ملک کے سیاسی حالات کی مناسبت سے لطیفہ

زیرک

محفلین
حادثے کے بعد مراثی نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ؛ "میں گاڑی چلا رہا تھا کہ بریک فیل ہو گئے، سڑک پر ایک طرف دو آدمی تھے، دوسری طرف بارات جا رہی تھی، بتائیں میں کس طرف گاڑی موڑتا؟"۔
پولیس محرر: "ظاہر ہے دو آدمیوں کی طرف"
مراثی: "بادشاہو! میں نے بھی یہی کیا تھا لیکن وہ بھاگ کر بارات میں گھسنے لگے تو گاڑی ادھر موڑ دی"۔
مؤرخ لکھے گا کہ سیانے خان صاحب نے بھی دو افراد کے چکر میں پوری قوم پر گڈی چڑھا دی ہے۔
 
:D
وہ دو آدمی سیانے نہیں نکلے۔ شاعر کی دو آدمیوں سے مراد یقیناً نواز اور زرداری ہی ہیں جن کے چکر میں سیانے خان نے گاڑی عوام پر چڑھادی ہے
 
Top