مچھلی کھانے کا موسم

الف نظامی

لائبریرین
کیا یہ درست ہے کہ مچھلی ہر موسم میں نہیں کھانی چاہیے۔

کسی کا کہنا ہے کہ جن مہینوں کے ناموں میں "ر" آتا ہے ، صرف ان مہینوں میں مچھلی کھانی چاہیے۔
مثلا ان مہینوں :
  • جنوری ،فروری، مارچ، اپریل
  • ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر
میں مچھلی کھائی جاسکتی ہے۔
آپ کی کیا رائے ہے؟
 
آوازِ دوست

محفلین
میرا خیال ہے کہ یہ قید اُس وقت کی اختراع ہے جب مچھلی کے فارمز نہیں ہوتے تھے اور شائد مچھلیاں اِس دور میں انڈوں اور افزائش کے عمل سے گزر رہی ہوتی تھیں تو مچھلیوں کی بہتر افزائش کے تناظر میں اِن کے شکار پر ایک اخلاقی پابندی سمجھی جاتی تھی۔ پھر مذکورہ مہینوں میں سردی ہوتی ہے اور سردیوں میں چائے کی طرح مچھلی کا لطف بھی دوبالا ہو جاتا ہے باقی اگر آپ پانی پی پی کر بے حال ہونا چاہیں تو آج کل بھی مچھلی بُری نہیں ہے :)
 
arifkarim

معطل

ناروے سارا سال مچھلیاں پکڑتا اور دنیا بھر میں ایکسپورٹ کرتاہے۔ اوپر کسی نے بہت بڑی بے پرکی چھوڑی ہے:
In Norway, you can fish all year round
http://fishinginnorway.net/fishing.html
 
جناب کس نے کہا ہے کہ ناروے سارا سال مچھلیاں نہیں پکڑتا مذکورہ بات تو ایک مِتھ ہے جو لوگوں میں عام طور پر مشہور ہے بات اِس سے متعلق ہو رہی تھی آپ ناروے سے ذرا نیچے بھی دیکھ لیا کریں دُنیا یہیں ختم نہیں ہو جاتی :dont-know: ہم تو خود ناروے سے اظہارِ یکجہتی کے لیےعید کے بعد ایک دوست کے فارم پر فِش پارٹی کا پروگرام بنائے بیٹھے ہیں :) "ر" والے مہینے اگر ہماری مرضی سے نہیں آتے تو ہمیں بھی اُن کی کوئی قید نہیں ہے :)
 
فہیم

لائبریرین
ناروے سارا سال مچھلیاں پکڑتا اور دنیا بھر میں ایکسپورٹ کرتاہے۔ اوپر کسی نے بہت بڑی بے پرکی چھوڑی ہے:
In Norway, you can fish all year round
http://fishinginnorway.net/fishing.html

پکڑتے بھلے ہوں۔ لیکن مچھلی کھانے میں کوئی جاپانیوں اور بنگالیوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

دونوں کے جھنڈے بھی تقریباً ایک سے ہوتے ہیں اور مجھے تو لگتا ہے کہ درمیاں میں جو سرخ گولہ ہوتا ہے وہ مچھلی کھانے کی نشانی ہے:mad-tongue:
 
پہلے میرا خیال تھا کہ مچھلی سردیوں میں ہی کھانی چاہئے لیکن کویت میں آکر دیکھا کہ پاکستان سے بھی زیادہ شدید گرمی کے باوجود یہاں عرب سارا سال مچھلی شوق سے کھاتے ہیں بلکہ کئی پاکستانی بھی اس مچھلی سے شوق فرماتے رہتے ہیں۔
ہمیں بھی یہاں آکر ہی "مچھلی منڈی" سے متعلق کہاوتوں کو صحیح معنوں میں سمجھنے کا موقع ملا
 
x boy

محفلین
کیا یہ درست ہے کہ مچھلی ہر موسم میں نہیں کھانی چاہیے۔

کسی کا کہنا ہے کہ جن مہینوں کے ناموں میں "ر" آتا ہے ، صرف ان مہینوں میں مچھلی کھانی چاہیے۔
مثلا ان مہینوں :
  • جنوری ،فروری، مارچ، اپریل
  • ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر
میں مچھلی کھائی جاسکتی ہے۔
آپ کی کیا رائے ہے؟

اسکا جواب تو بنگالی،، کونٹینینٹال اور عرب دے سکتے ہیں وہ تو کبھی بھی مچھلی کھاسکتے ہیں
میں کراچی کا ہوں میرے لئے بھی موسم کا قید نہیں۔۔۔
 
عباس اعوان

محفلین
کیا یہ درست ہے کہ مچھلی ہر موسم میں نہیں کھانی چاہیے۔

کسی کا کہنا ہے کہ جن مہینوں کے ناموں میں "ر" آتا ہے ، صرف ان مہینوں میں مچھلی کھانی چاہیے۔
مثلا ان مہینوں :
  • جنوری ،فروری، مارچ، اپریل
  • ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر
میں مچھلی کھائی جاسکتی ہے۔
آپ کی کیا رائے ہے؟

ناروے سارا سال مچھلیاں پکڑتا اور دنیا بھر میں ایکسپورٹ کرتاہے۔ اوپر کسی نے بہت بڑی بے پرکی چھوڑی ہے:
In Norway, you can fish all year round
http://fishinginnorway.net/fishing.html
غالباً اس کی وجہ یہ ہے کہ ناروے کے نام میں "ر" آتا ہے اسی لیے یہ لوگ سارا سال مچھلیوں سے شغل کرتے رہتے ہیں، چونکہ پاکستان میں "ر" نہیں آتا، اس لیے ہمیں "ر" والے مہینوں کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔
:)
 
تجمل حسین

محفلین
ہاں بس ایک بات یاد رکھیں کہ مچھلی کھانے کے فوری بعد دودھ، لسی وغیرہ مت پیجئے ورنہ ہوسکتا ہے کہ بعد میں آپ کو پچھتانا پڑے۔۔ :)
 
تجمل حسین

محفلین
عارف صاحب اگر یقین نہیں تو پھر ایک بار تجربہ کرکے دیکھ لیجئے۔ کیونکہ مچھلی کھانے کے فوری بعد دودھ یا لسی وغیرہ پینے سے پھلہری ہونے کے چانسز بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ ہاں اگر آپ گورے انگریزوں جیسا بننا چاہیں تو ضرور پیجئے گا۔ :)
 
یہ ہندو کہانیاں اپنے پاس ہی رکھیں۔ مچھلی اور دودھ ایک ساتھ پینے سے کچھ نہیں ہوتا:
In Pakistan, it is widely believed that if one drinks milk after eating fish (or other way around), you get skin disease. However this is not true. The skin disease (in which people's skin become white overtime) is a tropical skin disease and has nothing to do with simultaneous consumption of fish and milk. In fact, this is a Hindu religion inspired idea and that is why it has become such a powerful belief in Pakistan (due to our pre-independence days)[2]
http://skeptics.stackexchange.com/questions/6719/is-eating-fish-and-drinking-milk-at-the-same-time-linked-with-skin-disease
 
ایک ٹی وی پروگرام، غالباً آفتاب اقبال کا خبرناک تھا، اس میں انہوں نے ایک ڈاکٹر صاحب(غالباً ڈرماٹالوجسٹ یا سکن سپیشلسٹ تھے) کو مدعو کیا ہوا تھا، اورانہوں نے اس بات کو رد کیا تھا کہ مچھلی اور دودھ کے اوپر نیچے استعمال سے مذکورہ جِلدی بیماری ہو سکتی ہے۔ انسانوں کے گورے ، کالے، بھورے رنگ پر بھی بحث کی تھی انہوں نے۔
کافی عرصہ پہلے دیکھا تھا پروگرام، تاریخ اب یاد نہیں، ورنہ دوبارہ دیکھ کر میں اس کا لنک یہاں پر دے دیتا۔
آداب
 
arifkarim

معطل
پکڑتے بھلے ہوں۔ لیکن مچھلی کھانے میں کوئی جاپانیوں اور بنگالیوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔
کبھی ناروے کا چکر لگائیں تو آپکو پتا چلے کہ یہاں کے لوگ مچھلی کے علاوہ اور کیا کیا سمندری غزائیں کھاتے ہیں:
lofoten-fiskerestaurant.jpg

lofoten-fiskerestaurant.jpg

lofoten-fiskerestaurant.jpg

lofoten-fiskerestaurant.jpg

9e41f4bce0c1d6b7db6abe863ed011cd.jpg

میری ذاتی پسند کیکٹرے اور جھینگے ہیں :)

غالباً اس کی وجہ یہ ہے کہ ناروے کے نام میں "ر" آتا ہے اسی لیے یہ لوگ سارا سال مچھلیوں سے شغل کرتے رہتے ہیں، چونکہ پاکستان میں "ر" نہیں آتا، اس لیے ہمیں "ر" والے مہینوں کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔
:)
نہیں اصل میں تیل اور گیس کے بعد یہ سمندری جانور یہاں کی ایک بڑی برآمداد ہے۔ اسلئے لوگ سارا سال اسکے شکار میں مگن رہتے ہیں۔ دوسرا یہاں کی پانی سے لگنی والی سرحد کافی طویل ہے جسکی وجہ سے اس خوراک کا حصول بہت آسان ہو جاتا ہے:
fig3-20.jpg

ویسے مچھلی کے ساتھ دہی والی چٹنی کبھی استعمال نہیں کی آپ لوگوں نے ؟
میں نے تو اکثر کھائی ہے۔ ہمارے یہاں ایک پاکستانی دوست ہیں جنہیں حال ہی میں پھلبہری ہو گئی۔ انکے مطابق وہ تو مچھلی کھاتے ہی نہیں۔ شاید اسی کی وجہ سے ایسا ہوا ہو؟ :)
 
افضل حسین

محفلین
پکڑتے بھلے ہوں۔ لیکن مچھلی کھانے میں کوئی جاپانیوں اور بنگالیوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

دونوں کے جھنڈے بھی تقریباً ایک سے ہوتے ہیں اور مجھے تو لگتا ہے کہ درمیاں میں جو سرخ گولہ ہوتا ہے وہ مچھلی کھانے کی نشانی ہے:mad-tongue:
درست کہا آپ نے مچھلی تو ہمارے بنگالیوں کے خون میں ہے ۔ بنگالیوں کے بنائے مچھلیوں کے ذائقے نہ پوچھئے بھیٹکی پاتوری۔ ہلسہ۔ٹنگڑا۔رہو ۔قتلا۔ خوب ہوتے ہیں۔
 
پکڑتے بھلے ہوں۔ لیکن مچھلی کھانے میں کوئی جاپانیوں اور بنگالیوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

دونوں کے جھنڈے بھی تقریباً ایک سے ہوتے ہیں اور مجھے تو لگتا ہے کہ درمیاں میں جو سرخ گولہ ہوتا ہے وہ مچھلی کھانے کی نشانی ہے:mad-tongue:
ناروے کو چیلنج کر کے آپ نے غلطی کی۔۔۔
ناروے اکیلا ہی جاپانیوں اور بنگالیوں پر بھاری ہے۔:mad-tongue:
2000px_Flag_of_Norway.jpg
 
Top