متلاشی

محفلین
الحمد للہ مہر نستعلیق ویب فونٹ کی زبردست پذیرائی کے بعد پیشِ خدمت ہے ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کےلیے ایک خوبصورت نستعلیق فونٹ
مہر نستعلیق جلی فونٹ ان شاءاللہ جلد ریلیز ہو رہا ہے۔
اس فونٹ کی خصوصیات درج ذیل ہیں۔
1۔ انٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ خطاط جناب نصراللہ مہر صاحب کی خطاطی مشتمل طرزِ نستعلیق لاہوری (پاکستانی) پر مشتمل ایک مکمل فونٹ پیکج
2۔ اردو، عربی اور فارسی زبان کی اسپورٹ
3۔ کریکٹر بیسڈ فونٹ۔ اس کی مدد سے ہر زبان کا ہر لفظ حتی کہ مہمل الفاظ بھی سو فیصد خطاطی کے قواعد کے مطابق بالکل درست لکھے جا سکتے ہیں۔۔۔
4. ان پیج، ایم ایس ورڈ ، فوٹو شاپ، السٹریٹر، انڈیزائن وغیرہ ہر یونی کوڈ سوفٹویئر میں قابلِ استعمال
5۔ اعراب کی سہولت۔ اعراب ڈالنے سے دیگر فونٹس کی طرح الفاظ کی شکل خراب نہیں ہوتی۔۔۔
6۔ کشیدہ (الفاظ کو کھینچ کر لکھنے ) کی سہولت
7۔ آٹو کشیدہ اور مینول کرننگ کی سہولت
8۔ اسلامک طغرے اور سمبلز کی اسپورٹ
9۔ ہر قسم کی جلی ( بڑے سائز کی) خطاطی کےلیے موزوں
10۔ اس کے علاوہ بے شمار خصوصیات
150675657_3646896768721543_3583788940210110008_n.jpg

150840329_3646896865388200_1238112677723087476_n.jpg

150896239_3646897035388183_8451191603064763138_n.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
اس فونٹ کو ونڈوز لینکس اور میک آپریٹنگ سسٹم میں شامل ہونا چاہییے اسی طرح ان پیج اور ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے تمام سافٹ وئیرز کے ہمراہ مہیا ہونا چاہیے۔ مائیکرو سافٹ کو یہ فونٹ ضرور فروخت کریں۔
 
Top