نصیر الدین نصیر ملنے جلنے سے انحراف کیا

ملنے جلنے سے انحراف کیا ۔۔۔۔،،،،،،۔ اس نے انکار صاف صاف کیا
دل تمھاری طرف سے صاف کیا ۔،،،،، جاؤ ہم نے تمھیں مُعاف کیا
یہ تو اُن کی پرانی عادت ہے ۔،،،،،،،،،،،، جو کہا اس کے برخلاف کیا
بزم میں مہرباں ہوئے جو کبھی ،،،،،،،،،،۔ تذکرہ قاف تا بہ قاف کیا
ایک ہیں اُن کو اپنے بیگانے ،،،،،،،،،،،،۔ جو مِلا اُس پہ ہاتھ صاف کیا
اُس کی بخشش نے کی پذیرائی ،،،،،،،،،،،۔ جب گناہوں کا اعتراف کیا
جان کر اُن سے بے رُخی برتی ،،،،،،،،،،۔ ہم نے اپنا حساب صاف کیا
دیکھئے ! پھر خطا ہوئی سرزد ۔،،،،،،،،،،، آپ نے کیوں مجھے مُعاف کیا
وہ مخالف نہ تھے، مگر اُن کو ۔،،،،،،،،،، دشمنوں نے مِرے خلاف کیا
آج ہم نے نصیؔر مستی میں
کوچۂِ یار کا طواف کیا
 
بہت شکریہ اصلاح فرمانے کے لئے
جناب میری کیا اوقات اصلاح کی ۔۔۔۔۔ دراصل یہ غزل تصوف پر مبنی ہے اور جس شعر میں کاف کی تصحیح کا ذکر ہے تو اس کا تذکرہ میرے ایک دوست ہیں وقار جو کہ مہر تخلص کرتے تھے پتہ نہیں زندگی کی بھیڑ میں کہاں گم ہوگئے اس طرح کیا ہے
راز ہائے الست و کن فیکوں
اک پری چہرہ کہہ گئی مجھ سے
 
جناب میری کیا اوقات اصلاح کی ۔۔۔ ۔۔ دراصل یہ غزل تصوف پر مبنی ہے اور جس شعر میں کاف کی تصحیح کا ذکر ہے تو اس کا تذکرہ میرے ایک دوست ہیں وقار جو کہ مہر تخلص کرتے تھے پتہ نہیں زندگی کی بھیڑ میں کہاں گم ہوگئے اس طرح کیا ہے
راز ہائے الست و کن فیکوں
اک پری چہرہ کہہ گئی مجھ سے
محترم میں نے پیر نصیر الدین نصیر کے دیوان میں دیکھا اُس میں قاف تا بہ قاف ہی ہے اور فیروزالغت میں قاف تا بہ قاف کا مطلب دنیا کے ایک سِرے سے دوسرے سِر تک ، ہے
 
محترم میں نے پیر نصیر الدین نصیر کے دیوان میں دیکھا اُس میں قاف تا بہ قاف ہی ہے اور فیروزالغت میں قاف تا بہ قاف کا مطلب دنیا کے ایک سِرے سے دوسرے سِر تک ، ہے

ہے[/quote]
جناب عالی کاتب کی غلطیوں کی وجہ سے ایسا ہوجاتا ہے اور پھر نتیجتا عوام الناس میں غلط العوام مشہور ہوجاتا ہے کافی عرصہ پہلے اس حروف مقطعات کے موضوع کھیٰعص اور حمعسق پرآئینہ قسمت میں ایک مضمون لکھا تھاجس میں سے صرف وہ حصہ جو کہ آپ کے کام کا ہے وہ آپ کی نظر ہے۔

Uploaded with ImageShack.us
 
جناب عالی کاتب کی غلطیوں کی وجہ سے ایسا ہوجاتا ہے اور پھر نتیجتا عوام الناس میں غلط العوام مشہور ہوجاتا ہے کافی عرصہ پہلے اس حروف مقطعات کے موضوع کھیٰعص اور حمعسق پرآئینہ قسمت میں ایک مضمون لکھا تھاجس میں سے صرف وہ حصہ جو کہ آپ کے کام کا ہے وہ آپ کی نظر ہے۔

Uploaded with ImageShack.us[/quote]

محترم شکر گزار ہوں آپ کا۔۔، اس پہلو پر تو سوچا ہی نہیں تھا ، میں نے محض دیوان اور لغت دیکھ کر عرض کی تھی،
 
Top