منقبت برائے اصلاح

حسن نظامی

لائبریرین
’’برائے اصلاح‘‘​
وہ محمد مصطفٰی کا لاڈلا
نورِ چشم فاطمہ خیر النسا
او ز رجس و عیب کلی پاک شد
آیت تطھیر سے ظاہر ہوا
گل ہیں میرے گلستاں کے یہ حسیں
مصطفی کو بارہا کہتے سنا
قاسم تسنیم و کوثر کا پسر
ہے مگر وہ دشت میں پیاسا لڑا
زندگی آمد برائے بندگی
بندگی کا کر دیا ہے حق ادا
سیدہ کی آل کا ذبح عظیم
ذبح اسماعیل کا فدیہ بنا
دین و دنیا میں حسن خوش بخت ہے
ان کی نسل پاک ان کا گھر ملا
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت خوبصورت سلام ہے، حسن صاحب، سبحان اللہ۔

مجھے مکمل یقین ہے کہ اسے آپ کے والد بزرگوار اور استاد الاساتذہ جناب شاکر القادری صاحب نے ضرور دیکھا ہوگا، سو یہ خاکسار تو قطعاً اس پر زبان نہیں کھول سکتا!

سبھی اشعار بہت اچھے ہیں، بہت خوبصورت ہیں اور عقیدت میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ہاں مکمل فارسی مصرع مع 'ز' کچھ غرابت پیدا کر رہا ہے کہ مکمل مصرعے تو شاید مرزا غالب نے بھی اپنے انتہائی فارسی زدہ اردو اشعار میں بھی نہیں لکھے، ان میں بھی فرق 'ز' وغیرہ کے حروف کا ہے!

اس ناچیز کی طرف سے بہت مبارک باد آپ کو اس کلام پر!
 

حسن نظامی

لائبریرین
وارث بھائی بہت شکریہ
میں نے تو ارادتا یہ منقبت نہیں لکھی ۔ بس اچانک دل کیا اور لکھ ڈالی اور بعد میں سوچتا رہا کہ کیسے لکھ ڈالی مگر کچھ سمجھ نہیں آیا ۔ پھر کوشش کی کچھ اور لکھنے کی تو لکھ نہیں پایا ۔:)
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم حسن نظامی جی
سبحان اللہ
ماشااللہ
جزاک اللہ
کیا خوب منقبت القا ہوئی ہے ۔
نایاب
 
Top