منقبت برائے اصلاح

یاسر علی

محفلین
الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:

خدا کی رہ میں جو کنبہ سارا کٹا گیا تھا حسین ع وہ ہے
کٹا کے کنبہ جو دین سارا بچا گیا تھا حسین ع وہ ہے

حسین ع ابن علی ع کے دیپک سے آج گھر گھر میں روشنی ہے
جو دیپ حق سچ کا خوں سے اپنے جلا گیا تھا حسین ع وہ ہے

حسین ع کا سر جدا تھا تن سے مگر تلاوت سنا گیا تھا
شہید ہوتے حیات ہیں جو بتا گیا تھا حسین ع وہ ہے

یزید زندہ ہی مر گیا تھا حسین ع مر کے نہ مر سکا ہے
یزید کا نام دنیا سے جو مٹا گیا تھا حسین ع وہ ہے

سبق نبی ص نے پڑھایا ایسا کبھی نہ باطل کے آگے جھکنا
شہید ہو کے جو عہدِ سرور ص نبھا گیا تھا حسین ع وہ ہے

یزید پر بے شمار لعنت سلام ہو یا حسین ع تم پر
بلند اسلام کا عَلَم جو کرا گیا تھا حسین ع وہ ہے

شہیدِ کر ب و بلا سے پہلے نہ کوئی کربل کو جانتا تھا
جو اونچا کربل کا نام میثم کرا گیا تھا حسین ع وہ ہے
 
یاسر علی

محفلین
معزز اساتذہ سے التماس ہے ۔اصلاح فرما دیجئے گا۔
اگر اصلاح کے قابل نہیں تو پھر بھی بتا دیجیے گا۔
شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
یہ ٹیگ مجھے تو ملا ہی نہیں!
خدا کی رہ میں جو کنبہ سارا کٹا گیا تھا حسین ع وہ ہے
کٹا کے کنبہ جو دین سارا بچا گیا تھا حسین ع وہ ہے
.. ٹھیک

حسین ع ابن علی ع کے دیپک سے آج گھر گھر میں روشنی ہے
جو دیپ حق سچ کا خوں سے اپنے جلا گیا تھا حسین ع وہ ہے
... دیپ حق سچ؟ سمجھ نہیں سکا
چراغ حق کا جو اپنے خوں سے.... بہتر ہو گا
پہلا مصرع بھی 'ہے' پر ختم ہونے سے تقابل کا سقم ضرور ہوتا ہے، بدل سکو تو بدل دو

حسین ع کا سر جدا تھا تن سے مگر تلاوت سنا گیا تھا
شہید ہوتے حیات ہیں جو بتا گیا تھا حسین ع وہ ہے
... 'سنا رہا تھا' بہتر نہیں؟
لیکن دوسرے مصرعے کی بندش اچھی نہیں

یزید زندہ ہی مر گیا تھا حسین ع مر کے نہ مر سکا ہے
یزید کا نام دنیا سے جو مٹا گیا تھا حسین ع وہ ہے
... مر کر بھی مر نہ پایا.... بہتر ہو گا
یزید کا نام دہر سے.... کر دو، دنیا کے الف کا اسقاط اچھا نہیں

سبق نبی ص نے پڑھایا ایسا کبھی نہ باطل کے آگے جھکنا
شہید ہو کے جو عہدِ سرور ص نبھا گیا تھا حسین ع وہ ہے
.... عہد سرور اچھی ترکیب نہیں، کچھ اور کہو

یزید پر بے شمار لعنت سلام ہو یا حسین ع تم پر
بلند اسلام کا عَلَم جو کرا گیا تھا حسین ع وہ ہے
... کرا گیا.. اچھا نہیں لگ رہا

شہیدِ کر ب و بلا سے پہلے نہ کوئی کربل کو جانتا تھا
جو اونچا کربل کا نام میثم کرا گیا تھا حسین ع وہ ہے
.. مقطع میں بھی کرا کا قافیہ ہے، اس کو بھلے ہی قبول کیا جا سکتا ہے، پچھلا والا شعر نکال دو
 
یاسر علی

محفلین
اب دیکھئے گا!
خدا کی رہ میں جو کنبہ سارا کٹا گیا تھا حسین ع وہ ہے
کٹا کے کنبہ جو دین سارا بچا گیا تھا حسین ع وہ ہے

حسین ع ابن علی ع کے دیپک سے آج گھر گھر میں روشنی ہے
چراغ حق کا جو اپنے خوں سے جلا گیا تھا حسین ع وہ ہے

حسین ع کا سر جدا تھا تن سے مگر تلاوت سنا رہا تھا
شہید ہوتے حیات ہیں جو بتا گیا تھا حسین ع وہ ہے

یزید زندہ ہی مر گیا تھا حسین ع مر کر بھی مر نہ پایا
یزید کا نام دہر سے جو مٹا گیا تھا حسین ع وہ ہے

سبق نبی ص نے پڑھایا ایسا کبھی نہ باطل کے آگے جھکنا
جو سر کٹا کر نبی ص کا وعدہ نبھا گیا تھا حسین ع وہ

شہیدِ کر ب و بلا سے پہلے نہ کوئی کربل کو جانتا تھا
جو اونچا کربل کا نام میثم کرا گیا تھا حسین ع وہ ہے
 
الف عین

لائبریرین
شہید ہوتے حیات ہیں جو بتا گیا تھا حسین ع وہ ہے
اس کی بندش تو درست نہیں کی گئی
کیا
شہید زندہ رکھے گئے ہیں، بتا گیا تھا....
بہتر ہو گا؟
 
جناب!
حسین ع کا سر جدا تھا تن تھے مگر تلاوت سنا رہا تھا
شہید زندہ رکھے گئے ہیں ،بتا گیا تھا حسین ع وہ ہے۔

سر پوچھنا یہ ہےکہ ٍ « جو » کے بغیر شعر درست رہے گا کہ نہیں۔۔
 
Top