مہمند ایجنسی : گھر پر دستی بم حملے میں خاتون جاں بحق، 4 زخمی

مہمند ایجنسی : گھر پر دستی بم حملے میں خاتون جاں بحق، 4 زخمی

15 جولائی 2014 (11:41)

مہمند ایجنسی (ما نیٹرنگ ڈیسک ) تحصیل صافی میں گھر میں دستی بم حملے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل صافی کے علاقے شیخ بابا میں نامعلوم ملزمان گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ حملے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ دستی بم حملے کے فوری بعد علاقہ مکینوں کی تعداد متاثرہ گھر پہنچ گئی اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔

http://dailypakistan.com.pk/مہمند/15-Jul-2014/123168
 
Top