مُسکراہیں

نیلم

محفلین
شادی کی تقریب میں جن آگیا
جن کو دیکھتے ہی لڑکیوں کی چیخیں نکل گئی
ایک بابا جی نے لڑکیوں کو وضو کرنےکو کہا لڑکیاں وضو کر کے آئی تو
جن کی چیخیں نکل گئی.
 
شمشاد

لائبریرین
ہاہاہاہا زبردست

پہلے لڑکیاں وضو کر کے اور نماز ادا کر کے سوتی تھیں کہ رات کو سوتے میں نہ ڈریں۔
اب میک اپ کر کے سوتی ہیں کہ انہیں سوتے ہوئے دیکھ کر دوسرے نہ ڈریں۔
 
یوسف-2

محفلین
زبر دست نیلم کیا کہنے۔ اپنے آپ پر ہنسنےکے لئے بڑا ظرف چاہئیے۔ آپ کی اعلیٰ ظرفی کسی شک وشبہ سے بالا تر ہے۔ داد قبول کیجئے۔ :thumbsup:
 
کھوکھر

محفلین
اسٹیج ڈرامے کے دوران ایک کارندہ ہانپتا ہوا دوڑا دوڑا پروڈیوسر کے پاس پہنچا ۔ پروڈیوسر اس وقت ڈریسنگ روم میں ہیروئن کے ساتھ کولڈ ڈرنگ پی رہا تھا۔
’’کیا بات ہے، اتنے گھبرائے ہوئے کیوں ہو؟‘‘
’’سر! وہ ہیرو نے ولن کو گولی مار دی ہے لیکن ولن نے چپکے سے ہاتھ بڑھا کر مجھے یہ چٹ تھما دی ہے ‘‘۔ کارندے نے ایک چٹ پروڈیوسر کو دے دی اس پر لکھا تھا ۔
’’میرے بقایا جات پچھلے پردے کے نیچے سے چپکے سے مجھے دے جاؤ ورنہ میں گولی کھانے کے باوجود نہیں مروں گا۔‘‘
 
ناعمہ عزیز

:laugh:
 
کھوکھر

محفلین
ایک مولوی کے ہاتھ سے کوا گوشت چھین کر اُڑ گیا
مولوی نے کوے کو کہا گوشت واپس کردو ورنہ لاؤڈ سپیکر پر اعلان کر دونگا کہ
کوا حلال ہے
 
شمشاد

لائبریرین
گڈو "یار تمہاری امی کو کیسے پتہ چلا کہ تم نے صابن سے منہ نہیں دھویا؟"

پپو "یار بات یہ ہے کہ میں صابن گیلا کر کے رکھنا بھول گیا تھا۔"
 
کھوکھر

محفلین
میزبان: مولوی صاحب مرغ کھائیں گے یا حلوہ۔؟
مولوی: (پریشان ہو کر)خدا تمہیں بھی کسی ایسے امتحان میں ڈالے جیسے تم نے مجھے امتحان میں ڈال دیا ہے۔
 
کھوکھر

محفلین
عورتیں کتنی محنتی ہوتی ہیں اس چیز کا اندازہ اس بات سے لگایئے کہ 100 میں سے 12 عورتیں قدرتی طور پر حسین ہوتی ہیں جبکہ باقی اپنی محنت سے۔
 
Top