موبائل اور ڈیسک ٹاپ پر اردو ایڈیٹر کے بگ رپورٹ کریں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
محفل فورم پر استعمال ہونے والا اردو ایڈیٹر تقریباً تمام موبائل اور ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹمز اور ویب براؤزرز پر کام کرتا ہے۔ لیکن وقت کے ساتھ چند سوفٹویر اپڈیٹس کے باعث کچھ مخصوص آپریٹنگ سسٹم اور براؤزر کا کمبینیشن کام نہیں کرتا ہے۔ فورم پر مختلف جگہ اردو ایڈیٹر سے متعلق بگز رپورٹ کیے جاتے رہے ہیں۔ میری گزارش ہے کہ اس تھریڈ کو ازسرنو اردو ایڈیٹر کے مسائل رپورٹ کرنے کے لیے استعمال کریں۔ براہ مہربانی ساتھ ساتھ یہ ضرور وضاحت کر دیں کہ آپ کونسا آپریٹنگ سسٹم اور ویب براؤزر استعمال کر رہے ہیں اور اس کا کونسا ورژن زیر استعمال ہے۔ آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں بھی بتانا مناسب رہے گا کہ یہ 32 بٹ ہے یا 64 بٹ۔

میں بھی وضاحت کرتا چلوں کہ اگرچہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اردو ایڈیٹر زیادہ پلیٹ فارمز پر کام کر سکے لیکن تمام پلیٹ فارمز پر اس کے سو فیصد کام کرنے کی یقین دہانی نہیں کروائی جا سکتی۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ ٹیسٹنگ:
سیمسنگ گیلیکسی 4 منی، اینڈرائڈ 4.4.2، گوگل کروم پر اردو ایڈیٹر کام کر رہا ہے جبکہ ڈیفالٹ براؤزر پر کام نہیں کر رہا ہے۔

ونڈوز 7، 64 بٹ ، انٹرنیٹ ایکسپلورر پر اردو ایڈیٹر کام کر رہا ہے۔
 
Top