مُرجھایا ہوا پودا

تحریر: عبدالقدیر

مجھے باغبانی سے بے حد لگاو ہے میرا دل کرتا ہے کہ ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ہوجائے اِسی لئے کوشش کرتا رہتا ہوں جہاں پر میں کام کرتاہوں وہاں پر باغ بنے ہوئے ہیں تو اِس شوق کو میں وہاں پر پورا کرتا رہتا ہوں جب کراچی میں برسات کا موسم چل رہا تھا اُس وقت میں نے آم کا بیج ذمین میں ڈالا تھوڑے ہی دن میں وہ اتنا بڑا ہوگیا۔
mango_tree_x1.jpg

پر پتا نہیں کیا ہوا تھوڑے عرصے بعد اُس کے پتے ہرے سے پیلے ہونے شروع ہوگئے ۔اور اُس کے پتوں پر کیڑے بھی لگ گئے۔
mango-disease-400x533.jpg

اب اُس آم کے پودے کی کافی عرصے سے یہ حالت ہے اور وہ بڑھ بھی نہیں رہا میں نے اُس کے سارے پتے جھاڑ دئیے ہیں ۔
images

یہ جو بھی آپ تصاویر دیکھ رہیں ہیں یہ فرضی ہیں جہاں پر میں کام کرتاہوں وہاں پر تصاویر کھینچنا منع ہے اِس لئے آپ کو وہ تصاویر نہیں دے سکا اِس سے ملتی جُلتی ہے۔میں اِس پودے کا بہت خیال رکھتا ہوں اِس کو ہفتے میں تین دن پانی بھی دیتا ہوں اِس کے لئے کھاد کا انتظام بھی کیا اچھی جگہ لگایا ہے پر پھر بھی پتا نہیں کیوں بڑھ نہیں رہا۔ابھی صرف اُس کی ہری ڈنڈی ہی باقی ہے۔
 
آخری تدوین:
Top