موڈریشن کے نظام پر نظر ثانی

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے محفل فورم پر موڈریشن کے نظام کو سٹریم لائن کرنے کے لیے فورم کی نظامت کے موجودہ سسٹم پر نظر ثانی کرنے کے بارے میں سوچا ہے۔ اس سے ہمیں فورم پر موڈریٹرز کی تقرری کے کام میں مدد ملے گی اور خود ناظمین کو بھی ان کے کام میں مدد ملے گی۔

پہلی بات تو یہ ہے کہ آئندہ سے کسی فورم پر موڈریٹر کے طور پر کسی ممبر کا انفرادی طور پر تقرر نہیں کیا جائے گا۔ ان کی جگہ یوزر گروپ بنائے جائیں گے اور انہیں ہی ان فورمز کا ناظم مقرر کیا جائے گا۔ اس کی ایک مثال پہلے ہی فورم پر لائبریری ٹیم گروپ کی صورت میں موجود ہے جو کہ لائبریری پراجیکٹ ‌سے متعلقہ تمام فورمز کا ناظم ہے۔ انفرادی حیثیت والے موڈریٹر ہٹا دیے جائیں گے اور انہیں متعلقہ یوزر گروپ میں شامل کر دیا جائے گا۔

ہر یوزر کا اپنا ایک موڈریٹر ہوتا ہے جوکہ اس گروپ میں یورزر کو شامل کر سکتا ہے یا انہیں ڈیلیٹ کر سکتا ہے۔ ذرا بتائیں کہ لائبریری ٹیم گروپ کا موڈریٹر کون ہے؟

اس کے بارے میں مزید تفصیلات بعد میں پوسٹ‌کروں گا۔
 
شاکر ۔

ویسے گروپ بنانا ہی بہتر رہے گا اور اب اس کام میں دیر نہیں ہونی چاہیے کیونکہ پہلے ہی کافی دیر ہو چکی ہے :)

ناظمیں کی ایک ہفتہ وار میٹنگ بھی ہونی چاہیے جس میں مختلف مشکلات اور تجاویز بھی ہوں ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹھیک ہے محب، میں یہ کام جلد ہی کر دون گا۔ پہلے میں اس بات کا تعین کرنا چاہتا ہوں کہ کتنے یوزر گروپس کی ضرورت ہوگی اور انہیں کتنی فورمز کا ناظم بنایا جائے گا۔
 

زیک

مسافر
میرے خیال میں یہ گروپ بنا دیں:

  1. انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹنگ ناظم
  2. لائبریری ناظم (جو لائبریری کو وکی پر منتقل کرنے کے بعد کل لائبریری ٹیم کی بجائے چند افراد پر مشتمل ہو گا)
  3. محفلِ ادب ناظم
  4. روز مرہ زندگی کے منتخب موضوعات ناظم
  5. فن، فنکار اور کھیل ناظم
  6. مذہب اور نظریات ناظم
  7. حالات حاضرہ ناظم
  8. متفرقات ناظم (یہ بڑی ٹیم ہو کہ یہاں بہت پوسٹس ہوتی ہیں)
  9. سپرناظم

ہر گروپ اس زمرے کا ناظم ہو جس پر اس کا نام ہے۔

کیا “اردو ویب پورٹل سے متعلق“ اور “اردو ویب پراجیکٹس“ کے لئے کسی ناظم گروپ کی ضرورت ہے؟ یا انہیں ہم دیکھیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ زکریا۔ اس سے میرے کام میں کچھ آسانی پیدا ہوگی۔

آپ کی بات درست ہے کہ “اردو ویب پورٹل سے متعلق“ اور “اردو ویب پراجیکٹس“ فورمز کی نظامت ایڈمنز کے ہاتھ میں ہی رہنی چاہیے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی

آپ سے درخواست ہے کہ عربی اسباق کے ناظمین میں فیصل عظیم بھائی اور تفسیر صاحب کے نام بھی شامل کر دیجئے ۔

شکریہ
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔
اب یہ بھی سوال ہے کہ کچھ میرے جیسے کام کرنا چاہتے ہیں، اور کِنّا سارا کام کرنا چاہتے ہیں، اور انھوں نے کئی پراجیکٹس میں ٹانگ اڑائی ہوئی ہے تو وہ نظامت کیسے کر سکیں گے؟؟؟
اس کا یہ حل ویسے ٹھیک ہے کہ گروپ کو ناظم کا عہدہ دیا جائے۔ تاہم یہ خیال رہے کہ صدر یا سربراہ یا منتظم اعلٰٰی کوئی ایسی شخصیت ہو جو صرف اور صرف متعلقہ شعبے میں دلچسپی رکھتی ہو میری طرح کثیر المقاصد قسم کی چیز نہ ہو۔
 
Top