موجودگی کی اطلاع

قیصرانی

لائبریرین
السلام و علیکم!نبیل بھائ مجھے کم از کم ایک گھنٹہ ہو چکا ہے، ابھی تک کسی نے کسی بھی کام کے سلسلے میںمجھ سے رابطہ نھیں کیا۔ میں کام کے حوالے سے ایک جن ہوں(اللہ تعالٰی معاف کریں کہ انسان سے جن بنا دیا خود کو)۔ فارغ نہیں بیٹھا جاتا۔ جلدی جواب سے مطلع فرمایں۔
مسکراتے رہیں(دوسروں پر نہیں)
قیصرانی
 

نبیل

تکنیکی معاون
منصور، کام کی بہت جلدی ہے آپ کو؟ :p

میں نے آپ کے دوسرے پیغام کے جواب میں کچھ ممکنہ کام گنوائے تھے۔ آپ نے ان پر نظر ڈالی ہے؟ میں یہ لکھنا بھول گیا تھا کہ اردو جریدہ کا کام بھی ہے۔ آپ اس میں ادارت یا نامہ نگاری کرنا چاہیں تو بصد شوق۔ بس ایک مرتبہ حامی بھر دیں۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
جناب

جناب نبیل بھائ، میں نے آپ کے پیغام پڑھ کر جواب بھی دے دئے ھیں۔ آپ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ پراجیکٹ یعنی منصوبے کے بارے میں کچھ بتائیں۔ حامی تو میں نے بھر لی کب کی۔
مسکراتے رہیں
قیصرانی
 

نبیل

تکنیکی معاون
منصور، اس وقت ہمارا جریدہ عارضی طور پر www.urduweb.org/index.php پر سیٹ اپ ہوا ہوا ہے۔ میری شمیل قریشی سے درخواست ہے کہ وہ منصور کو بطور نامہ نگار جریدہ میں شامل کرلیں اور ان کی آرٹیکل لکھنے کے سلسلے میں رہنمائی کریں۔
 
Top