تاسف ممتاز عالم دین کا انتقال

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدصابر

محفلین
ان للہ و ان الیہ راجعون
ممتاز عالم دین جناب سرفراز خان صفدر صاحب آج انتقال فرما گئے۔اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالی جناب سرفراز خان صفدر صاحب کی اپنی رحمت سے مغفرت فرمائے ۔
اور جنت عالیہ کے باغوں میں اک باغ عطا فرمائے آمین
اور اس سانحہ عظیم پر لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین
نایاب
 

مغزل

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔ اللہ تبارک و تعالی صغیرہ کبیرہ لغزشوں کو معاف فرمائے ، اور پسماندگان کو صبر ِ جمیل عطافرمائے (اٰمین)
 
عالم دین کی موت پورے عالم کی موت ہے۔
اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین
 

ساقی۔

محفلین
انا للہ وان علیہ راجعون
حضرت پاکستان کے مایا ناز شیخ الحدیث تھے۔ اور کافی عرصے سے بیمار تھے۔ آپ نے بہت سی کتابیں لکھی ہیں۔ حضرت مولانا سرفراز خان صفدر کے تمام بیٹے بھی عالم ہیں جن میں مولانا زاہد الراشدی زیادہ معروف ہیں۔

اللہ تعالٰی انہیں جنت الفردوس میں اعٰلی مقام عطا فرمائے اور پسمنگان کو صبر جمیل،

ان کا جنازہ آج منگل کو چار بجے سہ پہر گھکھڑ منڈی میں ادا کیا جائے گا۔ آپ چالیس سال سے گھکھڑ منڈی میں درس قرآن و حدیث دیتے رہے ہیں۔
كل نفس ذائقة الموت
 

باذوق

محفلین
السلام علیکم۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
یہ ذاتی طور پر میرے لئے بھی کافی شاکنگ نیوز ہے۔ تفصیلی خبر کہاں مل سکے گی ؟؟
ابھی ایک ہفتہ سے تو میں انہی کی بعض معرکۃ الآرا تصانیف کا مطالعہ کر رہا تھا۔
 

ساقی۔

محفلین
یہ خبر ابھی اخبار میں نہیں آئی صبح آئے گی . نماز جنازہ کاٹائم پانچ بجے کر دیا گیا ہے. شاک تو سبھی کو لگا جو ان سے محبت کرتے تھے . اور پھر ،ایک عالم دین کی موت پورے عالم کی موت ہوتی ہے۔
میں جنازہ میں شرکت کے لیئے نکل رہا ہوں.
اللہ تعالٰی انہیں اعلٰی مقام عطا فرمائے.
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون ہ

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون
مولانا سرفراز خان صفدر ایک نابغہ روزگار انسان تھے ۔ نہایت کثیر المطالعہ اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے حضرت کی وفات عالمِ علم کے لیے ایک عظیم نقصان ہے ۔ اللہ پاک ان کو اعلی درجات عطا فرمائیں اور مغفرت و رحمت خاصہ سے نوازیں۔
 

باسم

محفلین
اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور عالم اسلام کو ان کا جانشین عطا فرمائے
اور ہم سے اپنے دین کی خدمت لے لے
 

خرم

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ کریم مرحوم کو جنت میں اپنے حبیب صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی نصیب فرمائے۔ آمین۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top