لے گا۔
 
Top