منظرنامہ ایوارڈز 2013: آغاز و نامزدگیاں (اچھی خبر )

ایک طویل عرصہ بعد یعنی 2009 کے بعد اور منظرنامہ کے دوبارہ فعال ہونے کے بعد اس سال یعنی 2013 کو گزشتہ سال 2008 اور 2009 کی طرح منظرنامہ ایوارڈز کا آغاز کیا جارہا ہے۔ منظرنامہ انتظامیہ کی کوشش ہوگی کہ ایوارڈز کا سلسلہ ہر سال جاری رکھا جائے اور اس میں مزید بہتری کی گنجائش پیدا کی جائے۔ منظرنامہ ایوارڈز کا فارمیٹ گزشتہ سال کے ایوارڈز جیسا ہی ہوگا۔ اگر آپ بھول چکے ہیں تو ہم پہلے یاد کروادیتے ہیں
icon_smile.gif
۔

منظرنامہ ایوارڈز 2013 کا آغاز اس تحریر کے شائع ہونے کے ساتھ ہی کردیا گیا ہے۔ طریقہ کار کچھ اس طرح ہے کہ آپ سال 2013 میں اردو بلاگنگ میں ہونے والی تمام سرگرمیوں پر نظر ڈالیں اور جو بلاگ آپ کی نظر میں منظرنامہ ایوارڈز کے نیچے دیئے گئے زمرہ میں پورا اترتے ہوں انہیں نامزد کردیں۔ منظرنامہ انتظامیہ کا فیصلہ ہے کہ اس سال بھی ایوارڈز صرف 3 ہی رکھے جائیں اور وہ ایوارڈز یہ ہوں گے۔اس کے علاوہ ایک سپیشل ایوارڈز بھی شامل ہوگا۔

1۔ سال 2013 کا بہترین بلاگ

2۔ سال 2013 کا فعال ترین بلاگ

3۔سال 2013 کا بہترین نیا بلاگ

آپ زیادہ سے زیادہ فی ایوارڈ تین نام نامزد کرسکتے ہیں۔ آپ کی جانب سے جو نام زیادہ نامزد ہوں گے تو ان کو ووٹنگ کے لیئے منتخب کیا جائے گا اور زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے بلاگر کو ایوارڈ کا حق دار قرار دیا جائے گا۔

یہ منظرنامہ ایوارڈز 2013 کا پہلا مرحلہ ہے اس کے بعد ووٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔

تو جلدی کریں اور اپنے پسندیدہ اردو بلاگرز کے نام نامزد کریں۔

نامزدگیاں جمع کروانے کی آخری تاریخ 7 جنوری 2013 ہے۔

نامزدگیاں جمع کروانے کے لیئے یہاں کلک کریں۔
ہمیں امید ہے کہ آپ کا بھرپور تعاون ہمارے ساتھ شامل رہے گا اور آپ منظرنامہ ایوارڈز 2013 کا کامیاب بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں گے۔
 
Top