ملالہ یوسفزئی 12جولائی کونیویارک میں پہلاعوامی خطاب کریں گی

MalalatodeliverspeechinUNO_4-19-2013_97422_l.jpg

نیویارک… ملالہ یوسفزئی 12جولائی کواپنی 16 ویں سالگرہ پرنیویارک میں پہلاعوامی خطاب کریں گی۔ اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے گلوبل ایجوکیشن گورڈن براوٴن کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی 12جولائی کواپنی 16 ویں سالگرہ پرنیویارک میں اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس برائے نوجوانان سے خطاب کریں گی، اجلاس میں دنیابھرسے4ہزارنوجوانوں کی شرکت متوقع ہے۔ ملالہ یوسفزئی کے خطاب کااہتمام اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اورخصوصی مندوب برائے گلوبل ایجوکیشن گورڈن براؤن نے کیاہے۔

بہ شکریہ روزنامہ جنگ
 
Top