مولائےِ کائنات ہے مولا علی کا نام - محدث ہزاروی

الف نظامی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 23, 2018

  1. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,495
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    مولائےِ کائنات ہے مولا علی کا نام
    آیاتِ بینات ہے مولا علی کا نام

    اک اسمِ اعظم آپ کا یہ نامِ پاک ہے
    تسخیرِ شش جہات ہے مولا علی کا نام

    کعبہ میں ولادت ہوئی مسجد میں شہادت
    منکر پہ کالی رات ہے مولا علی کا نام

    دروازہ شہرِ علم لدنی ،علی کی ذات
    یعنی ابوالسادات ہے مولا علی کا نام

    محمود فیضِ علم درِ شہرِ علم سے
    اک مصدرِ خیرات ہے مولا علی کا نام

    (پیر سید محمود شاہ محدث ہزاروی)​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  2. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    4,542
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    جزاک اللہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  3. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,495
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    بہت شکریہ اکمل زیدی صاحب!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر