مومن اور مسلمان میں کیا فرق ہے؟

ساقی۔

محفلین
سوال: مومن اور مسلمان میں کیا فرق ہے؟
جو مسلمان ہے کیا وہ مومن بھی ہے؟
جو مومن ہے کیا وہ مسلمان بھی ہے؟
مومن اور مسلمان دونوں کا مطلب ایک ہی ہے؟
 

الشفاء

لائبریرین
سوال: مومن اور مسلمان میں کیا فرق ہے؟
جو مسلمان ہے کیا وہ مومن بھی ہے؟
جو مومن ہے کیا وہ مسلمان بھی ہے؟
مومن اور مسلمان دونوں کا مطلب ایک ہی ہے؟

ان سوالات کا جواب شائد آپ کو اس لنک سے مل جائے۔۔۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/آپ-مؤمن-ہیں-یا-مسلمان-؟؟؟.55443/
 

ساقی۔

محفلین

شکریہ
اشفاق احمد کا یہ آرٹیکل میں نے پیچھے دنوں ان کی کسی کتاب میں پڑھا تھا ۔ بہت اچھا جواب ہے ان کا ۔
در اصل میں یہ پوچھنا چاہتا تھا کہ اسلامی نقطہ نظر سے اس سوال کا کیا جواب ہے ۔
قرآن پاک میں اکثر جگہ والمومنون والمومنات اور و المسلمین و المسلمات سے پکارا گیا ہے ۔
 

ساقی۔

محفلین
کسی آیت مبارکہ یا حدیث مبارکہ میں بھی کچھ اسی طرح ہے کہ کسی شخص نے کہا میں ایمان لایا ۔ کہا تم ایمان نہیں بلکہ اسلام لائے۔
کنفیوزڈ ہوں اس مسئلے میں۔
 

الشفاء

لائبریرین
کسی آیت مبارکہ یا حدیث مبارکہ میں بھی کچھ اسی طرح ہے کہ کسی شخص نے کہا میں ایمان لایا ۔ کہا تم ایمان نہیں بلکہ اسلام لائے۔
کنفیوزڈ ہوں اس مسئلے میں۔
آپ نے جس آیت کی بات کی ہے وہ سورۃالحجرات کی آیت 14 ہے۔

قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا قُل لَّمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِن قُولُوا أَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيْمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ وَإِن تُطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَا يَلِتْكُم مِّنْ أَعْمَالِكُمْ شَيْئًا إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌO۔
دیہاتی لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں، آپ فرما دیجئے: تم ایمان نہیں لائے، ہاں یہ کہو کہ ہم اسلام لائے ہیں اور ابھی ایمان تمہارے دلوں میں داخل ہی نہیں ہوا، اور اگر تم اﷲ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرو تو وہ تمہارے اعمال (کے ثواب میں) سے کچھ بھی کم نہیں کرے گا، بیشک اﷲ بہت بخشنے والا بہت رحم فرمانے والا ہے

یہ آیت ان اعرابی لوگوں یا قبیلوں سے متعلق ہے جو دنیوی و معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر آپ علیہ الصلاۃ والسلام کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر اسلام قبول کرتے اور اپنی ضروریات پوری کرنے کا سوال کرتے۔۔۔
ایمان کے ان کے دلوں میں داخل نہ ہونے کی بات کہنے کے بعد ایک لطیف سا اشارہ کر دیا گیا ہے کہ ایمان والے کون ہوتے ہیں۔۔۔


 
Top