کلیم عاجز منھ فقیروں سے نہ پھیرا چاہئے

امین یوسف

محفلین
منھ فقیروں سے نہ پھیرا چاہئے
یہ تو پوچھا چاہئے کیا چاہئے

چاہ کا معیار اونچا چاہئے
جو نہ چاہیں ان کو چاہا چاہئے

کون چاہے ہے کسی کو بے غرض
چاہنے والوں سے بھاگا چاہئے

ہم تو کچھ چاہے ہیں تم چاہو ہو کچھ
وقت کیا چاہے ہے دیکھا چاہئے

چاہتے ہیں تیرے ہی دامن کی خیر
ہم ہیں دیوانے ہمیں کیا چاہئے

بےرخی بھی، ناز بھی، انداز بھی
چاہئے لیکن نہ اتنا چاہئے

ہم جو کہنا چاہتے ہیں کیا کہیں
آپ کہہ لیجئے جو کہنا چاہئے

بات چاہے بےسلیقہ ہو کلیم
بات کہنے کا سلیقہ چاہئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کلیم عاجز
 
منھ فقیروں سے نہ پھیرا چاہئے
یہ تو پوچھا چاہئے کیا چاہئے

چاہ کا معیار اونچا چاہئے
جو نہ چاہیں ان کو چاہا چاہئے

کون چاہے ہے کسی کو بے غرض
چاہنے والوں سے بھاگا چاہئے

ہم تو کچھ چاہے ہیں تم چاہو ہو کچھ
وقت کیا چاہے ہے دیکھا چاہئے

چاہتے ہیں تیرے ہی دامن کی خیر
ہم ہیں دیوانے ہمیں کیا چاہئے

بےرخی بھی، ناز بھی، انداز بھی
چاہئے لیکن نہ اتنا چاہئے

ہم جو کہنا چاہتے ہیں کیا کہیں
آپ کہہ لیجئے جو کہنا چاہئے

بات چاہے بےسلیقہ ہو کلیم
بات کہنے کا سلیقہ چاہئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کلیم عاجز
ماشاءاللہ بہت عمدہ کلام اور آپکی نفیس پسند
 
Top