موبائل ماہرین سے ایک سوال

گرائیں

محفلین
موبائل فون ماہرین سے ایک درخواست ہے:

میرے فون کا میموری کارڈ کہیں سے کرپٹ ہو گیا۔ میں اس کو فارمیٹ نہیں کرنا چاہتا تھا کیوں کہ اس میں کافی ایسی فائلز تھیں جن کی کاپی میرے کمپیوٹر پر نہیں ہے۔ لہذا مجھے کوئی حل تلاش کرنا تھا۔
میں نے اللہ کے فضل سے اپنا تمام ڈیٹا اس میموری کارڈ سے نکال لیا ہے۔ اس ڈیٹا میں میرے تمام ایس ایم ایس بھی شامل ہیں جو بحفاظت مجھے واپس مل گئے ہیں۔

اب مسئلہ یہ ہے کہ یہ ڈیٹا اس حالت میں نہیں ہے جس حالت میں فون میں موجود تھا۔ یہ مختلد قسم کی ڈائریکٹریز میں موجود ہے۔ کیا کوئی طریقہ ایسا ممکن ہے کہ اگر اس ڈیٹا میں سے میں اپنے تمام ایس ایم ایس دوبارہ کارڈ میں کاپی کروں تو وہ ان بکس میں اسی حالت میں آجائیں جس میں وہ میموری کارڈ کے کرپٹ ہونے سے پہلے تھے؟ جیسے ایک نارمل فون میں ان بکس میں کھونے پر نظر آتے ہیں؟

کیا ایسا ممکن ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
موبائیل فون اور میموری کارڈ کا میک / موڈل لکھ دیں تو ہو سکتا ہے ماہرین کو رائے دینے میں آسانی رہے۔
 

گرائیں

محفلین
شکریہ شمشاد۔

موبائل فون نوکیا 6630 ہے۔ کافی عرصے سے چلا رہا ہوں۔
اور 1 گیگا بائٹ کا کا رڈ ہے، بڑے سائز والا، جسے ایم ایم سی بھی کہتے ہیں غالبا۔
 
Top