موچی سے سر سِلاتے ہیں!!

واہ جناب خوب لکھا،

اندازِ تحریر، روایات اور الفاظ بہت اچھے لگے۔

ابن سعید بھائی نے بالکل ٹھیک کہا، برش کے ساتھ واقعی اکثر ایسا ہوتا ہے اور ہاں ایک بات اور!! فنون میں کچھ اکابرین ایسے بھی تو ہوتے ہیں جنہیں فرقے سرے سے اپناتے ہی نہیں۔
داد و تحسین کے لیے ممنون ہوں۔ انہیں پھر جناب اکابر ہی نہ کہیے!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
قلم دو چار ایسے ہی لگالیتاہوں جیبوں میں
میرے احباب میں اس سے مری توقیر بڑھتی ہے
کبھی لکھنے لکھانے کی تو نوبت ہی نہیں آتی
میں ناڑا ڈال لیتا ہوں ضرورت جب بھی پڑتی ہے

بہت خوب مہدی بھائی۔۔۔۔۔ عمدہ اور مشکل لکھا۔۔۔۔ :)
 
قلم دو چار ایسے ہی لگالیتاہوں جیبوں میں
میرے احباب میں اس سے مری توقیر بڑھتی ہے
کبھی لکھنے لکھانے کی تو نوبت ہی نہیں آتی
میں ناڑا ڈال لیتا ہوں ضرورت جب بھی پڑتی ہے

بہت خوب مہدی بھائی۔۔۔ ۔۔ عمدہ اور مشکل لکھا۔۔۔ ۔ :)

تعریف کا شکریہ میرے محترم۔ البتہ ان اشعار میں قوافی کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے۔ میں اسے قابل درگزر نہیں سمجھتا۔
اور پھر میں نے تمام کوشش کی ہے کہ مشکل پسندی سے باز رہوں۔ ایک سال ہو گیا اسکی ریاضت کر رہا ہوں کہ بہت سلیس لکھا کروں۔ اب دوبارہ اپنے بارے میں مشکل لکھنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔ چلیں لگتا ہے اور محنت کرنا پڑے گی۔! :)
 
اب یوں تو نہ کہیے اگر دنیا کسی شعبہ کا انہیں مستند اکابر کہے اور فرقے نا مانیں تو؟؟

حضور دیکھیے ہر فرقے کا اپنا مسئلہ ہے۔ کوئی نہ کوئی فرقہ تو انہیں اپنے سے منسوب کرے گا ناں۔ اب بطور مثال اہل تشیع اکثر غالب اور قائد اعظم کو اپنے سے منسوب کرتے نظر آتے ہیں۔ اہل تسنن جوش کو دھتکارتے ہیں لیکن شیعہ جوش کو بھی شیعہ ثابت کرنے پر تلے رہتے ہیں۔ اسی طرح کی سینکڑوں مثالیں ہیں۔ ہاں البتہ عظیم فلسفی نٹشے کو حیات میں جرمن، امریکی اور برطانوی تمام ریاستوں نے اپنا ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ اب وہ تمام نٹشے کی قومیت لیے لیے پھرتے ہیں کہ دیکھو یہ ہمارا بندہ تھا۔۔۔ الخ۔
 
اجی یہی تو کہنا چاہ رہے تھے ہم بھی۔
نتشے ہو یا ہٹلر، سقراط ہو یا کوئی اور دیوانہ بڑے عرصے تک قوموں ان کے ناموں پہ بھی پابندیاں لگاتی ہیں لیکن پھر ایک وقت ایسا آتا ہے جو ان کے افکار اور عمل کو درست قرار دیتا ہے تو یہی قومیں ان سے کوئی بھی وابستگی ظاہر کرنے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتی ہیں۔

اور کہیں کیوں جایئے حضور ڈاکٹر عبدلسلام کا کتنا نام لیا جاتا ہے؟؟

اور کتنے لوگ Władysław Turowicz کو بھی پاکستان کا ہیرو مانتے ہیں؟؟؟
 
اجی یہی تو کہنا چاہ رہے تھے ہم بھی۔
نتشے ہو یا ہٹلر، سقراط ہو یا کوئی اور دیوانہ بڑے عرصے تک قوموں ان کے ناموں پہ بھی پابندیاں لگاتی ہیں لیکن پھر ایک وقت ایسا آتا ہے جو ان کے افکار اور عمل کو درست قرار دیتا ہے تو یہی قومیں ان سے کوئی بھی وابستگی ظاہر کرنے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتی ہیں۔

اور کہیں کیوں جایئے حضور ڈاکٹر عبدلسلام کا کتنا نام لیا جاتا ہے؟؟

اور کتنے لوگ کو بھی پاکستان کا ہیرو مانتے ہیں؟؟؟ Władysław Turowicz

جی یہی تو بات ہے۔
 
Top