مبارکباد منگنی مبارک ہو فہیم بھیا۔۔

عمر قید کا کیس دائر ہونے پر
بہت بہت مبارک باد قبول کیجئے فہیم بھائی۔


4615699588_c9ac1effab_z.jpg
 

فہیم

لائبریرین
میں سمجھیں گھر پر صرف شکل دکھانے کو رکا اور سیدھا پرانے آفس آن پہنچا لیکن یہاں تو معاملہ کافی آگے نکل چکا ہے۔
میں سوچنگ کے پڑھنے سے پہلے یہ ایک پیغام پوسٹ ماردوں۔
ابھی مجھے پڑھنے دیں سب۔
باقی باتیں اس کے بعد :)
 

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم

آپ سب بھی سوچ رہے ہوں گے کہ یہ مقدس کے اب کون سے والے بھائی گھوڑی چڑھ رہے ہیں، ویسے بھی بقول فاتح بھیا ہمارے تو بہت سارے بھیاااززز ہیں ماشاءاللہ۔ ایسا خوش قسمت بھی کوئی کوئی ہوتا ہے ناں جس کو اتنے ڈھیر سارے بھائی بہنوں کا پیار حاصل ہو۔۔
اوہو میں بھی ناں ایموشنل ہونے لگ گئی۔ اصل بات تو وہی پر رہ گئی۔
ابھی کچھ عرصہ پہلے ہم نے امین بھیا کی منگنی سیلبریٹ کی تھی، تب میں نے ان سے کہا تھا کہ بھیا جب آپ کی شادی ہو تو ایک زور کا مکا فہیم بھیا کو مارئیے گا تاکہ ان کی شادی بھی جلدی جلدی ہو جائے۔ لیکن ہوا کچھ یوں کہ اس سے پہلے کہ امین بھیا دولہا بن کر فہیم بھیا کو کس کر مکا مارتے، ہمارے فہیم بھیا نے ہمیں یہ خوشخبری سنا دی کہ ہاں جی وہ بھی جلدی جلدی کسی کے میاؤں بننے والے ہیں۔

ہاں جی! آپ سب نے بالکل صحیح سنا۔۔ ہمارے پیارے، راج دلارے فہیم بھیاااا کنواروں کی لسٹ سے نکل کر منگنی شداؤں کی لسٹ میں آنے والے ہیں۔۔۔ یپپپییی ییی یی

میری طرف سے فہیم بھیا کو ڈھیروں مبارک باد اور بہت ساری دعائیں۔
ڈھیروں خوشیاں آپ کا نصیب ہوں۔۔ آمین

ارے ابھی تو میں نے شعر نہیں سنایا۔۔۔ آخر اتنے سارے شاعر بھائیوں کی بہن ہوں
اچھا اچھا۔۔سناتی ہوں ناں۔۔ صبر نام کی تو کوئی چیز ہی نہیں۔۔ افففف اوکے اوکے اب اور نہیں بول رہی۔ سنیں اب

کبھی دن کی دھوپ میں جھوم کے، کبھی شب کے پھول کو چوم کے
یونہی ساتھ ساتھ چلو سدا، کبھی ختم تمہارا سفر نہ ہو۔۔۔

اللہ میاں !
فہیم بھیا اورہماری ہونے والی بھابھی کو ڈھیروں خوشیاں عطا کرے اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ زندگی کے ہر اک پل کا بھرپور مزہ لیں

آمین
indian%20sweets.JPG
daylight_bouquet_-_lilies,_tulips,_roses,_orchids,_freesia.jpg

وعلیکم السلام

اس سب کے لیے دل کی گہرائیوں سے بہت بہت شکریہ :)
 

فہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام
لیں جی ہم نے پاکستان جانے کا ارادہ کیا اور شادیانے بجنے لگے :) پانچ لوگوں کی شادی کے دعوت نامے مل چکے ہیں
بھانجے کے بھی ہاتھ پیلے ہونے جارہے ہیں تو ہماری خوشی تو پوچھیں مت - اوے بلے بلے منڈا ساڈا گھوڑی چڑھیا
bhangra-dancers-from-punjab-QM43_l.jpg
آپ کی محبتوں کے لیے بہت بہت شکریہ زحال بھائی :)
بس جلدی سے آجائیں آپ پاکستان :)
 

فہیم

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو فہیم بھائی آپ کو اور آپ کی ہونے والی اُن کو۔
مبارک ہو فہیم بھائی :)
مبارک ہو فہیم بھائی۔۔
اتني سستی مٹهائیاں مقدس بہن
میری طرف سے بہت بہت مبارکباد :good::zabardast1::great::chill:
منگنی بہت بہت مبارک ہو فہیم بھائی !
ملنگنی بہت مبارک ہو فہیم :)

آپ سب خواتین و حضرات کا بہت بہت شکریہ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ارے سچی مقدس اپیا !!! میں بھی کہوں فہیم بھیا کو محفل سے غائب ہونا ایویں نہیں ہے۔۔ضرور دال میں کچھ کالا ہے۔:p
وہ تو بعد میں پتا چلا کہ منگنی شدا ہوگئے ہیں اور بہانہ ہے کہ نیٹ خراب ہوگیا۔
فہیم بھیا سب سے پہلے تو بہت مبارک باد ، بہت سے دعائیں اور نیک تمنائیں اپنے بھیا کے لیے :)
اور ناں اب ایک دھمکی یہ ہے کہ خبردار جو آپ غائب ہوئے۔ مجھے بالکل اچھا نہیں لگے گا یہ کہنا کہ ایک ہوتے تھے فہیم بھیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور پھر ان کے منگنی ہوگئی! ۔۔ ہاں جی! میں نے کہہ دیا ہے اس کو دھمکی سمجھیں یا جو بھی سمجھیں۔ :)
 
Top