ممتاز شاعر افضال نوید کے دل کی ٹریپل سرجری

گزشتہ ہفتے ٹورانٹو کے ممتاز شاعر افضال نوید کو عارضہ ء قلب کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا ، جہاں انہیں ڈاکٹروں نے فورا ٹریپل بائی پاس سرجری کروانے کا مشورہ دیا۔ گزشتہ پیر کے روز ٹورانٹو کے سینٹ مائیکل اسپتال میں انکی کامیاب ٹرپل بائی پاس سرجری کی گئی جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں آرام کے لئے داخل کر دیا گیا ہے۔ افصال نوید اردو کے نوجوان شاعروں میں منفرد لہجے کے حامل گردانے جاتے ہیں ، وہ عام طور پر اردو کے ممتاز شاعر غالب کی زبان اور روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شعر لکھتے ہیں۔ اموماً مشاعروں میں وہ اپنی ادائیگی ء بیان سے سامعین کو مسحور کرتے ہیں، تا حال ان کے متعدد مجموعے شائع ہو چکے ہیں جس میں آن لائن مجموعے بھی شامل ہیں۔ انکے آن لائن مجموعے http://afzaalnaveed.com پر مطالعے کے لئے موجود ہیں۔ تمام احباب سے انکی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی درخواست ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
الللہ تعالیٰ ان کو مکمل صحت عطا کرے۔ آمین۔ کہ وہ آ کر اس بار اپنی سائٹ اردو میں بنائیں۔ تصویروں کی وجہ سے میں پڑھتا ہی نہیں اس لئے ان کے بارے میں واقف نہیں ہو سکا۔ اپنی اپنی کمزوری ہے۔
 
Top