موٹاپا سے بچاؤ اور بھوک کم کرنے کے لیے ایک انٹیلی جنٹ مائیکرو چپ کی ایجاد

تانیہ

محفلین
0,,16050570_303,00.jpg


رطانوی سائنسدانوں نے ’انٹیلی جنٹ‘ نامی ایک مائیکرو چپ ایجاد کیا ہے۔ ان کا دعوی ہے کہ یہ چپ بھوک دبانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ الیکٹرونک امپلانٹ کے ذریعے اس چپ کا تجربہ جانوروں میں کیا گیا ہے۔
اسے تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد ہی یہ عمل وزن کم کرنے کی غرض سے کی جانی والی سرجری یا جراحی کا متبادل ثابت ہوگا۔
اس چپ کو دماغ کی اُس نس کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے جو Vagus Nerve یا Pneumogastric یا Carnial nerve بھی کہا جاتا ہے۔ یہ عصب یا نس انسانی جسم میں متعدد دیگر کردار ادا کرتی ہے جن میں بھوک کے لیے اس کا غیر معمولی کردار شامل ہے۔ اس چپ کے موجدوں کا کہنا ہے کہ انسانوں پر اس کا تجربہ آئندہ تین برسوں کے اندر ممکن ہو جائے گا۔ یہ تجربہ ایمپیریل کالج لندن کے پروفیسر ’کرس ٹومازو اور پروفیسر Sir Stephen Bloom کی نگرانی میں کیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’انٹیلی جنٹ امپلانٹ موڈیولیٹر‘ کو الکٹروڈز کی مدد سے بطن کے اندر پائی جانے والی Vagus Nerve یا عصب واگ سے جوڑ دیا جاتا ہے۔ اس چپ اور الکٹروڈز کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ ان کے ذریعے اس نس کے اندر بھوک سے متعلق کیمیاوی اور الیکٹریکل علامات ناپی جا سکیں گی۔ ان اندازوں کو چپ کی مدد سے الیکٹریکل سگنل کے ذریعے دماغ تک بھیجا جاسکے گا۔ اس طرح دماغ بھوک کو کم کرنے اور کھانے سے ہاتھ روک لینا کا سگنل جسم کو دے گا۔
0,,16679985_404,00.jpg
موٹاپے پر قابو پانے سے بہت سی بیماریاں ٹل جاتی ہیں
Vagus Nerve یا عصب واگ دراصل جسم میں مختلف افعال کی شدت کنٹرول کرتی ہے۔ مثال کے طور پر عمل تنفس، دل کی دھڑکن، بطن کی حرکت یا کھانا کھانے کے بعد آنتوں کے سکڑنے اور پھیلنے کا عمل اور نظام ہاضمہ میں پیدا ہونے والے تیزاب یا ایسڈ کی مقدار وغیرہ Vagus Nerve یا عصب واگ سے ہی کنٹرول ہوتا ہے۔
برطانوی مححقین کی طرف سے بھوک کم کرنے اور موٹاپے پرقابو پانے کے لیے ایجاد کیے جانے والے ’انٹیلی جنٹ‘ نامی اس مائیکرو چپ سے پہلے ایک امریکی کمپنی EnteroMedics نے ایک ایسا آلہ ایجاد کیا تھا جو الیکٹریکل امپلس کے ذریعے وقفے وقفے سے Vagus Nerve یا عصب واگ کو بلاک کر دیتا ہے۔ طبی تحقیق کے اس پروجیکٹ کے لیے یورپین ریسرچ کونسل نے سات ملین یورو سے زائد فنڈ فراہم کیا ہے۔
0,,6603082_4,00.jpg
ماہرین نے دماغ کے لیے ایک پروٹوٹائپ چپ ابھی حال ہی میں ایجاد کیا ہے
حال ہی میں VBloc آلے کے کلینیکل ٹیسٹ کے نتائج پر مبنی اعداد و شمار سامنے آئے، جن سے پتہ چلا ہے کہ اس آلے کو جن 239 مریضوں پر آزمایا گیا ان میں سے نصف سے زیادہ کے جسم کے فاضل وزن کا کم از کم 20 فیصد کم ہو گیا۔ تاہم اس کمپنی کا کہنا تھا کہ ان کے اس نئے آلے سے جو توقعات وابستہ کی گئی تھیں، نتائج اتنے اچھے ثابت نہیں ہوئے۔
 
Top