ملک میں بجلی کا شدید بحران، شارٹ فال 5000 میگا واٹ ہوگیا

جاسم محمد

محفلین
ملک میں بجلی کا شدید بحران، شارٹ فال 5000 میگا واٹ ہوگیا
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
2187874-loadsheding-1623218908-413-640x480.jpg

بجلی صارفین سے عارضی طور پر لوڈ منیجمنٹ پرمعذرت خواہ ہیں، ترجما وزارت توانائی۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: بجلی کی مجموعی پیداوار19 ہزارمیگاواٹ اورطلب 24 ہزارمیگاواٹ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں بحلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے، اور مجموعی شارٹ فال 5000 میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے، اور متعدد علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور عوام سراپا احتجاج ہیں، تاہم وزارت توانائی دعوے کررہی ہے کہ شارٹ فال 1500 میگا واٹ ہے اور لوڈشیڈنگ بھی کم ہورہی ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزارمیگاواٹ اور طلب 24 ہزار میگاواٹ ہے، اور ملک بھرمیں 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کا سسٹم اوورلوڈڈ ہے، 80 فیصد ٹرانسفارمراوورلوڈڈ ہیں، طلب بڑھنے کےباعث فیڈرزٹرپ کررہےہیں۔

دوسری جانب ترجمان وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ کم پانی کے اخراج کی وجہ سے تربیلااورمنگلا سے اس وقت 3300 میگاواٹ کی کم بجلی پیدا ہو رہی ہے، ملک کی کل بجلی کی ڈیمانڈ 24100 میگاواٹ جب کہ سسٹم میں موجود پیداوار 22600 میگاواٹ ہے، تقسیم کار کمپنیوں کو نظام بہتر بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، بجلی کی پیداوار آنے والے دنوں میں بڑھ جائے گی، بجلی صارفین سے عارضی طور پر لوڈ منیجمنٹ پرمعذرت خواہ ہیں، اور گزارش کرتے ہیں بجلی استعمال میں اعتدال اپنائیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
اسلام آباد: ملپور میں بجلی بند، گرمی سے سکول کے 25 بچے بے ہوش
Published On 09 June,2021 12:23 pm
605295_40299074.jpg

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں بارہ کہو کے علاقے ملپور میں بجلی کی بندش اور گرمی سے سکول کے 25 بچے بے ہوش ہوگئے۔

سخت گرمی کے باعث سکول کے کئی بچوں کی نکسیر بھی پھوٹ پڑی۔ سکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بچوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، آئیسکو حکام کو متعدد شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں ہوئی۔ سخت گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث سکول میں چھٹی دے دی گئی۔

isb-school-kids-1.jpg

isb-school-kids-2.jpg

دوسری جانب گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ تک بڑھ گیا۔ شہروں میں 5 سے 7 جبکہ دیہات میں 8 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

isb-school-kids-3.jpg

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 23 ہزار 174 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیدوار 22 ہزار 600 میگاواٹ ہے۔ تربیلا میں پانی کے کم اخراج کے باعث 3 ہزارمیگا واٹ بجلی پیدا نہیں کی جا رہی۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں پانی اخراج میں اضافے سے بجلی پیداوار بڑھ جائے گی، ملک میں سسٹم کی حفاظت کیلئے عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔
 
بچوں میں اتنی برداشت تھوڑی ہوتی ہے
اِنہیں چاھئیے کہ جنریٹر لگائیں
یا سولر پینل لگا کر کچھ نہ کچھ انتظام کریں
 
Top