موسیقار کی 710 سال عمر بحوالہ بابا جی گوگل

تجمل حسین

محفلین
کون کہتا ہے کہ انسان کی عمر زیادہ نہیں ہوسکتی۔ آج گوگل نے وہ کردکھایا ہے جو کہ آج کے دور میں شاید کسی نے سوچا بھی نہ ہو۔ جی ہاں آپ سکرین شاٹ دیکھیے اور سال گننے شروع کردیں۔ :)
آج جیسے ہی گوگل کھولا تو اوپر نیا لوگو اپنا سٹائل دکھا رہا تھا میں نے سوچا دیکھوں تو سہی آج کے دن کیا ہوا تھا۔ کلک کرنے پر موسیقار Adolphe Sax کے متعلق معلومات دکھائی دیں۔ خیال آیا کہ دیکھوں تو سہی موصوف نے کتنی عمر گزاری اس دنیا میں۔ جیسے ہی ان کی تاریخ پیدائش اور پھر تاریخ وفات دیکھی تو ایک لمحے تو شدید حیرت ہوئی مگر اگلے ہی لمحے بے ساختہ قہقہہ نکلا اور فوراً دوستوں سے شیئر کرنے کا خیال آیا۔ آپ بھی پڑھیے، قہقہہ لگائیے، قہقہہ نہیں تو مسکرائیے۔ چلیں شاباش :)

urduweb.png

(تدوین: ربط)
:atwitsend::hypnotized:
:bee::bee::bee:
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
آخری تدوین:
میں اعتراف کرتا ہوں کہ اس پوسٹ کو پڑھنے کے بعد یہی تجربہ کیا۔
طویل عمر کا راز جاننے کے لئے ویکی پیڈیا ربط پر کلک کیا تو معلوم ہوا کہ حضرت ہم جیسے انسان ہی تھے اور گوگل والے جذباتی ہو کر 1814 کو 1184 لکھ گئے ہیں۔
 
Top