ملک کو آگے بڑھانے کے لیے نفرتوں کو ختم کرنا ہوگا، ریاستی ادارے کو ئی راستہ نکالیں: خواجہ سعد رفیق

sobiaanum

محفلین
Pakistan Urdu News
KhuwajaSaad15.jpg

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نفرتوں کو ختم کرنا ہوگا لہٰذا ریاستی اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ کوئی راستہ نکالیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں انصاف کو زنجیر نہ پہنائی جائے ، اپنے مؤقف پر قائم رہ کر اپنے مقاصد حاصل کریں گے، سب کو نیا میثاقِ جمہوریت اور میثاق معیشت کرنا چاہیے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ احتساب کا چورن بند اور انصاف کا بول بالا ہونا چاہیے، اگر ہم اسی راستے پر چلتے رہے تو تلخیاں اور نفرتیں بڑھیں گی، ملک کو آگے بڑھانے کے لیے نفرتوں کو ختم کرنا ہوگا، کبھی اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں دیا، ریاستی اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ کوئی راستہ نکالیں۔

انہونے مزید کہا کہ موروثی سیاست مسترد کرتے ہیں، ملک سیاستدانوں نے چلانا ہے، جمہوریت کے سوا کوئی نظام نہیں چل سکتا۔
مزید پڑھیے: ملک کو آگے بڑھانے کے لیے نفرتوں کو ختم کرنا ہوگا، ریاستی ادارے کو ئی راستہ نکالیں: خواجہ سعد رفیق
 
Top